geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین دوبارہ مسلح جھڑپوں کا آغاز

November 17, 2021 0 1 min read
Azerbaijan Armenia Clashes
Share this:

Azerbaijan Armenia Clashes

آرمینیا (اصل میڈیا ڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ایک مرتبہ پھر مسلح جھڑپوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ آرمینیا نے روس سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پندرہ فوجی مارے گئے ہیں جبکہ آذربائیجان نے بارہ فوجیوں کو پکڑ لیا ہے۔

آرمینیا کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق آذربائیجان کی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے پندرہ فوجی مارے گئے ہیں جبکہ آذربائیجان نے کئی علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

آرمینیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے کم از کم بارہ فوجیوں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ ان دونوں ملکوں کے مابین ابھی ایک سال پہلے ہی نگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے میں چھ ہفتوں تک جنگی جاری رہی تھی اور اس دوران کم از کم چھ ہزار پانچ سو جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ تب روس کی ثالثی میں ایک امن معاہدہ طے پایا تھا اور یہ جنگ آرمینیا کی شکست تصور کی گئی تھی۔

آرمینیائی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”آذربائیجانی افواج کے حملے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں آرمینیائی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ اس بیان کے مطابق آذربائیجان نے دو فوجی چوکیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل منگل کو دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر اپنی مشترکہ سرحد پر لڑائی شروع کرنے کا الزام لگایا تھا۔

دوسری جانب آذری وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے اور ”بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی‘‘ کو پسپا کرنے کے لیے فوجی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیان کے مطابق آرمینیائی فورسز توپ خانے اور مارٹر گولوں کے ساتھ آذری فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور اس کے جواب میں کچھ آرمینیائی فوجی ہارڈویئر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

روس کی تاس نیوز ایجنسی کے مطابق آرمینیا نے اپنے سرحدی علاقوں کا دفاع کرنے کے لیے ماسکو حکومت سے مدد طلب کر لی ہے۔ روس کا ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دریں اثناء یورپی یونین نے فریقین سے فوری طور پر ”مکمل فائر بندی‘‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم اکثریتی آذربائیجان اور آرتھوڈکس مسیحی اکثریتی آرمینیا کے مابین کشیدگی کا باعث نگورنو کاراباخ کا علاقہ ہے۔ یہ علاقہ آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن سابقہ سوویت یونین کے انہدام کے بعد سن 1991ء میں یہاں کے نسلی علیحدگی پسندوں نے اس پر قبضہ کرتے ہوئے اپنی حکومت قائم کر لی تھی۔ اس تنازعے میں اب تک تقریباﹰ تیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ برس ہونے والی جنگ میں نگورنو کاراباخ کے زیادہ تر علاقوں پر آذربائیجان نے دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔

جس علاقے میں گزشتہ برس جھڑپیں ہوئی تھیں، وہاں روسی امن فوجی تعینات ہیں۔ روس کی آرمینیا میں ایک فوجی بیس بھی موجود ہے جبکہ اس تنازعے میں آذربائیجان کو ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

Share this:
Liverpool Taxi Blast
Previous Post لیورپول میں ٹیکسی دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟
Next Post یورپی یونین کی نئی پابندیاں، بیلاروس کو کتنا نقصان ہو گا؟
European Union

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.