geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرکل کے بعد جنوب مشرقی ایشیا کے بارے ممکنہ جرمن پالیسی

September 19, 2021September 19, 2021 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) ماہرین کے مطابق نئی جرمن حکومت جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے ترقیاتی منصوبہ جات کو مزید وسعت دے سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نئی جرمن حکومت یقینی طور پر ایسی پالیسی کو مزید فعال بنا سکتی ہے۔

جرمنی کے وفاقی انتخابات رواں مہینے کی چھبیس تاریخ کو ہوں گے۔ انگیلا میرکل کی چانسلری کا سولہ سالہ دور اختتام کے قریب ہے۔ ماہرین کے مطابق امکان ہے کہ نئی حکومت میرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین اور حلیف کرسچین سوشل یونین کے بغیر ہی تشکیل پا جائے، اس صورت میں جنوب مشرقی ایشیائی پالیسی میں واضح تبدیلی ممکن ہے۔

فرائی بیرگ یونیورسٹی کے جنوب مشرقی ایشیائی امور کے ماہر ژؤرگن رُولینڈ کا کہنا ہے کہ انگیلا میرکل نے اپنے سولہ سالہ اقتدار کے دوران چین کے ایک درجن دورے کیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اس عرصے میں خاص طور پر بیجنگ حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات کو تسلسل دیا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ چین، جرمن اشیا کا اہم خریدار ہے۔

ژؤرگن رُولینڈ کا مزید کہنا تھا کہ آسیان تنظیم کے ساتھ روابط کی دستاویز ٹریٹی برائے آمیٹی (دوستی) اور کوآپریشن (تعاون) پر بھی جرمنی نے ابھی دستخط نہیں کیے۔ یہی معاہدہ آسیان کے ساتھ روابط کے قواعد وضع کرتا ہے۔ اس معاہدے پر سن 2019 میں دستخط کرنا لازمی تھا اور اس کے بعد ہی کوئی یورپی ملک آسیان کا ترقیاتی پارٹنر ہو سکتا ہے۔

ژؤرگن رُولینڈ کے مطابق جرمنی کے جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تعلقات بنیادی طور پر اقتصادی ہیں اور کسی حد تک انہیں ترقیاتی تعاون بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ بھی اہم ہے کہ میرکل کے دور میں جرمنی اور یورپی یونین نے آسیان بلاک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

سن 2020 میں برلن حکومت نے انڈو پیسیفک خطے کے لیے رہنما اصولوں کا کتابچہ جاری کیا تھا اور اسے علامتی طور ‘اسٹریٹجی‘ کا نام نہیں دیا گیا۔ اس میں چین کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شائبہ بھی ملتا ہے۔ اس کے باوجود چینی منڈیوں میں جرمن سامان کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔ ژؤرگن رُولینڈ کا کہنا ہے کہ چین کو ذمہ دار ٹھہرائے بغیر جرمنی کی جانب سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر بیجنگ حکومت کی بڑھتی اجارہ داری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ژؤرگن رُولینڈ کا کہنا ہے کہ رہنما اصولوں میں آسیان کو مرکزی ادارے کے طور پر تسلیم کیا گیا کہ یہ اس خطے میں بنیادی راستہ فراہم کرتا ہے۔ دوسری جانب آسیان ممالک میں امن کی خواہش کے باوجود کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

رواں برس جرمنی نے بحیرہ جنوبی چین میں اپنا ایک جنگی جہاز بھی بھیجا تھا، جو ایک خیرسگالی کے مشن پر تھا۔ سن 2002 کے بعد یہ پہلا جنگی جہاز تھا جو اس سمندر میں روانہ کیا گیا تھا۔ کچھ ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ جرمنی جنوب مشرقی ایشیا میں کبھی بھی جیو پولیٹیکل معاملات میں کوئی کردار ادا کرنے کے لیے سرگرم نہیں رہا۔

تازہ ترین رائے عامہ کے اعداد و شمار کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، جو میرکل کی موجودہ حکومت میں جونیئر پارٹنر ہے، کو بقیہ سیاسی جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔ الیکشن کے بعد یہ جماعت گرین پارٹی اورپرو بزنس فری ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کر سکتی ہے۔ ایسی صورت میں جنوب مشرقی ایشیائی پالیسی میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

نئی مخلوط حکومت میں کسی چینی ناقد پارٹی کی موجودگی اسٹرٹیجیک اہمیت کی حامل ہو گی۔ ایک ماہر کے مطابق ایسی صورت میں آسیان کے رکن ملکوں کی وقعت بڑھ جائے گی۔ یہ بھی اہم ہے کہ گزشتہ بارہ مہینوں میں جرمن سیاسی جماتیں چین مخالف بیان بازی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں گرین پارٹی خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ بیجنگ حکومت کی سب سے بڑی ناقد ہے اور اس کی وجہ اس پارٹی کی انسانی حقوق کی پرزور حمایت کرنا خیال کیا جاتا ہے۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post بھارت میں صف ماتم
Next Post افغانستان کو عالمی برادری کی امداد کی ضرورت ہے، طالبان
Protest

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر “86 47″، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر کندہ پراسرار نمبر ’86 47‘ کی تحقیقات شروع

June 15, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار ’86 47’، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب پراسرار پیغام ’86 47‘ نے جاسوسی ایجنسیوں کو متحرک کر دیا

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.