geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مہوڈنڈ جھیل کے سفر کی دلچسپ معلومات

October 1, 2020 0 1 min read
Mahodand Lake
Share this:
Mahodand Lake
Mahodand Lake

تحریر: ثناء آغا خان

پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال تو ہیں ہی ساتھ ہی ساتھ نہایت دلچسپ تفریح کا مرکز بھی۔میں لاہور سے سیدھا بحرین پہنچی جہاں ہم نے رات کو پڑاؤ کیا۔بہت سوچ سمجھ کے ایک ایسے ہوٹل میں رکے جو دریائے سوات کے اوپر تھا۔مگر کچھ دیر بعد ہی ہمیں احساس ہوا کہ ہمارا یہ فیصلہ غلط تھا۔جیسے جیسے رات بڑھ رہی تھی۔دریائے سوات کا شور بھی بڑھا تھا۔پانی کا لیول بھی اوپر آ رہا تھا۔یہاں تک کہ ہمیں محسوس ہو رہا تھا کہ پانی گھر کی کھڑکیوں کو چھو رہا ہے۔اللہ اللہ کر کے رات گزاری۔اور صبح ناشتہ کرکے اگلے سفر کے بارے میں کچھ انفارمیشن لی اور نکل پڑے۔ بحرین سے کالام کی طرف جائے تو خوبصورت مقام لائی کوٹ آتا ہے اس وادی کا نظارہ بہت ہی شاندار ہے دریا کے اس پار ایک خوبصورت آبشار ہے جس کو ڈولی آبشار کہتے ہیں آبشار کے قریب جانے کے لیے آپ لوگوں کو ڈولی میں بیٹھ کر جانا پڑتا ہے۔

بحرین سے نکلے تو کچھ فاصلے پر لائک کوٹ آتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لاء کوٹ میں دو پتھر بہت مشہور ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دو پتھر صدیوں سے ایسے ہی مٹی میں پیوست ہیں۔یہاں آئے دن سیلاب اور زلزلہ آتا رہتا ہے مگر یہ پتھر ایسے ہی رہتے ہیں۔اسی لئے یہ قدرتی پتھر کے نام سے اس علاقے میں مشہور ہیں۔ہم کچھ دیر وہاں رکے بے ساختہ زبان سے سبخان اللہ کی تسبیح جاری ہوتی رہی۔پھر ہم کالام کے لئے روانہ ہوگئے اور رات کالام میں رکے اور اگلے دن مہنڈنڈ جھیل کی طرف روانہ ہوگئے۔کالام سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جھیل مہوڈنڈ میں مچھلیوں کی بہتات ہے اور اسی لئے اسے مہوڈنڈ یعنی مچھلیوں والی جھیل کہا جاتا ہے۔ تقریباً دو کلو میٹر لمبی اور 1.2 کلو میٹر چوڑی جھیل کشتی رانی کے لئے بھی بہت مشہور ہے۔ 9400 فٹ بلندی ہونے کے باوجود جھیل پر سردی کا احساس نہیں ہوا۔ 

جھیلی کی خوبصورتی ناقابل فراموش تھی۔مگر اس کا رستہ نہایت خوبصورت اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔جیپ کا سفر کچھ دشوار ضرور ہے۔مگر راستے کے نظارے نہایت دلچسپ تھے۔راستے میں اوشو کا جنگل تھا۔بل کھاتے راستے اور دونوں اطراف لمبے لمبے درخت۔

راستے میں ایک بہت ہی خوبصورت نظارہ جس کو دیکھ کر بے ساختا پھر زبان سے سبحان اللہ جاری ہوگیا۔درختوں کے تنوں سے اللہ کا نام لکھا ہوا تھا جو پروردگار کی کبریائی کی حمدوثنا کی ایک نشانی تھی۔یہ نہایت دلچسپ منظر تھا۔جس کی تصویر میں آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں۔حقیقت یہی ہے کہ ہم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائیں گے۔

ایک اور اہم دلچسپ جگہ مہوڈنڈ جھیل کے رستے میں ایک چشمہ آتا ہے۔جو”آب شفاء ”کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں مشہور ہے کہ بہت پہلے آس پاس کے علاقوں میں ایک بزرگ رہتے تھے۔ وہ ایک بار شدید بیمار ہو گئے۔ بہت علاج کئے مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔ ایک رات عشاء کی نماز میں بارگاہ الٰہی میں رو رو کر اپنی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ کہا جاتا ہے کہ اسی رات ان کو خواب میں بشارت ہوئی کہ وہ اس چشمے کا پانی جا کر پیئں۔ تبھی سے اس چشمے کا نام آب شفاء پڑ گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق جو شخص بھی دل میں کوئی وہم لائے بغیر وہ پانی پیتا ہے، اسے شفاء ملتی ہے۔ جبکہ بہت سے لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ یہ چشمہ چونکہ بلند و بالا پہاڑوں سے بہتا ہوا نیچے آتا ہے، تو راستے میں

آنے والی مختلف جڑی بوٹیوں کے اثرات بھی اپنے ساتھ نیچے تک لے آتا ہے اس لئے اس چشمے کے پانی میں شفاء ہے۔ وہاں سے گزرنے والے بہت سے لوگ رک کر اس چشمے سے پانی پی بھی رہے تھے اور اپنے ساتھ بوتلوں میں پانی بھر کر بھی لے جا رہے تھے۔میں بھی وہاں سے دو بوتلیں پانی کی بھر لائی۔یہ تمام مناظر میرے لئے بہت ہی دلچسپ اور انوکھے تھے۔
Sana Agha Khan

تحریر: ثناء آغا خان

Share this:
ROTEARY CLUB KARACHI
Previous Post روٹری انٹر نیشنل کی ہدایت پر روٹری کلب کراچی کریک کی جانب سے گورنمنٹ اسکول بابا جزیرے کے لئے کمپیوٹر لیب کا عطیہ
Next Post کورٹس ٹیسٹ اور سٹوڈنٹس
Courts Tests and Students

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.