geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیر توانائی حماد اظہر کا گیس بحران کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

December 24, 2021 2 1 min read
Hammad Azhar
Share this:

Hammad Azhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے گیس بحران کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کراچی میں گیس بحران کی وجہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ طلب بڑھنے کی وجہ سے ہر سال سردیوں میں نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور پلانٹ کی بجلی کاٹ کر گھریلو صارفین کو دیتے ہیں، اس سال سندھ ہائیکورٹ کا ایک نہیں دو حکم امتناع کی وجہ سے ایسا نہیں کرپا رہے ، اس حوالے سے ایم ڈی سوئی سدرن کو ہدایت کی ہے کہ کیس کی جلد سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کو درخواست کریں۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے، سردیوں میں گھریلو صارفین کی طلب تین سے پانچ گنا بڑھ گئی ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ کراچی میں گیس بحران کا احساس ہے، شہر میں ٹیل اینڈ کے علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ بھی ہے، ملک میں سالانہ 9 فیصد گیس کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں ایل این جی کے 10 سے 11 کارگو آئیں گے مگر ایل این جی عالمی مارکیٹ میں بہت مہنگی ہے اس لیے مہنگی ایل این جی گھریلو صارف کو دے نہیں سکتے۔

خیال رہے کہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے جن میں ڈیفنس، صدر، آئی آئی چندریگرروڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے گیس غائب ہے۔

کراچی میں گیس بحران پر شہر سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھ کر شدید احتجاج کیا ہے۔

کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے بھی لکھا تھا کہ حماد اظہر کا رویہ شرم ناک ہے ، میسجز کا جواب تک نہیں دیتے، ایسے ہی چلا تو کے پی کی طرح کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں بھی پارٹی کو نقصان ہوسکتا ہے۔

کراچی کے حلقے این اے 237 ملیر کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے جمیل احمد خان نے وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھا۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ان کے حلقے کے عوام پریشان ہیں،گیس بحال نہ کی تو وہ اسمبلی فلور پر احتجاج کریں گے۔

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post باضمیر حکومتی ارکان جرات کر کے پارلیمنٹ میں منی بجٹ کو مسترد کر دیں، شہبازشریف
Next Post لیجنڈ معین اختر کا یوم پیدائش، گوگل کا بھی خراج عقیدت
Moin Akhtar

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.