geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملاوٹ مافیا انسانیت کا دشمن

May 29, 2019 0 1 min read
Blending
Share this:

Blending

تحریر : چودھری عبدالقیوم

عوامی حلقوں کی طرف سے آئے روز یہ شکایات ملتی ہیں کہ اشیائے خوردنی اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ کی جاتی ہے جس پر ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں بھی ہوتی ہیں لیکن دیکھا گیا ہے کہ ملک میں اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرنے کے دھندے میں کمی نہیں آرہی جو بڑی تشویشناک بات ہے۔ ملاوٹ ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ ہے۔گاڑیوں کے سپئر پارٹس ہوں،الیکٹرانک مصنوعات ہوں یا کھانے پینے کی اشیاء ہر چیز میں ملاوٹ اور دو نمبر اشیاء بنانے کا دھندہ عام ہو چکا ہے بازار سے آپ کوئی بھی چیز چہرے پر لگانے والی کریم ہو یا دودھ خالص دودھ ہوآپ کے لیے بازار سے ایک نمبر چیز حاصل کرنا مشکل ہے حتیٰ کہ ایک نمبرادویات ملنا ایک مسئلہ ہے بات یہاں تک بڑھ چکی ہے کہ اب پھلوں تک میں انجیکشن لگائے جاتے ہیں۔ دو نمبر مال بنانے یا اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرنا مذہبی،اخلاقی اور قانونی طور پر ایک جرم ہے اور اس کی روک تھام کے لیے حکومت نے باقاعدہ ادارے بھی بنا رکھے ہیں جو اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرنے اور دو نمبر مال بنانے والوںکیخلاف کاروائیاں کرتے ہیں۔اس کے باوجود ملاوٹ مافیا اور دو نمبر مال بنانے والے مذموم دھندہ کرنے سے باز نہیں آتے۔

دیکھا جاتا ہے کہ یہ سلسلہ کم ہونے کی بجائے پھیلتا جارہا ہے اب معاشرے کے ان ناسوروں نے بچوں کے استمعال کی اشیاء جوس بسکٹ، نمکو، چپس،اور پاپڑ چپس وغیرہ تک میں ملاوٹ کا دھندہ شروع کررکھاہے۔ شہروں اور گردونواح میں منی فیکٹریاںاور گھروں کے اندر نمکو، چپس اور نمکو وغیرہ تیار کرنے کی چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں قائم ہیں جہاں مضرصحت اشیائے خوردنی تیار کی جاتی ہیں ان اشیاء کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا اور نہ ان کی تیاری کے لیے کسی بھی طرح کی رجسٹریشن کرائی جاتی ہے غیرقانونی طور پر تیار کی جانی والی اس طرح کی نمکو،چپس اور پاپڑ وغیرہ کی تیاری میںغیرمعیاری گھی،کوکنگ آئیل اور مصالحہ جات استعمال کیے جاتے ہیں۔

جن کا استعمال انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہوتا ہے جو بازاروں،اور دوکانوں میں کھلے عام فروخت ہوتی ہیں یہ نہ صرف ہر لحاظ سے غیرمعیاری ہوتی ہیں بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے مضرصحت ہوتی ہیں ان کے استعمال سے معدے،یرقان،جگر،گلے اور پیٹ کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ غیر معیاری نمکو، اور پاپڑ وغیرہ زیادہ تر چھوٹے بچے استعمال کرتے ہیں ۔جس سے ان معصوم نونہالوں میں معدے اور پیٹ کی بیماریان پھیلنے کا ندیشہ ہوتا ہے ۔ ۔ لیکن دولت کی ہوس میں مبتلا معاشرے کے یہ ناسور اپنے مفاد کے لیے معصوم انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

یہ غیر معیاری اور ان رجسٹرڈ اشیائے خوردنی زیادہ تر تعلیمی اداروں میں قائم کنٹینوں، پٹرول پممپس کی ٹک شاپس سمیت بیکریوں میں فروخت کیے جاتے ہیں محکمہ فوڈ اور دیگر متعلقہ حکام کا فرض ہے کہ وہ ان پوائنٹس کے دورے کریں اور چیک کریں کہ یہاں کوئی غیرمعیاری اور مضر صحت اشیاء تو فروخت نہیں کی جارہی ہیں اگر ایسا ہوتا ہے ان لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرکے ایس مضر صحت اشیائے خوردنی کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کرکے سخت سزائیں دینی چاہیے تاکہ دو نمبر اشیاء بنانے والوں اور ملاوٹ مافیا کا خاتمہ ہوسکے۔نیز ملاوٹ کے خلاف قومی سطح پر آگاہی مہم بھی چلانے کی ضرورت ہے جس سے عوام میں شعور بیدار کیا جائے تاکہ قومی سطح پر اس کا تدارک ہو سکے۔
Ch. Abdul Qayum

تحریر : چودھری عبدالقیوم

Share this:
E-Court System
Previous Post ای جوڈیشل سسٹم و ماڈل کورٹس۔ قابل تحسین اقدام
Next Post نواز شریف اور ایٹمی دھماکے
Nawaz Sharif

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.