geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی سے شروع کرنیکی سفارش

January 26, 2021 0 1 min read
Exams
Share this:

Exams

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی ذیلی کمیٹی نے رواں تعلیمی سیشن 2021 اور آئندہ تعلیمی سیشن 2022 کے تعلیمی کیلنڈر کو حتمی شکل دے دی ہے اور ان دونوں تعلیمی کلینڈرکو اب منظوری کے لیے 30 جنوری کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات اب 2 ماہ کی تاخیر سے جولائی سے شروع کرنے کی سفارش پر اتفاق کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل میٹرک کے امتحانات عید الفطر کے بعد مئی اور انٹر کے امتحانات جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم اب فیصلہ کیا گیا طلبا کو پڑھنے کے لیے مزید وقت دیا جائے اور یہ امتحانات جولائی 2021 سے شروع کیے جائیں جبکہ پورے صوبے کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے پہلی سے آٹھویں جماعتوں کے طلبا کی موسم گرما کی تعطیلات بھی جولائی میں محض ایک ماہ کے لیے دی جائیں گی۔

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے سلسلے میں مزید یہ بھی سفارش کی گئی کہ ان امتحانات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے پر محیط رکھا جائے، پریکٹیکل امتحانات نہ لیے جائیں جبکہ تھیوری امتحانات میں ہی پریکٹیکل کے مارکس شامل کیے جائیں اور تھیوری امتحانات میں 50 فیصد حصہ ایم سی کیوز جبکہ باقی 50 فیصد حصہ سی آر کیوز (کنسٹرکٹڈ ریسپانس) پر مشتمل ہو ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ نیا تعلیمی سیشن 2021/22 اگست سے شروع کردیا جائے جبکہ میٹرک کے نتائج کے بعد کالجوں میں داخلے اکتوبر سے شروع کیے جائیں ۔

مزید براں اسی تعلیمی سیشن سے اسکول 6 روز کے لیے کردیے جائیں جو آئندہ سیشن میں بھی جاری رہیں۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ رواں سال 2021 میں موسم سرما کی تعطیلات صرف 8 روز کے لیے 25 دسمبر سے یکم جنوری 2022 تک کی جائیں اور 2 جنوری 2022 سے اسکولوں کا دوبارہ آغاز کردیا جائے۔

اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے علاوہ آئی بی سی سی کے چیئرمین شہزاد جیوا، چیئرمین میراث بورڈ برکات حیدری، چیئرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن، آغاخان بورڈ اور کیمبرج بورڈ کے اسکولوں کے نمائندے جمیل یوسف اور ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب صدیقی کے علاوہ دیگر بھی شریک ہوئے۔

Share this:
Weapons
Previous Post اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر داخل ہونے والے 2 افراد سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
Next Post رواں سال کے آخر تک پورے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر ہو گی
Dr. Yasmeen Rashid

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.