geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بہت شور سنتے تھے

October 29, 2019 0 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:

Maulana Fazlur Rehman

تحریر : اے آر طارق

مولانا فضل الرحمان کا معاملہ کچھ اس طرح سے تھا کہ ”لگی جو آگ مجھ میں ہے تجھ کو بھی لگا دوں گا”۔اقتدار سے محرومی ،کشمیرکمیٹی سے جدائی اور بنگلہ نمبر 22 سے دوری نے اِن کو پاگل،دیوانہ ،پریمی بنا دیا ہے اور اِس کے ساتھ ساتھ ہوش سے بیگانہ بھی،سہانے وقتوں کے حسین لمحات کو سوچتے اور اِس میں موجود راحتوں اور لذتوں کے سامان کو محسوس کرتے ،اِن پرجب اقتدار و اختیار سے محرومی کا جان لیوادورہ پڑتا ہے تو اِن سے رہا نہیں جاتاتو ایسے میں وہ شور مچاتے ”آئین کے تناظر میں”کا گیت گاتے دوسروں کے پاس پہنچے اُنہیں اپنا دکھڑا محسوس کروائے بنائ”تم ہم سے ملوہم تم سے ملیں دنیا کو یہ منظور نہیں”کا اراگ الاپتے نظر آتے ہیں۔

ساتھ یہ کہتے ہوئے کہ ہم ساتھ ساتھ ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ دورہ کے اثرات جب کم ہوتے ہیں تو انہیں اپنے ساتھ کھڑا کوئی نظر نہیں آتا،کچھ افراد جوکہ اِن کے ساتھ ساتھ رہنے کی حامی بھرتے نظر آتے ہیںشاید حکومت و عدلیہ کی طرف سے وقتی طور پر ”بیماری ریلیف” حاصل کرنے کے بعد قوی امکان ہے کہ شاید اب کچھ دیر کے لیے آرام پر چلے جائیں،اِس کے علاوہ اِن کے اپنے ایک اور خاص صاحب کی طرف سے بھی ممکن ہے کہ آنے والے چند روز میں ”رخصت برائے بیماری”کی درخواست بھی اعلیٰ حکام کو موصول ہوجائے اور وہ بھی اطمینان اور سکون پاجائیں،باقی رہ گئے فضل الرحمان تو وہ بھی آنے والے دنوں میں اپنی ”باعزت واپسی” کے لیے ہاتھ پائوں مارتے نظر آئیں گے،اِس کے علاوہ اور کوئی امکانات پاکستان کی موجودہ صورتحال میں نظر نہیں آتے۔

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپوزیشن کو احتجاج کے لیے کنٹینر کی فراہمی کے دعوے جہاں صرف دعوے ہی رہے ،وہیں فضل الرحمان کی بھی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجادینے کی باتوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، فضل الرحمان کا ”آزادی پاور شو ”وقت سے پہلے ہی فلاپ ہوچکاہے تاہم اتنا ضرور ہے کہ اِس کی چمک دھمک کے نتیجے میں کچھ افراد ضرور ”آزادی کی نعمت ”سے سرفراز ہوچکے اور کچھ آئندہ ہونے والے۔

آخر میں ایک اور بات،جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم ابصارالاسلام پر پابندی ، اِ ن کے مرکزی رہنماء حمداللہ کی پاکستانی شہریت کی منسوخی اورانہیں غیر ملکی قرار دینے ،مولانا کفائت اللہ کی مارچ کے لیے لوگوں کو اُکسانے پر گرفتاری اور حکومتی کرتا دھرتا کی جانب سے اِس طرح کے بیانات کہ مولانافضل الرحمان بیرونی ایجنڈے پر کارفرماکے بعدفضل الرحمان وقت سے پہلے ہی اُودھے منہ ہوئے ،شرمندگی وندامت سمیٹے”بکھری پڑی عاشقی تیرے قدموں میں ”حکومتی دبائو کا شکار ہواچلا،جس کا بین ثبوت” آزادی مارچ” کو حکومتی خواہشات کے مطابق حکومتی مقررکردہ جگہوں پر کرنے کے فیصلے پر اِن کی مت ماری حالت میں چاروناچار ”ہاں” ہے۔دیکھتے ہیں کہ اب مولانا کا پشاور موڑ پرکھڈے لائن لگا”آزادی مارچ یا دھرنا”کیا رنگ لاتا،رنگ دکھاتابھی ہے کہ پھیکا پڑجاتا،گیم ON ہے،جائیے گانہ کہیں۔
AR Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Kashmir Freedom
Previous Post تین دن میں کشمیر کی آزادی
Next Post دھرنا، دھڑن آخر کب تک؟
Azadi March

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.