geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مردان سپر لیگ

January 15, 2020 1 1 min read
MSL
Share this:

MSL

تحریر : وقار احمد

آبادی کے لحاظ سے صوبہ خیبرپختونخوا کے دوسرے بڑے شہر مردان کی سرزمین پر ضلع کی تاریخ میں کسی بڑے ایونٹ کا منعقد ہونا یقینا حکومت کی اور مقامی انتظامیہ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں (مردان سپرلیگ) کا کہ جس میں ملک کے معروف بلے باز اور بولرز کی عمدہ پرفارمنس اور مداحوں کی بڑی تعداد میں آنے سے کرکٹ کی وطن واپسی کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔اس حوالے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے گزشتہ روز مردان کا تفصیلی دورہ کیا اپنے دورے میں انہوںنے مردان سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حائل رکاوٹوں کو فوری طو ر پر دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ضلعی انتظامیہ مردان سپر لیگ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر تمام مسائل کو حل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان سپورٹس کمپلیکس میں سپر لیگ کی تیاریوںکا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔کمشنر مردان ڈویژن مطہرزیب،ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد ،اسسٹنٹ کمشنر گل بانو اور مردان سپرلیگ کے چیئرمین حاجی عبد العزیز خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مردان سپرلیگ کے چیئرمین حاجی عبد العزیز خان نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں ۔مردان سپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ گراؤنڈ میں تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں باغ ارم بریالی،کاٹلنگ پختون،تخت بھائی باتوران،طورو بہادران،رستم ننگیالے اور ہوتی زلمی شامل ہیں۔

چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارز کی مردان آمد پر انہیں فل پروف سیکورٹی دینے کے ساتھ ساتھ ان کا شاندار استقبال بھی کیا جائے گا۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے آرگنائز ر اور مردان سپر لیگ کے چیئرمین حاجی عبدالعزیز خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع کو بھی مردان کی تقلید کرنی چاہیے۔بعدازاں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے مردان سپورٹس کمپلیکس میں مردان ٹی ہاؤس کا افتتاح بھی کیا۔

صوبائی اسمبلی کے رکن ظاہر شاہ طورو بھی انکے ہمراہ تھے۔یقینا جہاں یہ تمام مناظر سب اچھا کا پیغام تو دیتے ہیں وہیں گرائونڈ سے باہر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر مداحوں کی جانب سے تعریف بھی سننے کو مل رہی ہے۔شائقین کے نزدیک رواں ماہ مردان میں کھیلی جانے والی مردان سپر لیگ کرکٹ کی دنیا میں انقلاب برپا کردے گی ،اس سے قبل مردان میں کئی ایونٹس منعقد ہوچکے ہیں تاہم مر دان سپر لیگ جیسا میگا ایونٹ مردان کے باسیوںکے لئے کسی تحفہ سے کم ثابت نہیں ہوگا کیونکہ اس ایونٹ میں پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی کھیلتے نظرآئیںگے،خیال رہے کہ رواں ماہ جنوری میں ہونے والی مردان سپر لیگ کے تمام میچ مردان میں ہونے ہیں۔ اس حوالے ایک کھلاڑی اور خان لالا کرکٹ سٹیڈیم کے منتظم مدثرخان یوسفزئی کاکہناتھاکہ ویسے تو ہم کئی شہروںمیں کرکٹ کھیل چکے ہیں تاہم گھر میں کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ اس بات کا احساس تب ہوتا ہے جب کسی کو اپنی ہوم کرکٹ شہر سے باہر کھیلنا پڑ جائے۔

مردان کا ڈریسنگ روم یہ احساس مدتوں محسو س کرے گا،یہ احساس مردان سپر لیگ میں اور گہرا ہو گا جب ہوم گرائونڈکی موجیں اڑاتے کرکٹر سینچریاںبنائیں گے ۔مردا ن سپرلیگ میںمردان کے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں طویل عرصے بعد وہ کیفیت دیکھنے کو ملے گی جووہ اس کی تیاریوںمیں محسوس کرتے رہے،مدثر خان یوسفزئی کا کہنا تھاکہ سٹار کرکٹرز تیار کرنے کا طریقہ ہی یہ ہوتا ہے کہ انھیں ہوم گرائونڈز پہ ڈیبیو کروایا جائے۔ پاکستان کے معروف کرکٹر اس کی بہترین مثال ہیں۔ انتظامیہ نے کافی محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردان سپر لیگ کے لئے بہترین وکٹ تیار کروائی ہے تا کہ کھلاڑیوںکو بین الاقوامی کرکٹ کا احساس ہو۔ بہرکیف کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ۔

