geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملیریا کا عالمی دن اور صفائی کی ناقص صورتحال

April 25, 2019 0 1 min read
Malaria World Day
Share this:

Malaria World Day

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

دنیا بھر میں پچیس اپریل کو منائے جانے والے ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالے سے وطن عزیز پاکستان میں بھی محکمہ صحت، سرکاری ،غیر سرکاری تنظیمیں تمام شہروں میں خصوصی اسٹالز لگاتے اور سیمینارز کا اہتمام کرتے ہیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال پانچ لاکھ سے زائد افراد اس بیماری کا شکار ہو تے ہیں، جبکہ ہزاروں اس مرض کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں ،اگر دنیا بھر میں دیکھا جائے تو رپورٹ کے مطابق ہر سال کم و بیش بیس کروڑ افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیںجن میں سے زیادہ تعداد افریقہ اور صحرائی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کی ہوتی ہے،اس بیماری کی تاریخ بہت پرانی کہا جاتا ہے کہ 2700 قبل مسیح میں بھی اس بیماری کے اثرات پائے جاتے تھے ،ملیریا اطالوی لفظ mal،ariaسے ماخوذ ہے جسکا مطلب ہے “برُی ہوا” ۔ اٹھارھویں صدی تک بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ بیماری بدبودار بخارات یا آلودہ ہوا کے ذریعہ منتقل ہوتی ہے، 1897 برطانوی ماہر طب رونالڈ روس نے دریافت کیا کہ مچھر ہی ایسا ذریعہ ہے جو یہ بیماری منتقل کرتاہے سائنسدانوں نے بعد ازاں پتا لگایا کہ صرف مادہ اینوفیلز مچھر ہی پیراسائٹس منتقل کرتے ہیں۔

انوفلیز مچھر کی 60 مختلف مادہ قسمیں ہیں، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ملیریا کی بیماری ایک خاص قسم کے اینوفلیز کی مادہ کے کاٹنے سے پھیلتی ہے یہ مادہ مچھر کسی ملیریا سے متاثرہ شخص کو کاٹتا ہے تو اس شخص کے خون سے ملیریا کے جرثومے اس مچھر میں منتقل ہو جاتے ہیں یہ جرثومے پھر مچھر کے جسم ہی میں نمو پاتے ہیں اور تقریبا ایک ہفتے بعد جب یہ مادہ مچھر کسی تندرست شخص کو کاٹتی ہے، تو پلازموڈیم یا ملیریا کا جر ثومہ اس صحت مند شخص کے خون میں شامل ہو جاتا ہے جب یہ جرثومے ایک خاص تعداد میںپیدا ہو جاتے ہیں تومریض پر اس بیماری کا حملہ ہو جاتا ہے ،سنکونا درخت کی چھال سے حاصل کردہ کونین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 1600 کی دہائی سے ملیریا کے خلاف مؤثر رہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ملیریا کی علامات یہ ہیں کہ مریض کو پہلے سردی لگتی ہے، متلی ہوتی ہے، قے آتی ہے پھر اسہال، شدید جسمانی کمزوری، پٹھوں کا دُکھنا، پیٹ، کمر اور جوڑوں میں درد، کھانسی گھبراہٹ اور سر درد جیسی علامات واضح ہوتی ہیں ملیریا کی علامات عموماََ انفیکشن ہونے کے 6 سے 30 دن کے بعد نظر آتی ہیں اسکی علامات نظر آنے میں بارہ مہینے بھی لگ سکتے ہیں،یہ بیماری مریض کے لیے جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔

