geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مولانا عادل قتل کیس: سندھ حکومت کا شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

October 12, 2020 1 1 min read
Saeed Ghani and Sheikh Rashid
Share this:

Saeed Ghani and Sheikh Rashid

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کیا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی ہر زاویے سے تفتیش ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا سندھ حکومت پر تنقید ہو رہی ہے کہ مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی لیکن یہ بتانا چاہتا ہوں کہ عدالت کی تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی وجہ سے ہمارے لیے بہت مشکلات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ بھی کسی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا مولانا عادل نے خود سیکیورٹی کے لیے نہیں کہا تھا، ان کے بیٹے نے سیکیورٹی کے لیے کہا تھا جس پر ہم کام کر رہے تھے، یہ بھی بتا دوں کہ ایک اور مولانا صاحب نے سیکیورٹی کے لیے کہا ہے لیکن 8 ماہ ہونے کے باوجود ہم انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکے کیونکہ تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی میں مختلف اداروں کے لوگ ہیں، ایک کہتا ہے سیکیورٹی دے دو تو دوسرا کہتا ہے نہ دو۔

سعید غنی کا کہنا تھا شیخ رشید نے ایک پریس کانفنرس کی جس میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے جلوسوں میں کورونا پھیلنے اور دہشت گردی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے بیان کے بعد مولانا عادل پر حملہ ہوا، مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا عادل قتل کیس میں شیخ رشید کو بھی شامل تفتیش کیا جائے اور معلوم کیا جائے کہ ان کے پاس کون سے ذرائع سے معلومات آتی ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

Share this:
Asim Bajwa
Previous Post معاون خصوصی عاصم باجوہ کی عہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور
Next Post بجلی اور مقناطیسی طاقت سے ذیابیطس کا علاج
Diabetes

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.