geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شادی کیجیے مگر۔۔۔

July 24, 2019 0 1 min read
Marriage
Share this:

Marriage

تحریر : عارف رمضان جتوئی

عمر کے جس حصے میں ہم ہیں اس میں سوائے شادی کے اور کچھ نظر ہی نہیں آتا۔ ہر دوشیزہ اپنی شریک حیات کے روپ میں دکھائی دیتی ہے۔ اسی طرح سے محتاط خیال کے تحت ہر دوشیزہ کو ہم جیسے گبھرو اور حالات کے پیش نظر تھوڑا پیٹ باہر نکلے ہونے کے باوجود خود کو ہینڈسم اور سمارٹ سمجھنے والے جوان بھی سائباں نظر آتے ہوں گے۔
ایسی ہی کچھ فیلنگز ایک اور جگہ بھی موجود ہوتی ہیں۔ ماﺅں کو ہر پہلی ”کڑی“ بہورانی اور ہر پہلا ”منڈا“ داماد جی نظر آرہا ہوتا ہے۔ جیسی فیلنگ شادی کی ڈبلیو 11 بس میں سوار ہونے کے لیے بے تاب لڑکوں کی ہوتی ہے ویسی فیلنگ ان کی معصوم ماﺅں کی ہوتی ہے بلکہ ”منڈے“ سے زیادہ ماں کو جلدی ہوتی ہے۔ وہ تو ڈبلیو 11کے اسٹاپ پر رکنے کا ویٹ بھی نہیں کرتیں، وہ کسی بھی طرح سے چلتی بس پر سوار کرنے کی تگ و دو میںہوتی ہیں۔

شادی کا لڈو جو کہ اب ناپید ہو چکا ہے کھانے کے لیے بے چین دوطرفہ نوجوان کسی بھی طرح سے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ دوطرفہ پر غور کرنے کے بجائے آگے بڑھا جائے۔ اس لڈو کے حصول کے لیے نوجوان طبقے کو جانے کتنے پاپڑ پیلنے پڑتے ہیں پاپڑ بیلنا تو آسان ہوگیا کہ بس یوں سمجھ لیجیے لڈو کو حاصل کرنا موجودہ حکومت چلانے جیسا ہے۔ کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ لڈو منہ تک پہنچتا ہے کہ کوئی بیچ میں بھاگتا ہوا آتا ہے اور دھکا مار کر لڈو گرادیتا ہے ساتھ ہی ”چھورے“ کو بھی اچھی خاصی چوٹ پہنچا جاتا ہے۔ یہ چوٹ ایسی ہوتی ہے جو دکھتی نہیں مگر دل کی حالت دل والا ہی جانتا ہوتا ہے۔ سلیم کوثر کے اس شعر کی طرح کی

کبھی موسم ساتھ نہیں دیتے
کبھی بیل منڈیر نہیں چڑھتی

لڈو کھو جانے کا غم لیے یہ دل والا پھر سے نئے لڈو کی تلاش میں جت جاتا ہے۔ پورا خاندان مل کر نیا لڈو ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ شادی بھی ہوجاتی ہے۔ کچھ عرصہ بیتنے کے بعد بھاگتا لڑکا بہت شدت سے یاد آنا شروع ہوجاتا ہے۔ ایک حسرت عیاں ہوتی ہے کہ اس بار وہ کیوں نہیں آیا تھا۔ بیل کے منڈیر چڑھتے ہی بیل کو اتارنے کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ کچھ بلوائی بھی ہلا بولے ہوتے ہیں جنہیں موقع خود اپوزیشن اور اتحادی دیے بیٹھے ہوتے ہیں۔ شادی کرنے تک تو سب متفق ہوتے ہیں مگر جانے کیوں بعد میں اتفاق اختلافات میں بدلتا چلا جاتا ہے۔ دن رات کی ناختم ہونے والی محبتیں بھی ریت کی دیوار ثابت ہونے میں دیر نہیں لگاتیں۔

شادی لفظ بہت خوبصورت ہے پھر بھی اس کی خوبصورتی کچھ پلوں میں ماند پڑنے لگتی ہے۔ شادی لفظ ہی ایسا ہے کہ سنتے ہی ہرطرف ہریالی کی جگہ لالی نظر آنا شروع ہوجاتی ہے۔ جس میں بیگانہ عبداللہ بھی دیوانہ ہوتا ہے مگر پھر بھی وہ دیوانگی کے سارے جذبے ملیا میٹ ہوجاتے ہیں۔ قبل از وقت جورو کا غلام بنا ہوا عبداللہ صنف نازک کے فضائل میں ایسا عظیم بیانیہ رکھتا ہوتا ہے کہ سننے والا آنا فانا فائن ہوجاتا ہے۔ بعد از شادی یہی عبداللہ اپوزیشن کی ”کھولی“ میں بیٹھا ملتا ہے۔ اپوزیشن بھی اپنا فعال کردار ادا کرتی ہے۔ زیادہ تو کچھ نہیں ہوتا مگر اتحادی اور اپوزیشن کے درمیان گھمسان کا رن پڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ ایسے میں اگرمعصوم بچوں کی صورت میں عوام ہوتو وہ رل ہی نہیں جاتی مصنوعی یتامت ان کا مقدر ٹھہرتی ہے۔