سانچ کے قارئین کرام !ایک معتبر زرائع کے مطابق وزارت صحت کے زیر انتظام کام کرنے والے ڈائریکٹوریٹ آف ملیریا کنٹرول یا ڈی ایم سی کی طرف سے تیار کردہ سالانہ ملیریا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں اس بیماری کے ہر سال قریب ایک ملین کیسز ریکارڈ کیے جاتے ہیں پاکستان کے اٹھائیس اضلاع ایسے ہیں، جو اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہیںاگر ہم ملیریا رپورٹ دو ہزار سولہ کا ذکر کریں تو اس میں کہا گیا کہ اٹھانوے فیصد پاکستانیوں کو ملیریا کا شکار ہو جانے کا خطرہ ہے، تیس فیصد یا ساٹھ ملین کے قریب پاکستانیوں کو ملیریا کے شدید خطرے کا سامنا ہے یہ بیماری ان اضلاع میں بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہے، جو پاکستان کی افغانستان اور ایران کے ساتھ قومی سرحدوں پر واقع ہیں۔

ملیریا کی بیماری کی روک تھام کے لئے موثر دوائیاں اگرچہ موجود ہیں لیکن ملیریا کو روکنے کے لیے کچھ اہم اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے سب سے پہلے گھروں میں مچھروں کی افزائش اورآمد کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ صفائی کا مناسب انتظام کیا جائے مچھر کی افزائش میں معاون ثابت ہونے میں کھڑا پانی اہم کردار ادا کرتا ہے جہاں کہیں پانی اکٹھا ہو گا، چاہے تالاب ہو یا کوئی گڑھا، وہاں مچھر نظر آئیں گے یہاں ان کے انڈے، لاروے وغیرہ عموماً پائے جاتے ہیں غیرضروری طور پر پانی کو کھڑا ہونے سے روکیں ضرورت پڑنے پر ادویات سے مچھروںاوراُنکے انڈوںوغیرہ کو تلف کیا جا سکتا ہے کھڑے پانی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مچھر مار سپرے ،لوشن یا دیگر انتظامات گھروں میںکیے جائیں خاص طور سوتے ہوئے مچھر دانی کا استعمال ضروری ہے ،پنجاب میں ماہ مارچ کے وسط میں حکومت کی جانب سے ہفتہ صفائی کا اعلان کیا گیا لیکن افسوس کہ اسکا حال بھی گزشتہ صفائی مہم کی طرح ہوا چند مقامات پر صفائی اور بڑے بڑے پرگراموں پر لاکھوں خرچ کر دیے گئے جبکہ شہر سے ملحقہ علاقوں اور سڑکوں کے کنارے گندگی کے ڈھیر صفائی مہم اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گئے نہر وں میں کچڑے اور صفائی پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔

بلدیہ کے عملے کا کردار بھی چند شاہرائوں تک محدود رہا پارکوں ،گلی محلوں کی صفائی پر توجہ نہ دی گئی بلکہ اخباری بیانات اور رپورٹس میں صفائی مہم میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں لاکھوں روپے خرچ کر کے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ انہی دنوں میں گندگی پر مچھروں کی افزئش وسیع پیمانے ہورہی تھی جو مختلف بیماریوں کے ساتھ ساتھ ملیریا کے پھیلنے کا سبب بھی بن رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملیریا اور اس جیسی دیگر بیماریاں جو مچھر کی وجہ سے ہو سکتی ہیں کے خاتمے اور ان سے بچائو کے لیے اپنے گلی محلوں ،شہروں ،دیہاتوں کو صاف ستھرا رکھیں اور انتظامیہ خاص طور پر بلدیہ کا عملہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے افسران بالا سب اچھا کی رپورٹس پر خوش ہونے کی بجائے شہر سے ملحقہ علاقوں،سڑکوں کے کناروں پر پھیلے گندگی کے ڈھیروں کو ختم کرنے کے لئے واضح پالیسیاں بناتے ہوئے اُن علاقوں کا سرپرائز وزٹ کریں۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
DMC Korangi Karachi
Previous Post بلدیہ کورنگی مرکزی آفس ملیر ماڈل زون میں مسجد کی تزئن و آرائش چیئرمین سید نیئر رضا نے افتتاح کر دیا
Next Post کل کے مخبر آج کے رہبر۔۔۔
Yousuf Raza Gilani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.