geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال

September 22, 2019 0 1 min read
Middle East War
Share this:

 Middle East War

تحریر : سعد فاروق

موجودہ دور میں دنیا میں جنگوں کے طریقے تبدیل ہو چکے ہیں، گولی، بم چلانے کی جگہ معیشت کا نقصان ملکوں کو بحرانوں میں دھکیل دیتا ہے۔ ایران اور سعودی کشیدگی دنیا میں ایک اہم موضوع کے طور دیکھی جاتی ہے، اب تک تہران اور ریاض نے صرف پراکسی جنگیں لڑی ہیں۔ دونوں ملک براہ راست جنگ کے لیے تیار نہیں۔ تاہم حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے دارالحکومت پر کسی بڑے حملے یا حالیہ واقعے کی طرح اگر اس کی کسی اہم اقتصادی جگہ کو نشانہ بنایا گیا تو معاملات ہاتھ سے نکل بھی سکتے ہیں۔

سعودی عرب کے انفراسٹرکچر پر حوثیوں کے حملے نے تہران اور ریاض کے تعلقات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ خلیج کی بحری سرحد پر، جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں، بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے بڑی لڑائی بھی شروع ہو سکتی ہے۔ ، ایران نے سعودی مخالفت میں یمنی حوثیوں کو کھڑا کیا اور اپنے مقاصد کے لیے انکو اسلحہ ، پیسہ اور وسائل فراہم کیے۔ جنگِ یمن کا یہ پانچواں سال ہے ۔ اس برس جنگ کا دائرہ سعودی حدود تک پھیل چکا ہے اور حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی قصبوں، بحیرۂ احمر اور بعض اطلاعات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض اور یو اے ای تک کو اپنے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمن کی حکومت کے نزدیک، جسے اقوام متحدہ، سعودی عرب اور یو اے ای کی حمایت حاصل ہے، اس جنگ کا مقصد ایک ہی رہا ہے، اور وہ ہے ایران نواز حوثیوں کو ملک پر قبضے سے روکنا۔ وہ اس مقصد میں کامیاب تو رہی ہے، البتہ یمنی عوام کو اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ اب جبکہ یمن جنگ کا زور ٹوٹ رہا ہے یمنی باغی کا گروہ سی ڈی پی سی بھی مذاکرات پر آمادہ دیکھائی دے رہاہے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مملکت کو بلندیوں کی جانب لیکر جا رہے ہیں سعودی معیشت پر بڑا حملہ کرکے مملکت کے تیل کی تقریباً آدھی پیداوار روک دی گئی ہے۔

سعودی آئل ریفائنیز پر ڈرون یا راکٹ کی مدد سے حملے کیے گئے، حملوں کے مقام کا یمن سے فضائی فاصلہ تقریبا 1000 سے 800 کلومیٹر (900 میل) بنتا ہے جبکہ ایران سے تقریبا 300 کلومیٹر اور عراق سے یہ مقامات تقریبا 500 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں۔ یمن کی نسبت زیادہ تر امکان یہی ہیں کہ سعودی ریفائنری پر حملے عراق یا ایران سے کیے گئے، عراق میں اس وقت برائے نام حکومت قائم ہے جبکہ اصل طاقت امریکہ کے ہاتھ میں ہی ہے دوسری طرف ایران براہ راست اپنی سر زمین سے ایسے حملے انجام دیتا دیکھائی دے نہیں رہا لیکن پس پردہ ان حملوں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا، اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تہران کی جانب سے حوثیوں کی ہتھیار اور ٹیکنالوجی کی شکل میں مدد دی جاتی ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ایرانی ہتھیار اور آلات دنیا کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حملے ایران نے ہی کروائے ہیں۔ حملوں کے فوری بعد امریکہ نے ایران کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے تہران پر حملے کا اشارہ دیا ہے اس ساری صورتحال میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بھی دل کھول کر ایران کے خلاف اپنی بھڑاس نکالی، سعودی تاریخ میں ولی عہد محمد بن سلمان نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے سعودیہ کی مدد لینے سے انکار کر دیا لیکن دوسری طرف امریکی عسکری اتحاد میں شمولیت کا بھی اعلان کر دیا، اس سے اگلے اقدام کے طور پر سعودی ولی وہد نے اپنا فضائی دفاع مضبوط کرنے کے لیے جنوبی کوریا سے تعاون کی درخواست کر دی ہے جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں نے اس سلسلے میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ دوسری طر ف سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ ایٹمی ریسرچ پروگرام چلانے کا معاہدہ بھی طے پا گیا ۔بتایاگیاہے کہ معاہدے کا مقصد ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کیلئے سعودی عملہ تیار کرنا ہے ۔ایرانی حملے نے جہاں مشرق وسطی سمیت دنیا میں ایک نئی کشیدگی چھیڑ دی ہے وہیں سعودی عرب کی سکیورٹی بھی اس معاملے میں بےبس دیکھائی دے رہی ہے۔

دنیا کا ہر ملک جہاں اپنا دفاع مضبوط سے مضبوط تر کر رہا ہے وہیں اس سے قبل بھی کئی حملے ہونے کے باوجود سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایسے حملے روکنے کی منصوبہ بندی یا نظام نہیں بنایا گیا، مملکت میں سیاحت اور تفریح کے نئے منصوبوں کے ساتھ ساتھ دفاع کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اس ساری صورتحال میں امریکہ جنگی کیفیت پیدا کر رہا ہے سعودی عرب پر حملے کے بعد اس کے شور شرابے سے معلوم یہی ہوتا ہے کہ اس سارے کھیل کی تیاری ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے سے کر رکھی تھی، جس ایران کے خلاف امریکہ چیخ رہا ہے اسی کے پڑوس میں اسکے سخت مخالف صدام حسین کو منظر نامے سے ہٹا کر اسی امریکہ نے ایران کو مشرق وسطی میں پراکسی وار کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

امریکہ نے ہی شام میں ایرانی حمایت یافتہ بشار الاسد کو اپنی مدد فراہم کرکے مسلسل کھڑا رکھا، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کے وقت امریکہ کے پیٹریاٹ میزائل کہاں گئے جن کو بیچ کر امریکہ نے سعودیوں سے اربوں ڈالر کمائے۔ امریکی کی سارے گیم کا مقصد فی الحال تو اپنا اسلحہ بیچ کر نقصان پورا کرنے نظر آ رہا ہے لیکن حالات اس کے برعکس کہیں کہیں کشیدہ نظر آ رہے ہیں لیکن سعودی ولی عہد کی حکمت عملی نے وقتی طور پر مشرق وسطی میں جنگ چھیڑنے کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔
Saad Farooq

تحریر : سعد فاروق

Share this:
Donald Trump & Narendra Modi
Previous Post ہیوسٹن: ٹرمپ مودی قربتیں اور کشمیر پر احتجاج
Next Post شاندار ورکشاپ اور ٹریننگ سیشن کے انعقاد پر اسپارک کو خراج تحسین
SPARC PAKISTAN

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.