geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ذہنی صحت پر بھی توجہ دیجئے

October 10, 2020 1 1 min read
Mental Health
Share this:

Mental Health

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام دنیا بھرمیں دس اکتوبر کا دن ذہنی صحت کے عالمی دن (World Mental Health Day ) کے طور پر منایاجاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد عالمی سطح پر ذہنی صحت کی اہمیت اور دماغی رویوں سے متعلق آگاہی کا شعور اجاگر کرنا اور ذہنی امراض سے بچا ؤ کیلئے رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ بلاشبہ ذ ہنی صحت پر جسمانی صحت و تندرستی ، خوشی و راحت کی کیفیت کا دارومدار ہوتا ہے۔ اگر انسان کسی وجہ سے ذہنی طورپر صحت مند نہ ہو تو اس کے اثرات پورے بدن پر مرتب ہوتے ہیں ،کیونکہ دماغ ہی انسان کے سارے جسمانی نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔ دماغی کمزوری یا بیماری کے سبب ہی بہت سی اعصابی، نفسیاتی اور جسمانی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباًپچاس کروڑ افراد کسی نہ کسی دماغی عارضے میں مبتلا ہیں، جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی دماغی بیماریاں ڈیپریشن اور شیزو فرینیا ہیں۔ اور دنیا بھر میں ہر سال ذہنی امراض میں مبتلا آٹھ لاکھ افراد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں ذہنی بیماریوں کے علاج معالجے پر بہت کم رقم خرچ کی جاتی ہے ۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف مینٹل ہیلتھ کے مطابق پاکستان میں تقریبا 15 لاکھ افراد ذہنی امراض کے مسائل سے دو چار ہیں ، جبکہ پاکستان میں صحت کے لیے مختص کیے گئے بجٹ میں سے صرف 2 فیصد دماغی امراض اور ان کے علاج کے لیے خرچ کیا جاتا ہے۔ ذہنی مرض کا سب سے بڑامسئلہ یہ ہے کہ مریض کو اس بیماری کے احساس کی بجائے عجیب بے چینی و اضطراری کی کیفیت لاحق رہتی ہے۔

پاکستان میں عمومی طور پر لاحق ہونے والے ذہنی و نفسیاتی امراض میںانگزائیٹی ،فکر، تشویش، اعصابی دباؤ، احساس کمتری، الزائیمر، تنہائی پسندی، بے خوابی وکم خوابی، بسیار خوابی و خراٹے لینا ، نیند کے دوران سانس کا رکنا، پاگل پن، پارکنسن ڈیزیز،رعشہ ،حسد، حافظہ کی کمزوری، خوف کا فوبیا، خود اعتمادی کا فقدان، منفی خیالات کا تسلط ،افسردگی ، ذہنی اضمحلال، ذہنی تناؤ ، سردرد اور دردِ شقیقہ، شیزوفرینیا، فرسٹریشن ، احساس محرومی، فالج و لقوہ، مرگی، وہم اور ہسٹیریا وغیرہ شامل ہیں۔

مختلف نفسیاتی و ذہنی مرض میں مبتلاافراد کو بھوک یا تو لگتی ہی نہیں یا پھر سوچ و فکر میں ایسے پریشان ہوتے ہیں کہ خوراک کی طرف توجہ ہی نہیں دیتے، بعض مریضوں کو نیند آتی ہی نہیں یا پریشان کن خیالات کی وجہ سے بہت دیر سے آتی ہے، رات کو بار بارآنکھ کھل جاتی ہے اور بے چینی کی کیفیت ہوتی ہے،اگرچہ تھکن اور کمزوری مختلف جسمانی بیماریوں کی علامت ہے مگر ذہنی مریض بغیر کسی وجہ کے اپنے آپ کو بہت کمزور محسوس کرتے ہیں اور جلدی تھک جاتے ہیں۔ جسمانی کمزوری کے علاوہ جنسی کمزوری بھی محسوس کرتے ہیں۔

مریض اپنے حلئے اور لباس کی صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔ چہرے پر اداسی، پریشانی، اضطراب یا وحشت ٹپکتی ہے۔اکثر نفسیاتی بیماریاں مریض کی گفتگو سے ہی پہچان لی جاتی ہیں۔ کچھ خاموش ہو جاتے ہیں، جواب نہیں دیتے اور بہت سے لوگ مختصر جواب دیتے ہیں۔ کچھ ایسے ہیں جن کی گفتگو بے ربط ہوتی ہے۔ جبکہ کچھ بیماریوں میں مریض بغیر سوچے سمجھے مسلسل بولنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیند میں بولنا، جھنجھلاہٹ، بلاوجہ غصہ ، عضلاتی تناؤ، گیس کی بیماری، سانس کی تکلیف، سر کا درد، کمر اور جوڑوں کا درد، یہ سب بھی نفسیاتی اور دماغی بیماریوں کی علامات ہو سکتی ہیں۔

