geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’مودی نے چین کے سامنے سر نگوں کر دیا‘ راہول گاندھی

February 13, 2021 0 1 min read
Rahul Gandhi
Share this:

Rahul Gandhi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے لداخ کے حوالے سے چین کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران لداخ کے حوالے سے چین کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے کے لیے حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا،”نریندر مودی بزدل ہیں اسی لیے چین کے سامنے ثابت قدم نہیں رہ پائے۔”

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لداخ کے حوالے سے بھارت اور چین کے درمیان سمجھوتے کی تفصیل جمعرات کے روز پارلیمان کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ لائن آف ایکچوول کنٹرول(ایل اے سی)پر کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے فریقین نے بعض مقامات سے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانی شروع کر دی ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا، ”میں ایوان کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے پختہ ارادوں اور دیرپا مذاکرات کے نتیجے میں پینگانگ جھیل کے شمال اور مغربی کناروں سے فوجوں کے پیچھے ہٹانے سے متعلق چین کے ساتھ ایک سمجھوتہ ہو گیا ہے۔”

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے بیجنگ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بھارت کی بہت ساری زمین چین کو دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”پہلی بات تو یہ ہے کہ بھارتی حکومت کو یہ موقف اختیار کرنا چاہیے تھا کہ سرحد پر اپریل سے پہلے کی صورتحال کو بحال کیا جائے۔ تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ بھارتی فوج فنگر چار کے بجائے تین تک محدود رہے گی جبکہ فنگر چار تک بھارت کا علاقہ ہے، تو پھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی سرزمین کو چین کے حوالے کیوں کر دیا؟ ”

راہول گاندھی نے سخت لہجے میں کہا، ”وزیر اعظم مودی ایک بزدل شخص ہیں جو چین کے سامنے کھڑے ہونے کی طاقت نہیں رکھتے۔ ہماری فوج کی طرف سے دی گئی قربانیوں کے ساتھ یہ غداری ہے۔ بھارت میں کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔”

راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت اور سرحدوں کی تحفظ کی ذمہ داری وزیر اعظم کی ہوتی ہے اور وہ اسے کیسے انجام دیتا ہے یہ ان کا

مسئلہ نہیں ہے۔ مسٹر گاندھی نے اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پر بھی اس بات کے لیے سخت تنقید کہ آخر انہوں نے، ”دفاعی نکتہ نظر سے بہت اہم میدانی علاقے ڈیپسنگ کے بارے میں بات کیوں نہیں کی۔”

ان کا کہنا تھا، ”چین ڈیپسنگ کے اندر آکر بیٹھاہوا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہماری مقدس سر زمین کو مودی نے چین کے حوالے کر دیا ہے۔”

بھارت میں دفاعی ماہرین کہتے رہے ہیں کہ ڈیپسنگ کے میدانی علاقوں میں بھارت کے تقریباً 20 کلو میٹر اندر چینی فوجیں گشت کر رہی ہیں جبکہ گزشتہ برس مئی سے پہلے تک اس پورے علاقے پر بھارت کا کنٹرول تھا۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جس سمجھوتے کی تفصیلات ایوان کو بتائی تھیں اس کے مطابق فریقین نے ابھی صرف پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے فوجوں کو پیچھے ہٹانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر متنازعہ علاقوں سے متعلق فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور وہاں اب بھی صورت حال جوں کی توں برقرار رہے گی۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پینگانگ جھیل کے، ”مشرق کی سمت شمالی کنارے پر چین اپنی فوج فنگر آٹھ کے پاس ہی رکھے گا جبکہ بھارت اپنی فوجی یونٹ فنگر تین کے پاس اپنی مستقل پوسٹ دھن سنگھ تھاپا چوکی کے پاس تعینات کرے گا۔ جھیل کے جنوبی ساحلی خطے میں بھی فریقین کی طرف سے ایسی ہی کارروائیاں کی جائیں گی۔”

بھارتی وزیر دفاع نے اس موقع پر یہ دعوی بھی کیا کہ بھارت نے چین سے یہ معاہدہ کرنے کے لیے اپنی ایک انچ بھی زمین کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے بھارت نے کبھی بھی چینی دعوؤں کو تسلیم نہیں کیا۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ برس اپریل تک بھارت پینگانگ جھیل کی فنگر آٹھ تک گشت کیا کرتا تھا اور تنازعے کے بعد چین نے اسے فنگر چار تک محدود کر دیا تھا۔ تاہم اب نئے معاہدے کے تحت اس کی فوج فنگر تین کے پاس ہی رکے گی۔

Share this:
Earthquakes
Previous Post اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ
Next Post مواخذے کی کارروائی، ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے دلائل مکمل کر لیے
Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.