geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عسکری ترجمان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں

November 11, 2019 0 1 min read
Maj Gen Asif Ghafoor
Share this:

Maj Gen Asif Ghafoor

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید

جمیعتِ علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے کنٹینرپراپنی تقریر میں کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کے دیئے گئے بیان پرکہ ‘‘مولانا فضل الرحمان محبت وطن ہیں۔ دھرناسیاسی سرگرمی ہے۔مصروفیت اجا زت نہیں دیتی کہ سیاست میں شامل ہوں،آرمی چیف بھی چاہتے ہیں کہ ایساالیکشن پروسس تیارہوجسمیں ہمارا کوئی کردار نہ ہو’’مولانا کے ساتھ ہر پاکستانی کی بھی یہ ہی خواہش ہے کہ فوج اپنے پیشہ ورانہ معاملات پر توجہ مرکوزرکھے کہ وقت اورحالات کا بھی یہ ہی تقاضہ ہے۔

قوم فوج کےعسکری معاملات میں اس کی کارکردگی دیکھنے کی متمنی ہے۔جو اس نے ہر آزمائش کے وقت دکھائی بھی ہے۔تاکہ دشمن کو وطنِ عزیزپربری نظرڈالنےاورکشمیرکوہڑپ کرنےسے روکا جا سکے۔دوسری جانب جماعتِ اسلامی کے سربراہ مولانا سراج الحق نے واضح کر دیا ہےکہ سقوط ڈھاکہ کے بعد سقوطِ کشمیر ہماری تاریخ کا بد ترین سانحہ ہوگا۔جو ہم اورساری قوم سمجھتے ہیں ہماری فوج سقوطِ کشمیروقعو پذیر ہونے نہ دے گی انشائ اللہ۔

گذشتہ انتخابی دھاندھلی نے کئی سوالات کوتوبہرحال جنم دیا ہے۔ ہم اس بحث میں پڑے بغیر مولانا کے آزادی مارچ کی کامیابی کونوشتہِ دیوارسمجھتے ہیں۔جو موجودہ بغیر چشمے والی حکومت کو شائد نظرہی نہیں آ رہا ہے۔مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں اپنی سیاست چمکانے نہیں بلکہ ریاست بچانےنکلا ہوں۔اس سلیکٹیڈ حکومت کو ایک دن بھی نہیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف بد نیتی پر مبنی ریفرینس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔اب گوں مگوں کے بعد حکومت کی طرف سےجوڈیشیل کمیشن بنانے کی پیشکش کو بھی مولانا نے رد کر دیا۔ان کا کہنا تھا کی عمران کو این آر اہ نہیں دیں گے۔ مولانا کا عزم ہے کہ مطالبات نہیں مانے تو شہاسدتیں دیں گے۔مگر جائیں گے نہیں!

دوسری جانب دھاندھلی زدہ حکومت آرڈیننسوں پرچل رہی ہے۔ملک میں آئین سازی کا عمل معطل ہے۔غیرآئنی طریقے پر ایوان کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جس کے لئےغیر آئینی طریقے پر قومی اسمبلی میں 11،بل منظور کرا لئے گئے جس پر ایون میں شدید ہنگامہ کھڑا ہوگیا اورلوگوں نے اسپیکر ڈائس کا گھرائو کر کےایجنڈے اور آرڈننس کی کاپیاں پھاڑ دیں اور یہ نعرے بھی لگائے گو سلیکٹیڈ گو۔چور چور ووٹ چور!

حکومت نے قائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف کی اپنے حواری کے ہاتھوں پہلے جی بھرکر صحت تباہ کی اور جب اس کو احساس ہو ا کی نواز شریف کی حالت انتہائی ابتر کر دی گئی ہے۔اللہ نہ کرے ان کی ڈیتھ ہوگئی توملک میں پیدا ہونے والی خطر ناک افراتفری کو ان کے سلیکٹر بھی نہ روک سکیں گے۔ تو وزیر اعظم نے اور ان کے بعض حواریوں نے کہنا شروع کر دیا کہ نواز شریف کی زندگی بچانے کے لئے انہیں رلیف دیدیا ہے۔جس کو انکے ہی بعض حواری این آراوبھی کہہ رہے ہیں۔ مگر حکومت اس بات کی نفی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ کیونکہ اب ڈوبتی حکومتی نیا کو تنکوں کی شدید تلاش ہے۔مگر قائدِ جمعیت علمائے اسلام کہہ چکے ہیں نیازی کوکوئی این آراونہیں دیا جائے گا۔ حکومت جواس سے پہلے مولانا کی کوئی بات ماننے کو تیارنہ تھی اب آہستہ آہستہ گھٹنے ٹیکنے کو تیار دکھائی دیتی ہے۔

ایک جانب عمران نیازی ترجمانوں کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ نرم روئیہ اختیار کریں تو اسی لمحے کہتے سنا ئی دیتے ہیں کہ استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں! عمران نیازی کی طرف سے مذاکراتی عمل چلانے وا لے چوہدری پرویزالٰہی نے یہاں تک پیشکش کردی ہے کہ سارے حلقے کھولد یئے جائیں گے۔ہم تیار ہیں، چاہیں عدالتی کمیشن بنالیں یا پارلیمانی کمیشن۔ مگر جے یو آئی نے کھل کر اعلان کر دیا ہے کہ دھاندھلی سے آنے والوں کو حکومت نہیں کرنے دیں گے۔ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے اور اسمبلیوں سے استعفوں پر بھی مشاورت ہو رہی ہے۔ہم کہتے نیازی صاحب ہٹ دھرمی سے صرف ملک کا نقصان ہوگا۔ جو آپنے بویا تھا آج اس فصل کوکا ٹنے کے لئے بھی آپ کو تیار رہنا چاہئے۔کیونکہ اب توبظاہر سلیکٹر بھی ہاتھ اٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔جسکا مولانا صاحب خیر مقدم بھی کر چکے ہیں۔
Shabbir Ahmed

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید

Share this:
Hazrat Muhammad PBUH
Previous Post چاند کے چہرے پر چھائیاں مدنیۖ کا چہرہ صاف ہے
Next Post بھارت کا بابری مسجد کی جگہ فوری طور پر رام مندر بنانے کا فیصلہ
Babri Masjid

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.