geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لندن میں شیخ رشید پر حملہ

August 22, 2019 0 1 min read
Sheikh Rashid
Share this:

Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عوامی مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پر برطانیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دو عہدیداروں کی جانب سے جسمانی حملے کی مذمت کی ہے۔

لندن میں ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد ہوٹل سے باہر آتے ہوئے شیخ رشید احمد پر انڈے پھینکے گئے اور انہیں مکے مارے گئے، حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے تاہم بدھ کو آصف علی خان صدر پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن یورپ اور سمہ ناز جنرل سیکرٹری فار گریٹر لندن ویمنز ونگ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ انہوں نے ہی شیخ رشید پر حملہ کیا کیونکہ وہ پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے لیے نازیبا زبان استعمال کر رہے تھے۔

عوامی مسلم لیگ یو کے کے صدر سلیم شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی اطلاعات ملنے کے بعد شیخ رشید نے احتجاج میں شرکت نہیں کی، انہوں نے بتایا کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف پولیس کیس کے لیے شیخ رشید سے بات کریں گے۔

سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ ہم نے آصف خان اور ایک عورت کو حملے میں ملوث دیکھا تاہم وہ موقع سے فرار ہو گئے اور ان کے شرمناک فعل کا کوئی ویڈیو پروف نہیں تاہم اب دونوں باہر آگئے ہیں اور حملے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس میں کیس درج کرانے کا فیصلہ شیخ رشید سے بات چیت کے بعد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ارل کورٹ سٹیشن کے نزدیک سگار کے لیے تقریب سے باہر کھلے علاقے میں آئے تھے کہ اچانک دو افراد نے ان کے سر اور چہرے پر حملہ کر دیا اطراف میں زیادہ لوگ نہیں تھے اور صرف چند افراد جانتے تھے کہ ہم سائیڈ ایگزٹ سے باہر جا رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ حملہ طے شدہ تھا، ہم معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آصف خان اور سمہ ناز نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید مسلسل انٹرویوز کے دوران ہمارے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں، انہیں شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم نے صرف انڈے استعمال کیے جو ایسے غیرمہذب سیاستدان سے نمٹنے کا برطانوی طریقہ ہے، انہوں نے یہ شروع کیا اور ہم نے اس کا اختتام کر دیا۔

پی ٹی آئی لندن کے صدر وحید الرحمٰن نے کہا کہ میں ایسے شر پسند افراد کے شرمناک فعل کی مذمت کرتا ہوں جو سیاسی جماعت سے تعلق کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم سیاسی بلوغت اور اخلاقیات سے عاری ہیں۔

وحید الرحمٰن نے کہا کہ اس فعل سے انہوں نے برطانیہ میں ساری پاکستانی کمیونٹی کو بدنام کر دیا ہے، اس فعل کی ہر باشعور شخص کی طرف سے مذمت کی جانی چاہیے۔

شیخ رشید پر برطانیہ میں ہونے کے باوجود لندن میں بھارت کے خلاف احتجاج میں حصہ نہ لینے اور انیل مسرت کے ساتھ شاپنگ پر نکتہ چینی کی گئی ہے تاہم یہ فیصلہ غور کے بعد کیا گیا تھا کہ انہوں نے شرکت نہیں کی ورنہ ایک اور تنازع اٹھ کھڑا ہوتا۔

سلیم شیخ نے تصدیق کی کہ شیخ رشید نے لندن میں احتجاج میں شرکت انٹلی جنس رپورٹ ملنے کے بعد منسوخ کی تھی کہ ان پر ریلی میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ان پر حملے کے کئی منصوبے تھے۔ ہم مزید ایکشن لینے والے ہیں کیونکہ تشدد تمام لوگوں کے لئے ناقابل قبول ہے۔

Share this:
Chidambaram
Previous Post کشمیر پر بھارتی اقدام کی مخالفت کرنے والے سابق وزیر چدم برم گرفتار
Next Post قائمہ کمیٹی نے شادی کی عمر 18 سال کرنے کا بل مسترد کر دیا
Wedding

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.