geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • Sindh High Court Orders Probe into Child HIV Casesسندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پیلاؤ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Pakistan Names First Lunar Rover Jinnah-1 for 2029 Moon MissionPakistan Names First Lunar Rover Jinnah-1 for 2029 Moon Mission
    • Perseid Meteor Shower Peaks Tonight After Rare Solar Eclipseسمان میں دوہرا عجوبہ: سورج گرہن کے ساتھ پرسید شہابیوں بارش اپنے عروج پر ہوگی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میشا شفیع کی وکیل کا کیس میں نئے گواہ شامل کرنے کا اعلان

October 31, 2019 0 1 min read
Mesha Shafi - Ali Zafar
Share this:

 Mesha Shafi - Ali Zafar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کی وکیل نگہت داد نے کہا ہے کہ وہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف کیس میں نئے گواہ پیش کریں گی۔

نگہت داد نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ہتک عزت کے کیس سے متعلق سماعت کی تفصیلات بتائیں۔

گلوکارہ کی وکیل نے بتایا کہ میشا کی والدہ و اداکارہ صبا حمید سےعلی ظفر کے وکیل نے کوئی سوال نہیں پوچھے تھے بلکہ کمرہ عدالت میں موجود میشا شفیع کے وکیل نے ہی سوال کیے تھے۔

نگہت داد نے کہا کہ صبا حمید نے صرف اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، انہیں اس لیے اس کیس میں گواہ بنایا ہے کیونکہ میشا نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے متعلق انہیں بتایا تھا اور وہ تفصیلات سے آگاہ تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراس ایگزامینیشن صبا حمید کے بیان کی روشنی میں کیا جائے گا۔

علی ظفر پر عائد جنسی ہراسانی کے الزام سے متعلق وکیل نگہت داد کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ واقعے کے وقت گواہ بھی موجود ہو، بعض دفعہ متاثرہ شخص اپنے بھروسے کے شخص کو معاملہ بتاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہتک عزت کیس میشا شفیع کی جانب سے بھی علی ظفر کے خلاف دائر ہے جس میں گلوکار نے جوابی دعویٰ ابھی تک دائر نہیں کیا۔

نگہت داد کا کہنا تھا کہ ہم کیس میں کچھ نئے گواہ بھی شامل کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں ان کی والدہ صبا حمید کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا۔

صبا حمید کا کہنا تھا کہ عام طور پر خواتین ایسے واقعات کا نہیں بتاتیں، البتہ میں نے اس کے مثبت اور منفی نتائج کے بارے میں بتایا تھا۔

گزشتہ سال میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسانی پر بات کرنا آسان نہیں لیکن اس پر خاموش رہنا بھی بہت مشکل ہے، میں خاموش رہنے کے کلچر کو توڑوں گی جو معاشرے میں سرائیت کرچکا ہے۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات کی تردید کر تے ہوئےکہا تھا کہ میں الزام کا جواب الزام سے نہیں دوں گا بلکہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جاؤں گا اور مجھے پورا یقین ہے کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے ہراسانی کا الزام لگانے پر میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

Share this:
Pakistan
Previous Post آسٹریلیا سے سیریز، پاکستانی ٹیم آج تیاریوں کو جانچے گی
Next Post دنیا کو ایران سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں: مائیک پومپیو
Mike Pompeo

Related Posts

Boy, 11, Finds 800 Euros in Bush, Gets It Back a Year Later

ڈیجون: 11 سالہ بچے کو جھاڑی سے ملنے والے 800 یورو ایک سال بعد پولیس نے واپس کر دیے

August 13, 2026
Sindh High Court Orders Probe into Child HIV Cases

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پیلاؤ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا

August 13, 2026
Pakistan Power Tariff May Rise Rs1.34 Per Unit

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا ک فی یونٹ 1.34 روپے اضافے پر غور

August 13, 2026
Sikh Leader Claims Genocide in India, Hails Pakistan

سکھ رہنما گرپتونت سنگ پنوں کا بھارت پر نسل کشی کا الزام، پاکستان کی ترقی کو سراہا

August 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.