geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف مزاحمت کا اعلان

September 4, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی صحافتی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے حکومت کے مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس بل کو پاس کرنے سے باز رہے بصورت دیگر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ وارننگ قومی اسمبلی کے ایک ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جو جمعرات دو ستمبر کو پیمرا کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا تھا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اس بل کے حوالے سے کچھ اہم نکات کا تذکرہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بل کا مقصد میڈیا کارکنان کے حقوق کا دفاع کرنا اور جعلی خبروں کی روک تھام ہے۔ جبکہ اتھارٹی کے قیام کے بعد بہت سارے اداروں کو ضم کر دیا جائے گا اور میڈیا سے متعلق کئی معاملات کو احسن طریقے سے نمٹایا جائے گا۔

تاہم صحافتی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ حکومت بل اس لئے لا رہی ہے تاکہ اختلافی آوازوں کو دبایا جاسکے اور ملک میں آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا سکے، جس کی صحافتی برادری بھرپور مزاحمت کرے گی۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں نے بھی حکومت پر یہ بات واضح کی ہے کہ وہ اس بل کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کریں گے اور ہر محاذ پر مخالفت کریں گے۔

اس بل کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے اپنا موقف واضح کردیا ہے۔ اس پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری مخالفت کر چکے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے ایک رہنما جلال الدین ایڈوکیٹ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “یہ بل پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے مارشل لا ہے اور یہ بالکل غیر آئینی ہے جس کی ہم ہر سطح پر مخالفت کریں گے۔ صحافیوں کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “پاکستان مسلم لیگ ن نہ صرف ایسی کسی بھی قانون سازی کی ڈٹ کر مخالفت کر رہی ہے بلکہ ایسی صحافت دشمن سوچ کی مذمت بھی کرتی ہے۔ یہ اتھارٹی صحافیوں سے ان کا قلم، ضمیر کی آواز کو قتل کرنے کے لیے، جرمانے اور لالچ سے لیس شقوں پر مشتمل ہے۔”

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “اس بل کا مقصد حکومتی کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ اس بل کے ذریعے اخبارات کی کلیکشن کو مشکل بنایا جارہا ہے، صحافیوں کو سزا دی جا رہی ہے اور یوٹیوب چینلز کے قیام کو بھی نا ممکن بنایا جا رہا ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی صحافتی برادری اس مجوزہ بل پر سیخ پا ہے اور اسے غیر قانونی اور غیر آئینی سمجھتی ہے۔ “ہم 13 ستمبر کو ہم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کریں گے اور اس میں ملک بھر کی سیاسی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہوں گی اورسول سوسائٹی بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔”

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے رکن فیڈرل ایکٹ کمیٹی ناصر ملک کا کہنا ہے کہ یہ بل دراصل ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی اختراع ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “فواد چودھری صاحب کا دعویٰ ہے کہ یہ بل بس خیال کی حد تک ہے اور یہ کہ اس پر مختلف لوگوں سے مشورہ کیا جائے گا لیکن میری اطلاعات یہ ہیں کہ اس بل کو باقاعدہ وزارت قانون کی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور حکومت ہر حالت میں اسے پاس کرنے کی کوشش کرے گی۔‘‘

ناصر ملک مزید کہتے ہیں، ”جنرل مشرف کے دور سے اس طرح کی کوشش کی جا رہی ہے اور ماضی میں صحافتی تنظیموں کی مذمت کی وجہ سے ان کو اپنا ارادہ منسوخ کرنا پڑا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت بالکل ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا چاہتی ہے۔”

ان کے بقول “اس قانون کے ذریعے پوری میڈیا انڈسٹری کو ایک 21 گریڈ کا آفیسر کنٹرول کرے گا اور پوری میڈیا انڈسٹری سرکار کے دیے گئے احکامات پر عمل کرے اور ان کی گائیڈ لائنز کو تسلیم کرے۔”

Share this:
US Treasury Department
Previous Post بیرون ملک اپوزیشن کو نشانہ بنانے والے ایرانی نیٹ ورک پر امریکی پابندیاں
Next Post صوابی میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مشہور پشتو گلوکار جاں بحق
Kifayat Shah Bacha

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.