geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مشن ورلڈ کپ‘‘ پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں آنے لگیں

July 31, 2021 0 1 min read
Pakistan
Share this:

Pakistan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ’’مشن ورلڈکپ‘‘ سے قبل پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں آنے لگیں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز میں کورونا گرین شرٹس کا ایک میچ کھا گیا۔

دوسرا بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے بابر اعظم الیون کو ’’نیا اور منفرد‘‘ بیٹنگ کمبی نیشن آزمانے کا موقع نہیں ملا،گیانا کا رخ کرنے والے مہمان اسکواڈ کے دوسرے مقابلے میں بھی موسم کی مداخلت کا خدشہ موجود ہے،پراویڈنس اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مختصر فارمیٹ کا میچ کھیلیں گی۔

باہمی 6ون ڈے میچز میں 3،3فتوحات کے ساتھ پلڑا برابر ہے،دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کیریبیئنز کو اسپن جال میں الجھانا چاہیے،پیسرز ورائٹی اور کٹرز کے معاملے میں حسن علی سے سبق سیکھیں، ویسٹ انڈین ٹیم کیخلاف فتح سے گرین شرٹس کا میگا ایونٹ کیلیے مورال بلند ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق دورئہ انگلینڈ سے قبل پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا تھا کہ سیریز میں ورلڈکپ کیلیے کمبی نیشن کا حتمی فیصلے کرلیں گے،مڈل آرڈر سمیت جن پوزیشنز پر خلا نظر آرہا ہے انھیں پْر کرلیا جائے گا۔

بدقسمتی سے انگلینڈ میں کھیلے جانے والے وائٹ بال میچز میں مسائل مزید کھل کر سامنے آگئے،ویسٹ انڈین کنڈیشنز یواے ای سے ملتی جلتی ہونے کی وجہ سے نیا ہدف یہ مقرر کیا گیا کہ اس سیریز میں کمبی نیشن کے حوالے سے فیصلہ ہوجائے گا، مگر ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے دوران کورونا کیس سامنے آیا،دونوں اسکواڈز کے قرنطینہ میں جانے سے شیڈول متاثر ہوا تو کینگروز کے ساتھ میچز مکمل کرنے والے کیریبیئنز نے پاکستان کا ایک ٹی ٹوئنٹی کم کردیا،بدھ کو ہونے والا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا۔

برج ٹاؤن کے کنگسٹن اوول اسٹیڈیم میں ایک اننگز 9اوورز تک محدود کی گئی تو پاکستان کی بیٹنگ ہی نہیں آئی،یوں 4اوپنرز شرجیل خان، محمد رضوان، بابر اعظم اور فخرزمان کو ساتھ کھلانے کا منفرد تجربہ بھی ادھورا رہ گیا،قومی کرکٹرز باقی 3ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے گیانا پہنچ چکے، پروٹوکولز کے تحت تمام کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ بھی کرلیے گئے، لمحہ فکریہ یہ ہے کہ گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں ہفتے کو شیڈول میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہوگا۔

دن بھر میں مجموعی طور پر ڈھائی گھنٹے رم جھم کی پیشگوئی ہوئی ہے،دوسری اننگز کے دوران گرج چمک کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا گیا،دونوں ٹیموں نے یہاں 6ون ڈے مقابلوں میں 3،3فتوحات حاصل کی ہیں،اپریل 2017میں ہونے والی گذشتہ سیریز میں گرین شرٹس نے پہلا میچ 4وکٹ سے ہارنے کے بعد دوسرے میں 74رنز اور تیسرے میں 6وکٹ سے فتح پائی تھی۔

دریں اثنا سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے پچ کو دیکھا جائے تو پاکستانی بولرز نے زیادہ رنز دیے،حسن علی کی ویری ایشن اور کٹرز بہترین مثال ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کس طرح کی بولنگ ہونا چاہیے تھی،دیگر بولرز کو ان سے سیکھنا چاہیے،مہمان ٹیم کے پاس اسپن بولنگ کے بہترین ہتھیار موجود ہیں،ان کی مدد سے کیریبیئنز پر اٹیک کرتے ہوئے انھیں دباؤ میں لایا جا سکتا ہے،انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین پچز پاکستان ٹیم کیلیے سازگار ہیں،اسی لیے گذشتہ سیریز میں فتح بھی حاصل کی تھی،اس بار بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برتری ثابت کرنا ہوگی،سیریزمیں جیت ورلڈکپ سے قبل گرین شرٹس کا مورال بلند کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

Share this:
Sonu Sood and Aishwarya
Previous Post سونو کو دیکھ کر ایشوریا کو کس کی یاد آتی ہے، اداکارہ نے بتا دیا
Next Post خلیج عمان میں اسرائیلی کمپنی کے آئل ٹینکر پر حملہ، 2 افراد ہلاک
Israeli Oil Tanker Attack

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.