geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انسان، شیطان کے بہکائے ہوئے ہیں

October 17, 2020 0 1 min read
Rape Victim
Share this:

Rape Victim

تحریر : قادر خان یوسف زئی

ماضی میں کئی دلخراش جنسی زیادتی کے واقعات سوشل میڈیا کی توسط سے ملکی و عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنے۔ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈر ز کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ واقعات رونما ہونے پر میڈیا کی تشہری مہم میں شراکت دار تو بن جاتے ہیں‘ لیکن جیسے ہی کوئی ملزم گرفتار ہوتا ہے، اس کے اگلے دن ہی سب کچھ فراموش کردیا جاتا ہے۔

مدعی اور ان کے اہل خانہ کو قانونی تحفظ نہ ملنے کے باعث کیثر الجہتی دباؤ کا سامنا کرناپڑتا ہے کہ اب تو جو ہوگیا سو ہوگیا، آگے مستقبل کا سوچیں، جو گذر چکا وہ واپس تو نہیں لایا جاسکتا، بلا وجہ دشمنی بڑھانے سے کیا فائدہ، چھوڑیں، اگر آپ نہیں مانیں گے تو (اندھا)قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، ویسے بھی یہاں پھر پوچھتا کون ہے، آپ کے اور بھی بچے ہیں، کل کلاں ان کے ساتھ (اللہ نہ کرے) کچھ ہوگیا تو، نا جی نا، بیماری،کوئی انجانی گولی، راہ چلتے کچھ ہوجانا، او جی، اللہ معاف کرے، یہ تو سوچیں ناں کہ پورے خاندان کی جواں بچیوں کا کیا ہوگا، بے شک جی، جو ہوا بہت بُرا ہوا، لیکن بدنامی بھی تو بہت بُری ہوتی ہے، اِن کے رشتے یعنی اَ ن سے رشتے کون کیوں کرے گا،ہمیشہ بدنامی کا طوق گلے میں لٹکا رہے گا، کس کس کو سمجھائیں گے، کن کن سے لڑیں گے۔

یہ مقدمے لڑتے لڑتے سب کچھ بک جاتا ہے لیکن فیسیں پوری نہیں ہوتی، دو وقت کی روٹی اس دور میں کمانا مشکل ہے، اس پر تھانے کچہری کے چکر لگانا، گواہوں کو راضی کرنا، آنے جانے، کھانے پینے کے خرچے، سب کی فرمائشیں، قرض کے پہاڑ، اُف، اب خود بتائیں، خیر، جو ہوا سو ہوا، اجی مانا غلط ہوا، لیکن اللہ بھی تو اپنے گناہ گار بندے کو معاف کردیتا ہے، تو ہم تو انسان ویسے ہی شیطان کے بہکائے ہوئے ہیں، اگر آپ موقع دیں گے، تو دشمنی بھی نہیں رہے گی اور ہوسکتا ہے کہ بندہ اللہ کے ساتھ ساتھ اُس کے بندوں کی خدمت کرکے اچھا انسان بن جائے، تو سوچیں کہ کتنا بڑا صدقہ جاریہ ہوگا، دنیا و آخرت میں اس کا اَجر ملے گا، نیکی آخرت کا سرمایہ ہے، آپ بھی کمائیں اور دنیا میں بھی سرخرو ہوں، تو پھر دعا خیر کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں۔

یہ سب تصوراتی نہیں بلکہ دید و شنید بھی ہے، راضی نامے کے اس کھیل میں سماجی ٹھیکدار وبعض رشتے دار بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، ان پورے دھندے میں فروعی مفادات مخفی نہیں ہوتے بلکہ وہ جانتے ہیں کہ کچھ بَرسنے پر چند قطرے ان کی جھولی میں بھی گریں گے۔پولیس کے بیشتر تفتیشی افسران اور اہلکار سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہیں،کیونکہ انہیں صرف ایک کیس کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہونا پڑتا،بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ہر قسم کے مقدمات کے ایف آئی آر انہیں تفتیش کے لئے دی جاتی ہیں،جس کا پیٹ بھرنا قانونی تقاضا ہے۔

عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی بنیادی وجوہ میں قابل ذکر مجبوری بھی یہی ہوتی ہے کہ ایک ایک تفتیشی افسر کے پاس سینکڑوں مقدمات ہوتے ہیں، جس کے ضمنی چلان، حتمی چالان، گواہان، شواہد اور وکیل استغاثہ کی خوشنودی سے لے کر کئی مقدمات میں بیک وقت پیشیوں پر حاضری کو یقینی بنانے کے لئے تھانے سے انٹری کروا کر لازمی عدالت جانا پڑتا ہے۔

انہیں کسی ایک جگہ نہیں بلکہ افسران کے دفاتر، جائے وقوع،جوڈیشنل مجسٹریٹ، ایڈیشنل سیشن جج، سول جج، ڈسٹرکٹ سیشن جج، ہائی کورٹ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں، انسداد منشیات کی لئے مختص خصوصی کورٹس، یہاں تک کہ سپریم کورٹ تک ’ذاتی‘خرچے پر جانا پڑتا ہے، عدالتوں میں باوردی درست جانا فرض ہوتا ہے، کیونکہ یہاں انہیں روز مرہ کے واقف کار، پیشکار کے پاس پیش ہونے والے حالات کا سامنا نہیں ہوتا۔

یہ معاشرے کے دو ایسے رخ ہیں جس سے کم و بیش کم سب بخوبی آگاہ ہیں، عوام یا ارباب ِ اختیار مدعی و تفتیشی افسران و اہلکاروں کی چابک دستیوں و مجبوریوں کو جانتے ہیں، ایسا نہیں کہ وہ لاعلم ہیں، عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی وجوہ سے بھی آشنا ہیں، کہ معاشرے سے جرم ختم نہیں ہوسکتا، انصاف سستا نہیں مل سکتا اور مجبوریوں کے سودے بازیاں ناگزیر ہوجاتی ہیں تو ان حالات میں کسی بھی جرم کے سزا کاخوف کہاں سے پیدا کیا جائے کہ کچھ ختم نہ ہو لیکن کم توہو جائے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Corona - Pakistan
Previous Post کورونا وبا؛ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد جاں بحق
Next Post کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہتر اقدام ہے نوجوانوں کے تعاون سے میدانوں کو آباد کرینگے۔ فہیم خان
DMC Korangi Sports Festival

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.