geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماسک ہماری حفاظت کرتا ہے یا آس پاس موجود لوگوں کی؟

August 28, 2020 0 1 min read
Mask
Share this:

Mask

کیلیفورنیا (اصل میڈیا ڈیسک) کووڈ انیس سے بچاؤ کے لیے چہرے پر ماسک پہننے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ لیکن کیا چہرے کا ماسک اسے پہننے والے کو محفوظ رکھتا ہے یا ارد گرد موجود افراد کو؟ اس بارے میں مختلف مطالعات سے مختلف نتائج سامنے آئے۔

نئے کورونا وائرس اور دیگر جراثیم سے متعلق جائزوں سے پتا چلا ہے کہ غالباً ماسک پہننے والا اور اس کے آس پاس کے افراد دونوں ہی کسی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ بنیادی طور پر ماسک جراثیم یا وائرس کے شکار افراد کی طرف سے وائرس کی منتقلی اور پھیلاؤ کو روکتا ہے۔ اس بارے میں کی جانے والی ریسرچ کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ ماسک اُن لوگوں کو بھی کسی حد تک تحفظ فراہم کرتا ہے جو اسے پہنے ہوتے ہیں۔

وائرس اُس وقت پھیلتا ہے جب کوئی کھانستا، چھینکتا یا باتیں کرتا ہے اور اس کے مُنہ پر کوئی ماسک نہیں ہوتا اور یہ اپنی کھانسی، چھینک یا باتیں کرتے وقت اپنے مُنہ سے چھوٹے چھوٹے قطرے یا بوندیں فضا میں پھیلاتا ہے۔ ایسے میں جراحی والے ماسک ایم 95 ہوں یا کپڑے سے بنے ماسک، یہ ذرات یا آلودہ مادے کو روکنے کا کام انجام دیتے ہیں۔

ڈاکٹروں کو اکثر ایک سے زیادہ ماسک لگانا پڑتا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کی وائرولوجی کی ماہر ڈاکٹر مونیکا گاندھی کہتی ہیں کہ جو لوگ دوسرے افراد کے کھانسنے، چھینکنے یا باتیں کرنے سے پھیلنے والے قطروں سے دور رہتے ہیں وہ کم بیمار ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر مونیکا گاندھی کہتی ہیں کہ ماسک پہننے والا شخص دوسرے کی طرف سے پھیلنے والے وائرس سے خود کو زیادہ محفوظ رکھتا ہے۔ یعنی اگر آپ نے ماسک پہن رکھا ہے اور آپ کسی ایسی جگہ ہیں جہاں آس پاس کے لوگوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا تو آپکا ماسک آپکو ان لوگوں کی طرف سے پھیلائے جانے والے آلودہ ذرات، قطروں یا سانس کے ذریعے فضا میں پھیلنے والے ذرات سے محفوظ رکھے گا۔

امریکا میں دو فوڈ پروسیسنگ پلانٹ ایسے ہیں جہاں ماسک پہننا ضروری تھا تب بھی وہاں انفیکشن کے واقعات رونما ہوئے۔ ڈاکٹر گاندھی نے وہاں مشاہدہ کیا کہ پلانٹ میں کام کرنے والے جن کارکنوں میں کووڈ انیس پایا گیا، ان میں یا تو بہت معمولی علامات تھیں یا پھر کسی قسم کی علامات کا نام و نشان نہیں تھا۔

ماسک کورونا یا دیگر انفیکشن کے خلاف بچاؤ کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے بھی بچاتا ہے۔

ایک مختلف کورونا وائرس پر ہونے والی تحقیق میں بھی یہی دیکھا گیا کہ ان لوگوں میں انفیکشن کی شدت اور شرح میں کمی نظر آئی جو عوامی جگہوں پر اور دیگر افراد کے آس پاس ہونے کے باوجود ماسک پہنے رہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک خاص طور سے نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے متاثرہ افراد، علامات نہ ہونے کے باوجود کورونا کی متعدی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

غرض ثابت یہ ہوا کہ ہمارے تحفظ کے لیے تو ماسک پہننا ضروری ہے ہی ہم اس کے استعمال سے دوسروں کو بھی محفوظ رکھتے ہیں اور دوسروں کو بھی چاہیے کہ صرف اپنی خاطر نہیں بلکہ دوسروں کی خاطر اپنی یہ معاشرتی ذمہ داری نبھائیں۔

Share this:
Protest
Previous Post بھارت: بچی کے پھول توڑنے کی سزا، برادری کا سماجی بائیکاٹ
Next Post پاکستان میں پولیو مہم کیوں ناکام ہوئی؟
Polio Campaign

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.