تو اے دو طرفہ نوجوانو! شادی کرو مگر شادی سے قبل شادی کے مقاصد کو یاد کرلو۔ شادی کے فضائل نہیں بلکہ حقوق کا خیال رکھو۔ شادی کا لڈو کھانے کے لیے بے چین روحو! یاد رکھو کہ یہ شادی مذاق نہیں ایک اہم ترین ذمے داری ہے۔ ایک ایسی ذمے داری جسے اٹھانے کے لیے پہلے خود کو مکمل طور پر تیار کریں، پھر لازمی طور پر اس ذمے داری کو اٹھائیں اور اس کا حق ادا کریں۔ شادی کرنا مشکل ضرور ہے مگر کرنے سے زیادہ اسے لے کر چلنا اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔ وہ جوآپ کے لیے سب کو چھوڑ کر آگئی وہ آپ کی شریک حیات ہے اسے شریک کرنے میں دقت اور دیر نہیں ہونی چاہیے۔ شراکت داری کے اس فریضے دوسری طرف سے بھی ایسا ہی جواب میسر ہو جس کے بعد زندگی مکمل لگنے لگے۔ یہ واحد تعلق ہے جس کی لگام ایک نہیں دونوں پارٹیوں کے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔ برابر لگام کھینچتی اور ڈھیل ملتی رہے تو یہ بیل گاڑی ہوائی جہاز بن کر چلتی ہے ورنہ اسے گدھا گاڑی بنتے دیر نہیں لگتی۔

کامیاب ازدواجی رشتے میں سب سے پہلی بنیاد احساس اور بھروسہ ہے اگر یہ دونوں نہیں تو اندھی محبت بھی بے سود ثابت ہوتی ہے۔ یہ رشتوں میں واحد رشتہ ہے جس میں شک اور عدم احساس کی ہلکی سے دراڑ کچھ ہی پلوں میں پوری عمارت کو ملیا میٹ کردیتی ہے۔ اس میں ایک اہم بات جس کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ بہت کچھ لینے سے قبل دینے کا احساس ہونا چاہیے۔ آپ کو احساس اور بھروسہ صنف مخالف سے چاہیے تو اس سے پہلے آپ خود دینے والے ہوں۔ اس تعلق میں آپ کو ہر لحاظ سے پہل کرنا ہوگی۔ چاہیے خوشی ہو یا پھر غم۔۔۔ رشتہ ازدواج میں مقابلے اور تیرے میرے سے نہ صرف دوریاں پیدا ہوتی ہیں بلکہ ان دیکھی نفرت بھی اپنی جگہ بنا لیتی ہے۔

پڑوسی فلم کے بڑے ہیرو کہتے ہیں کہ ”شادی کی بنیاد بے پناہ محبت ہونی چاہیے “ مگر شاید بے پناہ محبت سے بھی پہلے ان دیکھا اعتبار اور بھروسہ ہونا چاہیے۔ وہ اعتماد ہونا چاہیے جس میں دونوں ہی شامل ہوں۔ وہ بھروسہ ہونا چاہیے کہ جس میں دونوں مشترک ہوں۔ ایک دوسرے کا خیال اور احساس ہونا چاہیے اگر وہ نہ ہوا تو محبت کے خوبصورت پنجرے میں بند چڑیا احساس تنہائی اور قیدسے مرجھا جائے گی۔ کانٹوں میں کھڑے پھولوں کا اگر خیال اور باقاعدگی سے دیکھ بھال ہوتی رہے تو وہ مسکراتا ہی کھل کھلاتا رہتا ہے کبھی کانٹوں کا شکوہ نہیں کرتا۔ بات تو صرف سمجھنے کی ہے۔ شادی کریں مگر۔۔۔۔
Arif Jatoi

تحریر : عارف رمضان جتوئی

Share this:
Sohda e Pakistan Basketball Tournament
Previous Post قیام امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیلوں کو فروغ دینا ہو گا۔ کفیل حسین
Next Post تم درندوں سے بھی بد تر ہو
Israeli Abuses of Palestinian Children

Related Posts

Iran, US Trade Strikes as Trump Dismisses Hormuz Deal

تنگِ ہرمز میں سمجھوتے کی تردید کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ

May 29, 2026
Quetta Train Services Suspended After Deadly Blast

کوئٹہ دھماکے کے بعد ریلوے آپریشن معطل، جعفر ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

May 29, 2026
UN Adds Israel to Sexual Violence Blacklist

اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنگی جنسی تشدد کی بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ، تل ابیب برہم

May 29, 2026
Dar and Rubio to Tackle Middle East Peace in Washington

واشنگٹن میں آج اہم ملاقات: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مشرق وسطیٰ امن کے لیے پاکستانی کوششوں پر روبیو سے بات چیت کریں گے

May 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.