geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماسک پہنے تيس افراد کی ایک سیکنڈ میں شناخت ممکن

March 10, 2020 0 1 min read
China Shanghai
Share this:

China Shanghai

چین (اصل میڈیا ڈیسک) ہنوانگ ٹيکنالوجی لمیٹڈ، نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کی دريافت کردہ جدید ٹيکنالوجی نے سرجیکل ماسک پہنے ہوئے انسانوں کو کامیابی کے ساتھ پہچاننے یا اُن کی شناخت کرنے کے عمل کو نہایت سہل اور موثر بنا دیا ہے۔

ایک چینی کمپنی نے پہلی مرتبہ ایسی ٹکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ماسک پہنے ہوئے چہرے کی بھی شناخت کر سکے گی۔ کورونا وائرس کے سبب چین میں ان دنوں زیادہ تر شہری ماسک لگائے رہتے ہیں۔ اس ٹيکنالوجی کی مدد سے کورونا وائرس سے بہتر طور پر لڑا جا سکے گا اور دوران پرواز بھی مسافروں کی شناخت ہو سکے گی۔

چین دنیا کی جدید ترین الیکٹرانک نگرانی، بشمول چہرے کی شناخت کی ٹيکنالوجی، کا حامل ملک ہے۔ لیکن کورونا وائرس جو گزشتہ برس کے اواخر میں چینی صوبے ہوبے میں سب سے زیادہ شدت سے پھیلا، کے سبب تقریباً ہر چينی شہری نے اس موذی وائرس سے بچنے کے لیے سرجیکل ماسک پہننا شروع کر دیا ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ چین میں چہرے کی شناخت اور نگرانی کے عمل میں بڑے مسائل پیدا ہو گئے۔ اب ہنوانگ ٹيکنالوجی لمیٹڈ، جسے انگریزی میں ہنون لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے کہا کہ ان کی کمپنی کی دريافت کردہ جدید ٹيکنالوجی نے سرجیکل ماسک پہنے ہوئے انسانوں کو کامیابی کے ساتھ پہچاننے یا اُن کی شناخت کرنے کے عمل کو نہایت سہل اور موثر بنا دیا ہے۔

بیجنگ میں قائم اس کمپنی کے اہلکاروں کے مطابق اس نئی ٹيکنالوجی کی دریافت کے لیے ایک بيس رُکنی عملے کی ٹیم پچھلے دس سالوں میں تیار کردہ ایک ایسی کمپیوٹر میموری، جو رینڈم ایکسس میموری ٹيکنالوجی کے دستیاب ہونے سے پہلے موجود تھی، بروئے کار لائی۔ یہ ایک نمونہ ڈیٹا بیس تھا، جس میں بغیر ماسک کے چھ ملین چہروں کا ڈیٹا اور ایک بہت چھوٹا ڈیٹا بیس، جو ماسک پہنے ہوئے چہروں کے ڈیٹا پر مشتمل تھا، دونوں کی مدد سے یہ نئی ٹيکنالوجی تیار کی گئی ہے۔

ایئرپورٹ سکیورٹی کے حوالے سے چہرے کی شناخت نہایت اہم ہے۔

ٹیم نے اس سال جنوری میں اس نظام پر اُس وقت ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا جب کورونا وائرس کی وبا ملک کے طول و عرض میں تیزی سے پھیلنا شروع ہو چُکی تھی اور اس سبب مارکیٹس میں سرجیکل ماسک کی مانگ اتنی بڑھ گئی کہ اسے پورا کرنا بھی مشکل ہوگیا۔

ہنوانگ ٹيکنالوجی لمیٹڈ کے نائب صدر ہوانگ لئی نے روئٹرز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”اگر اس جدید ٹيکنالوجی کو درجہ حرارت کے سینسر سے جوڑ دیا جائے تو، یہ جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش بھی کر سکتی ہے۔ یعنی ایک تو ماسک کے پیچھے جو چہرا ہے اُس کی شناخت ہو جائے گی، دوسرے فرد کے جسم کا درجہ حرارت بھی ناپا جا سکے گا۔ اگر اس سسٹم سے گزرنے والے کسی بھی شخص کے جسم کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوا، تو فوری طور پر اس کا نوٹس لیا جائے گا اور ضروری اقدامات کیے جا سکیں گے۔

یہ کمپنی اب دو اہم اقسام کی تکنیکی مصنوعات فروخت کر رہی ہے جو اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ضروری ہیں۔ ایک ‘واحد چینل‘ ٹيکنالوجی، جو شناخت کا کام سرانجام دیتی ہی اور جس کا استعمال بہترین طور پر دفاتر کی عمارتوں کے داخلے کے گیٹ پر نصب کر کے کیا جاسکتا ہے۔ دوسرا ‘ملٹی چینل ریکگنیشن سسٹم‘ یا متعدد شناختی نظام جو متعدد نگرانی کیمروں کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ہنوانگ ٹيکنالوجی لمیٹڈ کے نائب صدر ہوانگ لئ کہتے ہیں، ”یہ تيس افراد تک کے ہجوم میں ایک سیکنڈ کے اندر ہی ہر ایک فرد کی شناخت کر سکتا ہے۔‘‘

ہوانگ لئ نے مزید بتایا کہ اس جدید نظام کی مدد سے ماسک پہنے ہوئے چہروں کی کاميابی سے شناخت کی شرح 95 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کی شناخت کی جا سکتی ہے۔ ہوانگ نے کہا کہ اگر اس میں بغیر ماسک کے چہروں کی شناخت کو بھی شامل کر لیا جائے تو اس سسٹم کی کامیابی کی شرح 99.5 فیصد تک ہوگی۔

Share this:
Lockdown
Previous Post کورونا وائرس: سعودی صوبہ قطیف مکمل لاک ڈاؤن
Next Post عمرہ زائرین پر پابندی سے پی آئی اے کو ایک ماہ میں 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان
PIA

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.