geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاک ڈاون 14 اپریل کو ختم کرنا ممکن نہیں: مودی

April 9, 2020 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر فی الحال جاری اکیس روزہ لاک ڈاون 14 اپریل کو ختم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ لاک ڈاون ختم کرنے کے معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ 11 اپریل کو ہونے والی میٹنگ کے بعد ہی کیا جائے گا لیکن 25 مارچ سے جاری لاک ڈاون کے جلد ختم ہونے کا امکان کم ہی ہے۔

مودی نے یہ بات نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ملک میں پیدا شدہ بحرانی صورت پر غور و خوض کے لیے کل جماعتی میٹنگ طلب کیے جانے کے اپوزیشن جماعتوں کے مسلسل اصرار پر آج پہلی میٹنگ میں کہی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کووڈ۔انیس نے زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس وبا کے ختم ہو جانے کے باوجود زندگی پہلی سی نہیں رہے گی۔ مستقبل میں ایک عرصے تک احتیاط برتنے کی ضرورت ہو گی اور اس کے تحت ہمیں اپنے رویوں، رجحانات، سماجی اور ذاتی امور میں تبدیلیاں لانا ہوں گی۔

یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی۔ جس میں ان سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن پارٹیوں کے کم از کم پانچ اراکین پارلیمان میں ہیں۔ کانگریس پارٹی کے غلام نبی آزاد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً اسی فیصد سیاسی جماعتوں نے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا مشورہ دیا۔ متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی وفاقی حکومت سے لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کرنے کی اپیل پہلے ہی کرچکے ہیں۔

ساڑھے تین گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ کے اختتام پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سوشل ڈسٹینسنگ اور لاک ڈاون ہی اس وبا سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم سوشل ایمرجنسی کی حالت سے گزر رہے ہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں فیصلے بھی کرنے پڑ رہے ہیں‘۔ انہوں نے سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے سختی کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت انتہائی پیچیدہ صورت حال میں پھنس گئی ہے۔ بھارتی معیشت پہلے سے ہی اقتصادی سست روی کا شکار تھی لیکن لاک ڈاون نے اقتصادیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کا یومیہ جی ڈی پی 8 بلین ڈالر ہے۔ اکیس روزہ لاک ڈاون کی وجہ سے اسے تقریباً 168 بلین ڈالر کا نقصان ہو گا اور اگر لاک ڈاون کی مدت بڑھا کر تیس دن کردی گئی تو یہ نقصان 250 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بھارت میں اب تک 170افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس میں 35 اموات پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہوئی جو کہ ایک دن میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ متاثرین کی مصدقہ تعداد بڑھ کر 5480 ہو چکی ہے تاہم 472 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا ایک اہم پیش رفت میں سپریم کورٹ نے آج حکومت سے کہا کہ پرائیوٹ لیباریٹریز کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لوگوں سے پیسے لینے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت نے پچھلے دنوں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ پرائیوٹ لیباریٹریز کو کورونا کی جانچ کے لیے فی کس 4500 روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی تھی، جس کے خلاف عدالت میں عرضی دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ یہ جانچ مفت ہونا چاہیے اور حکومت اس ٹیسٹ کے پیسے ادا کرے۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post کوئی بھی وائرس اور وبا ترکی کو زیر نہیں کر سکتی، صدر ایردوان
Next Post بحریہ ٹاؤن میں کورونا وائرس، رہائشیوں میں خوف
Bahria Town

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.