انسان کے ذہنی و جذباتی عوامل اس کے جسم پر اثر انداز ہو کر بہت سے پیچیدہ ذہنی ، جسمانی و نفسیاتی امراض کا باعث بنتے ہیں۔ جدید ایجادات کی وجہ سے بھی انسانی قدروں میں بڑھتا زوال، سماجی روابط میں کمی اور تنہائی کی کیفیت ذہنی صحت کو تیزی سے تباہ کر رہی ہے اور ان وجوہات کی بناہ پر زندگی سے خوشیاں مفقود ہو رہی ہیں۔ بڑے شہروں میں دیر سے سونے کے باعث نیند کی کمی بھی جھنجھلاہٹ، غصہ ، ڈپریشن، عضلاتی تناؤ اور ان جیسے دیگر کئی عوارض کا باعث بنتی ہے ۔ اس کے علاوہ آج انسان جس تذبذب ،بے چینی اور انتشار کا شکار ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارا ایمان ذات خداوندی پر کمزور ہو چکا ہے۔

اگر ہم اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتے ہوئے اور اسے رحمن ، رحیم، غفار، جبار، قدوس، رزاق، طبیب اور منصف اعظم سمجھتے ہوئے رب سے تعلق کو مضبوط بنائیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ بڑے امراض ، ڈپریشن، فوبیاز اور ایڈز وغیرہ کا شکار ہوجائیں۔ بلاشبہ دین حق اسلام ہماری مادّی فلاح اور بدنی صحت کے لئے بھی ایک بہترین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اس پر عمل پیرا ہونے سے نہ صرف ہم اخلاقی و روحانی اور سیاسی و معاشی زندگی میں عروج حاصل کر سکتے ہیں بلکہ جسمانی سطح پر صحت و توانائی کی دولت سے بھی بہرہ ور ہو سکتے ہیں۔ قرآنی تعلیمات و احکامات اور سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ و سلم، تشکیل ذات اور تکمیل معاشرہ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اسلام ہمیں حسن سلوک ،صلہ رحمی، عدل و انصاف، معاشیات ،سیاسیات، نفسیات، طب غرضیکہ زندگی کے ہر شعبے میں اور ہر نہج سے بہترین و مطمئن طرزِ حیات کا سلیقہ سکھلاتا ہے ، اور جیسا کہ انسانی بدن کے عارضوں کو طبی نسخہ جات سے دور کیا جاتا ہے ایسے ہی قلب و روح کے تمام مسائل و جملہ امراض سے نجات، جسم اور روح کی شفاء بخشی اسوہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے بغیر ممکن نہیں۔ جسمانی صحت و توانائی ،ذہنی طہارت و لطافت ،روحانی بالیدگی و پاکیزگی ،ارادوں اور نیتوں کی اصلاح اور کردار کی عظمت و بلندی اسوہ حسنہ کے لازمی ثمرات ہیں جن کی انسان کو ہر زمانے میں ضرورت رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

انسان کا ایک مقصد حیات ہے جس نے اس مقصد کو پہچان لیا وہ انسان کامیاب ہے، وہ احکامات خداوندی پر عمل کرتا ہے، اپنے وجود سے محبت کرتا ہے، دیگر انسانوں کی قدر کرتا ہے، ہمیشہ خوش و مطمئن رہتا ہے، کبھی محرومی اور مایوسی کے اندھیروں میں نہیں کھوتا، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کائنات کی تخلیق اس کے لیے کی گئی ہے اس کی تمام تر نعمتوں کو اس کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ اس کی ہر خوبصورتی’ شادمانی اور کامرانی اس کے لیے وقف کر دی گئی ہے اور ان تمام نعمتوں کو حاصل کرنے کے لیے اسے عقل کا نور عطا کیا گیا ہے۔ ذہنی و نفسیاتی صحت برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم دن میں 8گھنٹے کی نیند لازمی لیں تاکہ دن بھر کی جسمانی و دماغی تھکاوٹ دور ہو سکے،کھانا آرام و سکون سے کھائیں، غصہ، حسد اور کینہ جیسی منفی عادات سے احتراز برتیں، غصے کے دوران ہمیشہ ضبط سے کام لیں، گھر کے اندر، کام کی جگہ اور راستے میں ملنے جلنے والوں سے ہمیشہ خوش اسلوبی سے ملیں اور محبت و رواداری کو اپنا شعار بنا ئیں، چھوٹی موٹی باتوں کو درگزر کریں۔

ہر بات کو اپنے ذہن پر سوار مت کریں، اگر کوئی ناموافق بات سنیں یا نظر آئے تو اسے بھلانے کی کوشش کریں، چھوٹوں سے پیار و محبت اور بڑے افراد کا ادب کریں، محبت پانے کی طلب رکھنے کی بجائے محبت بانٹنے والے بنیں ، لالچ ، حرص و ہوس سے گریز کریں، ہر قسم کے نشہ سے دور رہیں ،احساس کمتری کو کبھی خود پر غالب نہ آنے دیں ، عبادت الٰہی کے ساتھ ساتھ مراقبہ یعنی خاموشی و یکسوئی سے ارتکاز اور ورزش کی عادت اپنائیں جو ذہنی و جسمانی صحت کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے۔ زندگی گزارنے کے لیے ہمیشہ پر امید اور مثبت انداز سوچ اختیار کریں۔ واہمے اور ناامیدی کی کیفیت انسانی دماغ کو کمزور کر دیتی ہے اوراس طرح انسان بیماریوں کا گڑھ بن جاتا ہے۔ ہنسی خوشی زندگی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

٭٭٭ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
General Qamar Javed Bajwa
Previous Post آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے: آرمی چیف
Next Post آئی بی، ایف آئی اے سمیت ہر ادارہ ریئل اسٹیٹ کاروبار میں ملوث ہو چکا، اسلام آباد ہائیکورٹ
Islamabad High Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.