geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مالٹا مہاجرین سے متعلق ’غیر قانونی’ حربے استعمال کر رہا ہے: ایمنسٹی

September 9, 2020September 9, 2020 0 1 min read
Malta Refugees
Share this:

 Malta Refugees

مالٹا (اصل میڈیا ڈیسک) ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بحیرہ روم میں تارکین وطن کے ساتھ ’ غیر قانونیحربوں‘ پر سخت تنقید کی ہے۔ یو این نے مالٹا سے ان 27 تارکین وطن کو کارگو جہاز سے اترنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے، جو فی الحال جہاز میں ہی بند ہیں۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے شمالی افریقہ سے بحیرہ روم میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے خلاف مالٹا کی طرف سے کیے جانے ولے سلوک کو ‘ غیر قانونی ہتھکنڈے‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ایمنسٹی کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا، ” مالٹا کی حکومت کی مہاجرین کے خلاف حکمت عملی بہت سی اموات کا سبب بن سکتی ہے۔ اس سے بچا جا سکتا ہے۔‘‘ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی طرف سے مالٹا اور یورپی یونین سے کیے گئے اُس مطالبے کے سامنے آنے کے بعد شائع ہوئی، جس میں عالمی ادارے نے یورپی اتحاد اور مالٹا حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بحیرہ روم میں کارگو شپ پر سوار پناہ کے متلاشی افراد کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز سلوک کو بند کروانے کے لیے اقدامات کریں۔

ایمنسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا،” مالٹا کی حکومت نے بحیرہ روم تک پہنچنے والے غیر قانونی تارکین وطن اور مہاجرت کو روکنے کے لیے خطرناک اور غیر قانونی اقدامات کا سہارا لیا۔‘‘ انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپ نے مزید کہا،” مالٹا حکومت نے غلط ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے مہاجرین کو غیر قانونی طور پر لیبیا کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔ خطرناک صورتحال سے دوچار اور خستہ حال ان پناہ گزینوں کو بچانے کی کوشش کرنے کی بجائے ان کی کشتیوں کا رُخ مڑوا دیا۔

مالٹا کے ساحل پر پہنچنے والے ایک بحری جہاز میں پناہ کے متلاشی 27 افراد سوار، کسمپرسی کی حالت میں۔

مالٹا کے پانیوں میں انتہائی ناقص کشتیوں پر سوار سینکڑوں مہاجرین کو غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا۔‘‘ واضح رہے کہ مالٹا کے حکام نے کچھ دن قبل اکاون مہاجرین سے بھری ماہی گیروں کی ایک کشتی کو لیبیا واپس روانہ کر دیا تھا۔ ایمنسٹی نے بتایا کہ مصیبت میں گھرے افراد کو اس طرح واپس بھیجنا یا دھکیلنا انسانی حقوق کے یورپی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مالٹا اور اٹلی نے اپریل کے ماہ میں اپنی بندر گاہوں کو تارکین وطن کے لیے بند کر دیا۔ اس کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ تھی جس سے دونوں ممالک ہی متاثر تھے اور دونوں ملکوں میں وبا سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن بھی کیاگیا تھا۔

2020 ء میں 2 ہزار ایک سو اکسٹھ غیر قانونی تارکین وطن مالٹا پہنچے تھے۔ ایمنسٹی نے اس کا اعتراف کیا کہ چھوٹے سے ملک کے لیے تارکین وطن کی یہ تعداد کافی بڑی ہے کیونکہ ان کو پناہ دینے کے لیے “کافی” وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحیرو روم تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے پناہ کے متلاشیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے متنبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی نے تاہم مزید کہا کہ اس حقیقت کے باوجود مالٹا اس ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہو سکتا کہ اُسے ان پناہ گزینوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے موثر اقدامات باہمی تعاون کے ساتھ کرنا چاہیے تھے۔ مالٹا پہنچنے والے بہت سے ان مہاجرین کو جنگ کے شکار ملک لیبیا میں ظلم و ستم کا سامنا تھا اور ان کا تعاقب کیا جا رہا تھا۔

مالٹا کے ساحل پر پہنچنے والے ایک بحری جہاز کو، جس میں پناہ کے متلاشی 27 افراد سوار تھے، رواں ہفتے لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین کے امور کی ایجنسی نے اس جہاز میں پھنسے انسانوں کو فوری طور پر اترنے کی اجازت دینے کے لیے کہا تھا۔ مالٹا حکومت نے یہ ذمہ داری لینے سے انکار کیا۔ اس کارگو جہاز پر ڈنمارک کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔ مالٹا کے وزیر اعظم روبرٹ ابیلا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”مجھے انسانیت دوستی کی بنیاد پرمہاجرین کی پناہ تک رسائی کا ادراک ہے تاہم مجھے اپنے ملک کے مفادات کا سوچنا ہے۔‘‘

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post امریکہ سالہا سال سے ایرانی انتظامیہ کا تختہ الٹنے کے درپے ہے، ایرانی صدر
Next Post چین بھارت کشیدگی: فائرنگ کا اعتراف مگر گولی کس نے چلائی؟
China India Tensions

Related Posts

Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologists

سمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا

July 20, 2026
Bones Found in Tarn Confirmed as Delphine Jubillar

ڈی این اے تجزیے نے تصدیق کر دی: ملنے والی باقیات ڈیلفین جوبیلار کی ہی ہیں، شوہر نے قتل کا اعتراف کر رکھا ہے

July 20, 2026
Argentina's World Cup Final Meltdown Mars Spain's Victory

ورلڈ کپ فائنل کی شکست پر ارجنٹائن کا غصہ پھوٹ پڑا، لیانڈرو پیرڈیس نے ہسپانوی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا

July 20, 2026
Town Seals Off Site Where Delphine Aussaguel's Remains Were Found

ڈیلفین جوبلار کی باقیات والی جگہ پر سیاحوں کا ہجوم، میونسپلٹی نے رسائی بند کر دی

July 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.