کھیل یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرے ۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے ۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں ابھار سکتی ۔ جیسے کہ کہا جاتا ہے “A sound body has a sound mind.” اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے ۔ بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہے ۔ اور اس کی خود اعتمادی لڑکھڑانے لگتی ہے ۔ کھیل خواہ کسی بھی قسم کے ہوںIndoor یا Outdoor ، ہر طرح سے انسانی نشوونما پر اثر ڈالتے ہیں ۔ جیسا کہ Indoor کھیل ، جس میں چیس ، لوڈو ، کیرم ، سکواش ، سنوکر، ٹیبل ٹینس ، سکربل اور ڈارٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ اس سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ذہنی قابلیت بھی ابھرتی ہے ۔ Outdoor کھیل ، جس میں کرکٹ، فٹ بال ، باسکٹ بال ، والی بال ، مختلف قسم کی دوڑیں ، ٹینس اور بیڈمنٹن وغیرہ سرِ فہرست ہیں ، جو ہمارے جسم کو چست ، لچکدار اور پھرتیلا بناتے ہیں ۔ جو بچہ فزیکل فیٹنس کے اصول سے واقف ہو وہ خود کو ہر کھیل کے مطابق ڈھال سکتا ہے ۔ اور اس سے اس کی انفرادی اور اجتمائی طور پر کام کرنے کی صلاحیت بھی ظاہر ہو تی ہے ۔ کھیل کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے ۔ اسی لیے اب اسکول میں جب بچہ پہلا قدم رکھتا ہے تو اسے تعلیم کے ساتھ ہی کھیل کی طرف بھی متوجہ کرایا جاتا ہے ۔ جسے اسکول لیول پر غیر نصابی سر گرمیاں(Co-Curricular Activities) کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے ۔ تاکہ بچہ شروع سے ہی چست اور توانا ہواور تعلیم پر بھی خوشی سے توجہ دے ۔ جبکہ کالج اور یونیورسٹی لیول پر اسے باقائدہ ایک مضمون فزیکل ایجوکیشن (Physical Education)کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے ۔ جس میں کھیل میں دلچسپی لینے والے طلبا داخلہ لے کر اس شعبے میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں ۔ اور یہ ہر طرح کے بچوں کا ویلکم کرتا ہے ۔ یعنی اسپیشل بچوں کو بھی آگے بڑھنے کا بھر پور موقع دیتا ہے ۔ اور ان کھیلوں سے متعلق تعلیمی ادارں میں مختلف قسم کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں ۔

جن میں کئی قسم کے کھیلوں کے مقابلے کروائے جاتے ہیں اور پھراس میں پوزیشن لینے والوں میں سند ، انعامات اور ٹرافی تقسیم کی جاتی ہے ۔اس لئے مر دان سپر لیگ مردان کے نوجوان کھلاڑیوںکے لئے قدرت کے کسی تحفے سے کم نہیں کیونکہ ایسے ایونٹس کی بدولت مقامی کھلاڑی اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرے گا اور جس سے اسے قومی ٹیم میں مناسب جگہ بنانے کا بھرپورموقع ملے گا۔اس بارے ایونٹ کے چیئر مین حاجی عبدالعزیز کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی کیونکہ آج کے اس متنشر دور میں عوام کو سستی تفریح دینا انتہائی مشکل کام ہے۔جہاں مردان سپر لیگ سے مقامی کھلاڑی کھل کر سامنے آئیںگے ویہیں ہر علاقے کے باشندے اپنے کھلاڑیوںاورٹیم کو سپورٹ کرینگے کہ جس سے ان کی ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا ، ان کاکہناتھاکہ مردان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ آگے لانے کے لئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں حکومت کھیلوں کے فروغ اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے،ان کاکہنا تھا کہ ہمارے صوبہ میںکرکٹ بہت شوق سے کھیلی جاتی ہے،اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مردان پر بھی توجہ دے تو یہاں سے بھی بہترین کھلاڑی ابھر کر قومی ٹیم میں اپنی جگہ بناسکتے ہیں،پی ایس ایل کی کامیابی سے ملک بھر میںکرکٹ کو مزید فروغ مل رہاہے ،ان کاکہنا تھاکہ مردان میں سپر لیگ کی کامیابی کے بعد ملک کے دیگر شہروںمیںبھی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیںگے۔تاکہ ہمارا ہنر مند کھلاڑی کھل کر سامنے آسکے اور قومی ٹیم کو ایک اچھا کھلاڑی مل سکے۔بہرکیف مردان سپر لیگ بارے حاجی عبدالعزیز کے اقدامات لائق تحسین ہیں یقینا ان جیسے افراد اگر آگے آکر کھیلوں کے فروغ میں اپنا کرداراداکرتے رہیں گے تو وہ دن دور نہیں جب ہمارا باصلاحیت نوجوان دنیابھر میںپاکستان کا نام روشن کرتا نظرآئے گا۔

تحریر : وقار احمد

Share this:
Snowfall
Previous Post بارشوں اور برفباری سے قیامت ٹوٹ پڑی، ملک بھر میں 97 افراد جاں بحق
Next Post عصر حاضر میں نوجوانوں کے ذمہ داریاں
Youth

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.