geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لانگ مارچ عوام کو لاقانونیت سے نجات دلانے کا مارچ ہے: احسن اقبال

March 10, 2021 1 1 min read
Ahsan Iqbal
Share this:

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ عوام کو لاقانونیت سے نجات دلانے کا مارچ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے جھوٹے کیسز عدالتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ملک میں بین الاقوامی معیار کے اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کھنڈر بنا دیا گیا، وہ منصوبہ جو 90 فیصد مکمل تھا اسے بھوت بنگلا بنا دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس میں مالی فائدے، رشوت یا کمیشن کا کوئی الزام نہیں ہے، مجھ پر صرف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ہے، اس طرح کے بھونڈے ریفرنسز تو ترقی کے ہر منصوبے پر لگیں گے۔

لانگ مارچ 26 مارچ کو شروع ہوگا، 30 مارچ کو منزل تک پہنچے گا، سربراہ پی ڈی ایم
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال کا یہ اناڑی، یہ جاہل یہ ناکام ہیں، انہوں نے ملک کو دوبارہ اندھیروں میں ڈال دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہماری سفارتکاری اس حد تک تباہ ہو چکی کہ ہمیں اب یہ نہیں پتہ کہ ہم چین کے ساتھ ہیں یا امریکا کے ساتھ ہیں، بھارت ہمارے سامنے سے کشمیر اچک کر لے گیا۔

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعظم کو صرف دو کام آتے ہیں تقریر کروا لیں یا چندہ اکٹھا کروا لیں، اس سے آگے ایک قدم جاتے ہیں تو ترجمانوں کا اجلاس بلا لیتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ ان کی جماعت نے 70 کروڑ میں سینیٹ کا ٹکٹ بیچا، عبدالقادرکو آزاد الیکشن میں کھڑا کرکے اپنا امیدوار بٹھا دیا اور پھر عبدالقادرکو اپنی جماعت میں شامل کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان کو مولانا ڈیزل کہتے نہیں تھکتے تھے، اب اگر مولانا عبدالغفور حیدری ان کے پینل میں آجائیں تو مولانا فضل الرحمان ٹھیک ہیں۔

اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا مارچ کا لانگ مارچ عوام کو لاقانونیت سے نجات دلانے کا مارچ ہے، لانگ مارچ میں صرف پی ڈی ایم نہیں بلکہ ہر شخص نکلے گا۔

Share this:
Abdul Qadir
Previous Post پیسے دے کر سینیٹر بننے کا الزام درست نہیں: عبدالقادر
Next Post ڈسکہ الیکشن: پولنگ اسٹیشنوں کے گرد 100 میٹر تک دفعہ 144 نافذ
Daska Election Polling Station

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.