geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاک ڈاؤن اور حکومتی لاپرواہی

July 16, 2020 2 1 min read
Lockdown
Share this:

Lockdown

تحریر : منزہ سید

اس حقیقت کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ کورونا نے نہ صرف پوری دنیا میں زندگی کا پہیہ جام کر کے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا بلکہ ہمارے ملک میں کاروباری حضرات،دیہاڑی داروں ،مزدوروں،تھیٹر کے فنکاروں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کرام کے معمولاتِ زندگی کو بھی درہم برہم کر کے انہیں فاقوں تک پہنچایا۔نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ باقی تمام دنیا والوں نے تو اپنے غریبوں کو حکومتی سطح پر سینے سے لگایا اور کورونا کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والوں کا راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی کا سامان ان کے دروازوں تک پہنچانے کا مکمل بندو بست کیاجبکہ حکومتِ پاکستان نے لاک ڈاؤن لگا کر غریبوں،مزدوروں، دیہاڑی داروں،تھیٹر کے فنکاروں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو یکسر فراموش کر دیابلکہ یہ حکم بھی جاری کیا کہ کوئی بھی صاحب حیثیت آدمی اپنے اردگرد کے ان بے بس لوگوں کی براہِ راست مدد کرنے کی بجائے امدادی پیسہ یا سامان حکومتی فنڈ میں جمع کروائے تا کہ حکومت خود یہ پیسہ یا سامان مستحق لوگوں تک پہنچا سکے۔ایسی شرمناک بات کرنے والوں نے اگر خود ایک دن کی بھوک بھی دیکھی ہوتی یا اپنے بچوں کو بھوک سے روتے دیکھا ہوتا تو ہرگز یہ نہ کہتے کہ اپنے سامنے بھوک سے تڑپتے ہوئے بچوں یا بڑوں کو نوالہ دینے کی بجائے وہ نوالہ حکومتی فنڈ میں جمع کروا دو یا دوا کی کمی سے جاں بلب مریض کو دوا لے کر دینے کی بجائے دوا پر لگنے والے پیسے حکومت کو دے جا۔۔جبکہ سب جانتے ہیں کہ حکومت سے ملنے والی امداد کو مستحقین تک پہنچانے سے پہلے کاغذی کارروائیاں ہوتی ہیں۔

لکھت پڑھت ہوتی ہے اعداد و شماراکٹھے کئے جاتے ہیں کہ کون مستحق ہے، کون نہیں اور پھر کہیں جا کر امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔صد افسوس کہ ہنگامی لاک ڈاؤن کے دوران حسبِ روایت اسی کاغذی کارروائی میں تقریبا پندرہ سے بیس دن یا پورا مہینہ ہی لگا اور پھر امداد آئی بھی تو صرف ان کو ملی جن کے شناختی کارڈ موجود تھے۔ایک ہی پکھی واس بستی میں کچھ جھگی والوں کو راشن ملا اور کچھ جھگی والے اپنے شناختی کارڈز گم ، زائد المیعاد یا سرے سے موجود ہی نہ ہونے کے باعث صرف حسرت بھری نظروں سے آسمان کی طرف دیکھتے رہ گئے۔کئی نوجوان دیہاڑی دار بیروزگاری کے نتیجے میں دوا نہ ملنے پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کئی معصوم بچے دودھ نہ ملنے پر بلک بلک کر اللہ کو پیارے ہوئے کئی مزدوروں نے اپنے پیاروں کو فاقوں میں مبتلا دیکھ کر خود کشی کی۔یہ تو بات تھی غریب طبقے کی کہ جو بہ اذنِ مجبوری کسی سے مدد مانگ سکتے ہیں یا کوئی بھی صاحبِ حیثیت ان کی کسمپرسی دیکھ کر خود بخود ان کی مدد کر سکتا۔مگر متوسط طبقہ کہاں جائے اور کیا کرے کہ جسے اپنی سفید پوشی کا بھرم بھی قائم رکھنا ہے اور با عزت طریقے سے اپنی ضروریات زندگی کو بھی پورا کرنا ہے ۔اس طبقے میں شامل وہ لوگ ہیں جو اپنی خودداری کو ہی اصل متاعِ حیات سمجھتے ہیں اور کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے پر بھوک یا بیماری سے مرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی تعلیم کے مقابلے میں کم معیار کی چھوٹی موٹی پرائیویٹ نوکریاں کر کے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیںجبکہ گلی محلے کی سطح پر حکومتی ہرکارے انھیں مستحقین میں بھی شمار نہیں کرتے۔باقی تمام غریبوں کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا ستم ان پر ہوا ہے۔انہیںلوگوں میں شامل ہیں پرائیویٹ سکولوں کے ٹیچرز۔جی ہاں کہنے کو تو یہ بھی ٹیچرز یا اساتذہ کرام ہیں مگر پرائیویٹ سکولوں میں نوکری کی وجہ سے انہیں ان کی تعلیم کے مقابلے میں تنخواہ بہت کم دی جاتی ہے اور بیماری یا کسی مجبوری کے سلسلے میں چھٹی کرنے پر ان کی تنخواہ کاٹی بھی جاتی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان لوگوں نے جس زبوں حالی کا سامنا کیا ہے اس سے کم لوگ ہی باخبر ہیں۔

