geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کا بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے لیے جیل جانے کا دعویٰ

March 27, 2021 0 1 min read
Narendra Modi and Sheikh Hasina
Share this:

Narendra Modi and Sheikh Hasina

بنگلہ دیش (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں شامل ہونے اور جیل جانے کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ چھڑ گئی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں جمعے کے روز مظاہروں کے دوران کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ مظاہرین مودی کی مبینہ مسلم مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی بنگلہ دیش کی آزادی کی پچاسویں سال گرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے جمعے کے روز ڈھاک‍ا پہنچے تھے۔ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن آج انہوں نے متوا بنگالیوں کے متبرک مقام اورکانڈی ٹھاکر باڑی کا دورہ اور جیشوریشوری مندر میں پوجا کی۔ متوا بنگالی بھارتی ریاست مغربی بنگال، جہاں آج اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں، میں سیاسی لحاظ سے اہمیت کے حامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی جدوجہد آزادی میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا” بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے وقت میری عمر 20، 22 سال رہی ہو گی، میں نے گرفتاری بھی دی تھی اور جیل جانے کا موقع بھی آیا تھا۔”

مودی کا کہنا تھا”بنگلہ دیش کی آزادی کی جتنی تڑپ اِدھر تھی اتنی ہی اُدھر بھی تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشرقی پاکستان سے آنے والی تصویروں سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہیں رات کو نیند نہیں آتی تھی۔

مودی کے اس دعوے پر بھارت میں سوشل میڈیا پربحث چھڑ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں نریندر مودی پر جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگا رہی ہیں جبکہ حکمراں بی جے پی کا آئی ٹی سیل مودی کو سچا قرار دے رہا ہے۔

مودی کے خلاف جمعے کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹگاوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرزکے مطابق ایک پولیس عہدیدار رفیق الاسلام نے بتایا ”ہمیں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربر کی گولیاں فائر کرنا پڑیں کیونکہ وہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہوگئے تھے اور بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔”

چٹگاوں میں ایک اور پولیس عہدیدار محمد علاالدین نے بتایاکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے چار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کا تعلق ایک اسلام پسند گروپ سے تھا۔

بنگلہ دیش کے کئی حصوں میں جمعے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور اس کے میسیجنگ ایپ بظاہر کام نہیں کر رہے تھے۔ مظاہرین لوگوں کو یکجا کرنے کے لیے بالعموم ان ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکا میں بھی بھارتی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے شیل داغے۔ ان جھڑپوں میں دوصحافیوں سمیت درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایک پولیس افسر کے مطابق کم از کم 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس افسر سید نورالاسلام نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ”ہم نے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل کا استعمال مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیا، 200 مظاہرین تھے جن میں سے 33 افراد کو کشیدگی پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔”

مظاہرین کے ترجمان نے تاہم دعویٰ کیا کہ مظاہرے میں دو ہزار طلبہ شامل تھے۔ مظاہروں کا اہتمام حفاظت اسلام بنگلہ دیش نامی تنظیم نے کیا تھا تاہم اس میں متعدد دیگر اسلام پسند جماعتیں بھی شامل تھیں۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں مودی مخالف احتجاج گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جب ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اور ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جبکہ ایک ریلوے اسٹیشن کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارت میں مسلمانوں پر مبینہ طور پر ظلم کر رہی ہے اور اسی طرح سرحد پر بھارتی فورسز کی جانب سے بنگلہ دیش کے شہریوں کو بھی مارا جاتا ہے۔ بھارت کا موقف ہے کہ سرحد میں اسمگلنگ میں ملوث افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مودی نے آج سنیچر کے روز بنگلہ دیش میں اوکارنڈی ٹھاکر باڑی گئے اور جیشوریشوری مندر میں پوجا کی۔ بھارت کے مغربی بنگال صوبے میں رہنے والے متوا بنگالی اسے کافی متبرک سمجھتے ہیں۔

مغربی بنگال میں آج اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی ‘اپنے اسٹائل کے مطابق‘ غیرملکی سرزمین سے اپنے ملک میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے اوکانڈی ٹھاکر باڑی جانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ متوا بنگالی مغربی بنگال کے الیکشن میں ایک اہم عنصر ہیں۔

Share this:
Myanmar Protest
Previous Post میانمار: فوج نے نئے انتخابات کا وعدہ کیا، مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکی
Next Post بائیڈن کی عالمی رہنماؤں کو ‘کلائمیٹ سمٹ‘ میں شرکت کی دعوت
Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.