geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میلاد اور عاجزی

November 7, 2019 0 1 min read
Rabi-ul-Awwal
Share this:

Rabi-ul-Awwal

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

عطر و مشک و عنبر کی کیا بساط ہے لوگو
دوجہاں مطہرہیں آپ ۖکے پسینہ سے

ماہ ِ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی اہل ایمان میلادِ مصطفےٰ ۖ کو بھر پور عقیدت و احترام سے منانے کا اہتمام کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز کو سمجھیں
سیدناابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ۖنے ارشاد فرمایا:

” اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے، تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والد اور اس کی اولاد سے بھی زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔”(صحیح بخاری)۔سیدنا انس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہۖنے ارشاد فرمایا ” کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے اہل وعیال، اس کے مال اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ بن جاؤں۔” (صحیح مسلم)۔ ایک اور روایت سیدنا عبداللہ بن ہشام اس طرح نقل کرتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ نبی کریمۖکے ساتھ تھے اور آپۖ سیدنا عمر بن الخطاب کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔ سیدناعمر نے عرض کیا یا رسول اللہ (ۖ)! یقینا آپ (ۖ)مجھے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں سوائے میرے نفس کے جس پر نبی کریم ۖنے ارشاد فرمایا:” نہیں، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے یہاں تک کہ میں تمہارے نزدیک تمہارے نفس سے بھی زیادہ محبوب ہوجاؤں۔” یعنی اس وقت تک تمہارا ایمان کامل نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں تمہارے نزدیک تمہاری جان سے بھی زیادہ محبوب نہ بن جاؤں۔زبانِ رسالتۖ سے یہ بات سننی تھی کہ سیدنا عمر نے عرض کیا ” ہاں! اللہ کی قسم، اب آپ (ۖ) مجھے اپنے نفس سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔”

رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا ” ہاں اب اے عمر۔” یعنی اب تمہارا ایمان مکمل ہوا(صحیح بخاری)
دکھی دلوں کا دکھوں کا مداوہ مل گیا
غم کے ماروں کو نبی ۖ کا سہارہ مل گیا

مبارک ماہ ربیع الاول کا چاند چمکتے ہی عاشقانِ رسول ۖ گلیوں محلے ، گھروں اور مسجدوں کو سجانے لائٹیں لگانے جھنڈیاں لہرانے کا انفرادی اور اجتماعی پروگرام بناتے ہیں ۔ شہروں کے شہر گاؤں کے گاؤں دلہن کی سج دھج کر خوبصورتی کا نمونہ پیش کر رہی ہوتی ہے۔ بعض مقامات پر بیت اللہ شریف ، مسجدِ نبوی اور اسلامی ورثہ کی تصویرکشی کی جاتی ہے اور لوگ جوق در جوق دور دراز سے دیکھنے آتے ہیں ۔ علماء کرام ثناء خوان ، درسوں کے طالب علم ، مقامی علماء پیر فقیر اور عاشقان نبی کے دیوانے ذکر و فکر نعت خونی ،سیرت النی سے اہل ایمان کی ایمان والی بیٹریوں کو چارج کرتے ہیں ۔جو بہت اچھی کاوش ہے ۔

ضرورت اس عمل کی ہے کہ آقا ۖ سے عشق کا دعویٰ زبانی کلامی کرنے کی بجائے عملی طور پر پیش کیا جائے جیسا کہ ہم جانتے ہیں معراج شریف کے موقع پر اللہ پاک نے اپنے محبوب ۖ کو اپنے پاس بلا کر نماز کا تحفہ دیا۔ عشق کا تقاضہ ہے کہ محبوب کی پسند کو اپنی پسند سمجھا جائے اور پھر نماز کے متعلق آقا ۖ کا فرمان عالی شان ہے کہ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ اگر ہم سچے عاشق ِ رسول ۖ ہے تو پھر اپنے پیارے نبی ۖ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کو بروقت ادا کیوں نہیں کرتے ؟

بات معراج شریف کی ہو رہی ہے تو عرض کروں جب اللہ پاک نے نبی کریم ۖ کو نماز کا تحفہ دیا تو پوچھا۔ اے میرے محبوب ۖ آپ نے میرے لئے کیا تحفہ لائے ہیں ؟ وہ اللہ جو جب ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے ہو جا تو وہ چیز ہو جاتی ہے اس خالق مالک رازق کو تحفوں کی کیا ضرورت ہو سکتی ہے؟ قربان جاؤں حضرت محمد ۖ پر آپ نے ارشاد فرمایا ۔ میں بھی تحفہ لایا ہوں ۔ آپ ۖ نے اللہ کے حضور ” عاجزی اور انکساری ” کا تحفہ پیش کیا !

اللہ پاک نے اپنے جلال ہونے کی قسم اٹھاتے ہوئے فرمایا۔ اے میرے محبوب ۖ جو بندہ بھی ” عاجز اور انکسار ہو جائے گا مجھے عزیز ہو جائے گا”

ثابت ہوا ۔ ایک بات ۔ گلی محلوں مسجدوں اور گھروں کو دلہن کی طرح سجانے کے ساتھ ساتھ اپنی نمازوں کا فکر کریں اور نماز باجماعت ادا کرنے کا عملی ثبوت دیں ۔ دوسری بات تکبر گھمنڈ اور غرور کی بجائے عاجزی اور انکساری کو اپنی زندگی میں شامل کر کے اللہ تعالیٰ کے محبوب اور محبوب خدا ۖ کے پیارے ہو جائیں ۔ تاکہ شیطان کے بہکاوے میں آکر صرف نعرے اور کھوکھلے دعوے ہی نہ کرتے رہیں۔

تصور ! دکھ درد اور غم اب کیسا ؟
غم کے ماروں کو نبیۖ کا سہارہ مل گیا
DR Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Election Polling
Previous Post دادو: پی ایس 86 میں پولنگ کا آغاز، پی پی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ
Next Post سب کو پتہ ہے حکومت کو کون، کس طرح لایا: سراج الحق
Siraj ul Haq

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.