geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

منظور پشتین کے خلاف مقدمہ درج

August 18, 2019 0 1 min read
Manzoor Pashteen
Share this:

Manzoor Pashteen

وانہ (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں پولیس نے منظور پشتین اور ان کے دو سو سے زائد ساتھیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان میں حکام نے غیرمقامی لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

منظور پشتین پچھلے چند دنوں سے جنوبی وزیرستان میں ہیں، جہاں وہ دوتانی اور وزیر قبائل کے درمیان جاری خونی تنازعات کے حل کے لیے جرگے کی کوششوں میں مصروف رہے۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اپنے ایک خطاب میں منظور پشتین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے ارکان قومی اسمبلی علی وزیر، محسن داوڑ اور پی ٹی ایم کے درجنوں دیگر کارکنوں کو جلد رہا نہ کیا تو وہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

نیوز ویب سائٹ پاکستان 24 کے مطابق، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں چودہ اگست کی رات سکاؤٹس گراونڈ میں نعرہ بازی کرنے والے افراد غداری کے مرتکب ہوئے۔ پولیس کے مطابق منظور پشتین کے قافلے میں شامل افراد نے پی ٹی ایم زندہ باد اور فوجی قیادت کے خلاف نعرے لگائے۔

جنوبی وزیرستان وانہ میں گزشتہ کئی دنوں سے دو قبائل کےدرمیان خونریزی جھڑپ جاری ہے ایک دوسرے پر بڑےا سلحے کیساتھ حملے کر رہے تھے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بیھٹے تھےمنظور پشتین صلحہ کرنے کیلئے گئےامن کیلئےعوامی اجتماع کی تو انتظامیہ نےFIRدرج کردی
امن کی بات کرنا جرم ہے۔

اسی دوران شمالی وزیرستان میں حکام نے غیرمقامی افراد کے داخلے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے حکم کے تحت یہ پابندی امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے پیش نظر لگائی ہے۔

پی ٹی ایم کے کارکنوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے یہ پابندی منظور پشتین کو اُن کے شمالی وزیرستان کے متوقع دورے سے روکنے کے لیے لگائی ہے۔

پی ٹی ایم کی رہنما ثنا اعجاز کے مطابق حکومت پاکستان کشمیر میں بھارت کو جن مظالم کا الزام دے رہی ہے ویسی ہی زیادتیاں وہ ملک کے اندر اپنے لوگوں کے ساتھ کررہی ہے۔ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ہمیں کشمیریوں سے پوری ہمدردی ہے لیکن یہ حکومت اپنے لوگوں کے ساتھ انسانی حقوق کی جو پامالیاں کر رہی ہے اُس سے تو وہ خود اپنا اخلاقی اور سیاسی مقدمہ کمزور کر رہی ہے۔ کشمریوں کے لیے ایک معیار اور پشتونوں کے لیے دوسرا معیار، کیا یہ ریاست کی دوغلی پالیسی نہیں؟‘‘

پاکستان میں فوجی حکام کا الزام ہے کہ پی ٹی ایم کے بعض عناصر بیرونی ہاتھوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ حکومت نے اس قسم کے الزامات کے ثبوت نہیں دیے لیکن ایک عرصے سے پی ٹی ایم کے اجتماعات پر غیر اعلانیہ پابندی لگا رکھی ہے۔ پاکستان کے نجی ٹی وی چینلوں کو پی ٹی ایم سے متعلق خبریں نشر کرنے کی اجازت نہیں۔

ادھر بنوں میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے قومی اسمبلی کے ارکان علی وزیر اور محسن داوڑ کے خلاف مقدمات میں سے ایک میں ان کی ضمانتیں قبول کر لیں جب کہ دوسرے میں ضمانتیں رد کرتے ہوئے انہیں واپس جیل بھیج دیا۔

عدالت نے مئی میں خڑ کمر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر پرتشدد واقعے میں ضمانت مسترد کی جبکہ اسی علاقے میں سات جون کو فوج کی ایک گاڑی پر ہونے والے حملے سے متعلق درج ایف آئی آر میں ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی ایم کے وکلا نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضع رہے کہ حکام نے علی وزیر اور محسن داوڑ کو کوئی ڈھائی ماہ سے گرفتار کر رکھا ہے۔ انہیں پہلے پشاور جیل اور بعد میں ہری پور جیل منتقل کر دیا گیا۔ وکلا کے مطابق، اب تک کی متعدد پیشیوں میں کبھی کیس کا ریکارڈ غائب تھا تو کبھی جج صاحب کے نہ آنے کی وجہ سے ضمانتوں میں اتنا وقت ضائع کیا گیا۔ اسیری کے دوران دونوں اراکین اسمبلی کو پارلیمان کے اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

Share this:
Hong Kong Demonstrations
Previous Post ہانگ کانگ میں چین اور حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری
Next Post مسئلہ کشمیر: اہم مسلم ممالک کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟
Narendra Modi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.