کسی بھی حکومتی ہرکارے یا صاحبِ استطاعت آدمی نے مسلسل لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ان بیروزگار اساتذہ کی مالی مشکلات اور مصائب پر توجہ نہیں دی۔پرائیویٹ سکولوں کے بند رہنے کی وجہ سے ان تعلیم یافتہ نوجوانوں پر بیروزگاری کی وجہ سے جو قیامت ٹوٹی اور جس کرب کا انہوں نے سامنا کیا یہ صرف وہی جانتے ہیں یا ان کے اہلِ خانہ جانتے ہیںیا پھر ان کے اردگرد کے چند ایک لوگ بھی ان کی مشکلات سے واقف ہیں۔مگر مجموعی معاشرتی المیہ یہی ہے کہ فردِ واحد اس مہنگائی کے دور میں کب تک اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ اب جبکہ ہر چیز کی قیمت چار گنا بڑھا دی گئی ہے اور ہر کسی کے لئے اپنا پیٹ پالنا ہی دو بھر ہو چکا ہے تو کوئی کس طرح اور کب تک دوسروں کی مالی امداد کرے۔

بلاشبہ یہ مسئلہ حکومتی سطح پر حل طلب ہے اور اگر غربت اور بیروزگاری کے اس گھمبیر مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو پورے ملک میں ہر طرف جرائم کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔جس کے نتیجے میں چوری،ڈاکہ زنی اورقتل و غارت کا کبھی نہ ختم ہونے والے ایسا سلسلہ شروع ہو گا کہ جو اس فرسودہ و غیر منصفانہ نظام کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔اس لئے حکومتِ پاکستان سے دست بستہ گزارش ہے کہ غریبوں کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقے کے مالی مسائل پر بھی غور کرے اور معمولاتِ زندگی کے بحال نہ ہونے تک ان پرائیویٹ سکول ٹیچرز کو بھی سرکاری اساتذہ کی طرح گھر بیٹھے تنخواہیں دینے کا بندو بست کرے تاکہ ان کے گھروں کے بجھے ہوئے چولہے بھی دوبارہ جل سکیں۔ آئیے! سب مل کر دعا کریں کہ اللہ پاک کورونا کی منحوس وبا کو جلد از جلد کرہِ ارض سے ختم کر کے تمام رونقیں بحال فرمائے۔آمین
Munazza Syed Sahiba

تحریر : منزہ سید
Email:munazzasyed2020@gmail.com

Share this:
Meeting
Previous Post ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پریز اختر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا خصوصی اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں منعقد کیا گیا
Next Post پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر کا آغاز
Pakistan Diamer-Basha-Damm

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.