geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرکل کے بعد، کون بن سکتا ہے نیا یورپی لیڈر؟

December 5, 2021 1 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) اولاف شولس جرمنی کے نئے چانسلر ہوں گے ۔ شولس کے علاوہ براعظم یورپ کی لیڈرشپ کی دوڑ میں فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں اور اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی بھی شامل ہیں۔ لیکن تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کو جن چینلجز کا سامنا ہے جیسے کہ اندرونی اختلافات، بریگزیٹ کے اثرات وغیرہ، ایسا نہیں لگتا کہ یورپ میں کوئی بھی لیڈر میرکل کی جگہ لے سکتا ہے۔

میرکل عالمی سطح پر مقبول لیڈر
میرکل سولہ سال جرمنی کی چانسلر رہنے کے بعد اب دسمبر میں اپنے عہدہ چھوڑ دیں گی۔ میرکل نہ صرف جرمنی بلکہ دنیا بھر ایک نامور لیڈر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اپنے سیاسی سفر میں انہوں نے کڑے فیصلے کیے۔ ایسے فیصلے جن کی حمایت ان کے قریبی پارٹنر بھی نہ کرتے تھے۔ لیڈرشپ کی اس خصوصیت کو پسند بھی کیا جاتا تھا اور اس پر تنقید بھی کی جاتی تھی۔ یورپی کونسل آن فارن ریلیشنز کے ایک حالیہ سروے کے مطابق یورپی یونین کے اکتالیس فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ میرکل کو دوبارہ ووٹ دیں گے صرف چودہ فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ایمانول ماکروں کو ووٹ دیں گے۔

لیکن ناقدین کہتے ہیں میرکل کی ‘استحکام پسند’ سیاست جس میں وہ بحران کے دوران کوئی فوری اقدامات نہیں اٹھاتی تھیں یا پھر چین اور روس کے ساتھ تعلقات میں اقتصادی مفادات کو فوقیت دینا ، نے یورپی اتحاد کو متاثر کیا ہے۔ اور یوں ان کے جانے کے بعد ماکراں کے پاس ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے کا موقع ہے۔

ایمانویل ماکروں کے نئے یورپی لیڈر بننے کے امکانات
جنوری سے فرانس یورپی یونین کی سربراہی سنبھالے گا۔ تجزیہ کار الیگزانڈر روبینیٹ بورگومانو کہتے ہیں، ”میرکل کا جانا فرانس کو ایک طاقت ور یورپ بنانے کے عزائم کو پورا کرنے کی راہ ہموار کر سکتا ہے، ماکروں ملک کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے یہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔”

حال ہی میں ماکروں نے برلن میں بدلتی قیادت کے عمل میں اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی کے ساتھ ایک دو طرفہ تعاون کی ڈیل پر دستخط کیے۔ تینتالیس سالہ صدر نے یہ کہا ہے کہ وہ جرمنی اور فرانس کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتے لیکن اٹلی کے ساتھ یہ ڈیل اس وقت ہوئی ہے جب یورپ بریگزٹ کے بعد کی صورتحال سے نبردآزما ہے۔

اگلے سال فرانس میں عام انتخابات ہوں گے اور ماکروں کو انتہائی دائیں بازو کی سیاست کے چینلج کا سامنا ہے۔ انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں بظاہر فرانس اندرونی سیاست میں گِھرا رہے گا اور یوں یورپ کی قیادت سنبھالنے کا عزم خطرے میں بھی پڑ سکتا ہے۔

شولس میرکل کی جگہ لے سکیں گے؟
شولس کی قیادت میں جرمنی کی نئے اتحادی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ یورپ کی طاقت ور معیشت کے طور پر ایک خودمختار یورپ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ تریسٹھ سالہ شولس تجربہ کار سیاست دان ہیں۔ وہ میرکل کے دو ادوار میں ان کی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کچھ ناقدین کے مطابق میرکل جیسی طرز سیاست کا زمانہ چلا گیا ہے۔ یورپی کونسل آن فارن ریلیشنز کے پیٹر بوراس اور جانا پوگلیرین کے مطابق،”غیر جانب دار رہنے کی پالیسی اور یورپی مسائل کے حوالے سے سخت فیصلوں کو نظر انداز کرنا مستقبل کے چینلجز میں کام نہیں آئے گا۔” تاہم ابھی یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ شولس جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ میرکل کے نقش قدم پر چل رہے ہیں وہ میرکل کی طرز سیاست کو اپنائیں گے یا خود اپنا وضح کرنے کی کوشش کریں گے۔

‘سپر ماریو ‘کیا سپر لیڈر بن سکیں گے؟
دراگی اقتصادی بحران سے نبرد آزما اٹلی کی معیشت کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ انہیں ‘سپر ماریو’ بھی کہا جاتا ہے۔ یورپی امور کے ماہر نیکولیٹا پیروزی کے مطابق،” دراگی میرکل کے جانے کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو بھر سکتے ہیں اور میرکل کی انتہائی محتاط پالیسی کے برخلاف وہ یورپی اتحاد میں ایک نئی توانائی پیدا کر سکتے ہیں۔” اٹلی میں بھی اگلے سال عام انتخابات ہیں اور نتائج دراگی کی صورتحال بدل سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال میں یورپ بے یقینی اور کمزوری کی طرف جا سکتا ہے۔ ان کی رائے میں اس وقت کوئی ایسا لیڈر نہیں جو یورپ کی قیادت سنبھالنے کے لیے تیار نظر آتا ہو۔

Share this:
Taliban
Previous Post سابق افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور گمشدگی پر امریکا اور یورپ کی طالبان پر تنقید
Next Post سندھ میں تقرر و تبادلے مذاق بن گئے، 6 روز میں ڈی آئی جی کی 3 مختلف جگہوں پر تعیناتی
Sharjeel Kharal

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.