geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مالی میں فوجی بغاوت: صدر مستعفی، پارلیمان تحلیل

August 19, 2020 1 1 min read
Mali Rebel Soldiers
Share this:

Mali Rebel Soldiers

مالی (اصل میڈیا ڈیسک) مالی کے باغی فوجیوں نے صدر اور وزیر اعظم کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا جس کے بعد دونوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، تاہم اس سے ملک مزید شدید سیاسی انتشار کا شکار ہو گیا ہے۔

مالی کے باغی فوجیوں نے صدر ابراہیم موسی اور ان کے حکومتی رفقا میں سے بعض اعلی حکام کو اپنی حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد صدر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل پر اس کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مختصر سے بیان میں کہا، ”میں نہیں چاہتا کہ میرے اقتدار میں بنے رہنے کے لیے خون خرابہ ہو۔”

حکومت کے مستعفی ہونے سے قبل باغی فوجیوں نے وزیراعظم بوبو سیسے اور حکومت کے دیگر اعلی حکام کو اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ مالی کو جہادی قسم کی باغیانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے پہلے ہی سے عدم استحکام کا سامنا رہا ہے اور تازہ واقعات سے ملک کو شدید قسم کے سیاسی انتشار کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس بغاوت کے پیچھے کس گروپ یا رہنما کا ہاتھ ہے اور آخر باغیوں کی جانب سے حکومت کا تختہ پلٹنے کا اہم مقصد کیا ہے۔

منگل کے روز دارالحکومت بماکو سے تقریبا ً15 کلو میٹر کے فاصلے پر کاٹی شہر میں فوجی ہتھیاروں کے ساتھ جمع ہوئے اور سویلین و فوجی اعلی افسران کو ایک ایک کرکے گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ بماکو میں ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار محمودو کانے کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہی بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہونے شروع ہوگئے جو موجودہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کانے کے مطابق، ”ایسا لگتا ہے کہ وہ فوج کی حمایت کر رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ آخر فوج کا مطالبہ کیا ہے۔”

اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے اعلی حکومتی حکام کی گرفتاری سے قبل ہوا میں فائرنگ کی۔ مالی کے وزیراعظم نے فوجیوں سے ہتھیار ڈالنے کو بھی کہا تاہم ان کے ساتھ بھی ہاتھا پائی ہوئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ اعلی حکام کی گرفتاریوں کے بعد دارالحکومت بماکو میں فوجیوں کو آزادانہ طور پر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق وزیر خزانہ عبداللہ دافع اور نیشنل گارڈز کے سربراہ اور وزیر اطلاعات و نشریات سمیت کئی وزراء کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مالی میں اس فوجی بغاوت کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔ افریقن یونین کمیشن کے سربراہ موسی فاقی محمد نے نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔

یوروپی یونین نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔ یونین کے نائب صدر جوسیپ بوریل نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”مالی میں اس وقت بغاوت کی جو کوششیں ہورہی ہیں، یورپی یونین اس کی مذمت کرتی ہے اور تمام غیر آئینی تبدیلیوں کو مسترد کرتی ہے۔ مالی کو گزشتہ کئی ماہ سے جس شدید سماجی و سیاسی بحران کا سامنا رہا ہے اس کایہ حل تو ہرگز نہیں ہو سکتا۔”

فرانس کی وزارت خارجہ نے بھی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دی اکانومک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن اسٹیٹ نے بھی اس کی مذمت کی ہے اور ردعمل کے طور پر مالی کی رکنیت ختم کر دی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جو افراد بھی باغیانہ سرگرمیوں کے پیچھے ہوں ان پر فوراً پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے فوجی بغاوت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مالی کے صدر کوفوری طور پر بلا شرط رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ”مالی میں فوری طور پر آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کو نافذ کیا جائے۔” غالب امکان اس بات کا ہے کہ بدھ 19 اگست کو مالی کی تازہ صورت حال پر سکیورٹی کاؤنسل کا اجلاس طلب کیا جائیگا۔

مالی میں سیاسی صورت حال اس برس کے اوائل اس وقت خراب ہونی شروع ہوئی جب مارچ میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے سے تین روز قبل ہی حزب اختلاف کے رہنما سومائیلا سیسے کو اغوا کر لیا گیا۔ ووٹنگ کے دوران بھی انتخابی حکام کو اغوا کرنے اور بیلٹ بکسوں کو چرانے اوربیلٹ پیپر پھاڑنے جیسے بہت سے واقعات کے ساتھ ہی ایک زبردست دھماکہ ہوا تھا۔ انتخابی عمل میں خرد برد اور تشدد کے بعد عدالت نے بعض سیٹوں پر انتخابات کو بدعنوانی کی وجہ سے کالعدم قرار دیا تھا۔

حکومت نے انتخابی عمل کو اچھی طریقے سے انجام نہیں دیا جس کی وجہ سے لوگوں میں غصہ تھا اور جون آتے آتے یہ غصہ سڑکوں پھوٹ پڑا جب بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے۔ اس مناسبت سے جون5 کے نام سے ایک تحریک شروع ہوگئی جس کا مطالبہ تھا کہ حکومت استعفی دے۔ جولائی میں احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد میں تقریبا ً14 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

اس سے قبل مالی میں 2012 میں بھی بغاوت ہوئی تھی اور صدر امادو طومانی طورے کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔ اس کے نتیجے میں شمالی مالی کاعلاقہ جہادی ملیشیا کے ہاتھ میں چلا گیا تھا۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post ایردوان جیسے شطرنج کے کھلاڑی کے سامنے بائڈن ذہنی مریض کی حیثیت رکھتے ہیں: ٹرمپ
Next Post کرسٹیا فری لینڈ کینیڈا کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مقرر
Chrystia Freeland

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.