geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں بیشتر بلیک اکانومی چل رہی ہے، کالا پیسہ زیادہ ہے، چیف جسٹس

November 26, 2021 0 1 min read
Justice Gulzar Ahmed
Share this:

Justice Gulzar Ahmed

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ ملک میں بیشتر بلیک اکانومی چل رہی ہے، کالا پیسہ زیادہ ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بہادر آباد، کراچی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی یونین رفاعی پلاٹس پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں بیشتر بلیک اکانومی چل رہی ہے، کالا پیسہ زیادہ ہے اور معیشت ڈیڈ اسٹاک پر پہنچ چکی، اس دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں، کمرشلائزیشن سے انڈسٹریز بند ہوچکیں، یہ شہر رہنے کے لیے چھوڑا نہیں، سندھی مسلم سوسائٹی کا حال تو یہ ہے کوئی چل نہیں سکتا، ہر جگہ کو کمرشلائزڈ کردیا گیا، لوگوں نے انڈسٹریز ختم کرکے پیسہ زمینوں پر لگا دیا، کمرشلائزیشن سے انڈسٹریز بند ہوگئیں، منسٹری ورکس نے تمام سوسائٹیز کے لے آؤٹ پلان غائب کردیے، ان تمام لے آؤٹ کو اب تبدیل کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہر کوئی زمین پر پیسے لگا کر کما رہا ہے، اکانومی گھر، مکان اور بلڈنگز پر تبدیل ہو چکی، ہر کونے پر مارکیٹیں، دوکانیں ہی دوکانیں بنا دی گئیں، دیکھتے ہی دیکھتے کراچی کا بیڑا غرق کردیا، وزرات ورکس نے تو ہل پارک بھی اٹھا کر بیچ دیا تھا۔ دو ماہ میں کثیر المنزلہ عمارت کھڑی کر دی جاتی ہے۔

جناح کوآپریٹو سوسائٹی کے جنید مانگڈا نے کہا کہ ہماری اراضی مکمل قانونی ہے۔

شہری امبر علی بھائی نے کہا کہ یہ تمام کی تمام پارک کی اراضی تھی، میرے پاس سوسائٹی کا ماسٹر پلان موجود ہے، 2005 کے بعد پلاٹنگ کردی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پلاٹس کسی رہائشی یا کمرشل سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوسکتے ، پارکوں اور پلے گرائونڈز کیلئے مختص زمینیں کسی پرائیویٹ فرد کو الاٹ نہیں کیا جاسکتا ، وزارت ہائوسنگ کے پاس بھی رفاہی پلاٹ کی حیثیت تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ، رفاہی پلاٹوں پر رہائشی تعمیرات خلاف قانون ہے۔

عدالت نے سیکریٹری ہاؤسنگ اور جنید ماگڈا کو پلاٹس کی قانونی حیثیت سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کیلیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز نسلہ ٹاور کو توڑنے کا عمل رکوانے والے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو لا اینڈ آرڈر کے خلاف ہو ، ہم نے جمہوری اور آئینی دائرے میں رہ کر بات کی ہے ، اسی لئے آج ہم سپریم کورٹ آئے ہیں۔

Share this:
General Qamar Javed Bajwa
Previous Post محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی، آرمی چیف
Next Post ’پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کر دیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘
Shaukat Tareen

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.