geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    • Heatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at HomeHeatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at Home
    صحت و تندرستی
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    • Swimming in the Seine Returns: Paris Opens Three Bathing Sites for Summerپیرس میں سین میں تیراکی کا شاندار آغاز، تین مقامات پر ڈبکی لگانے کی اجازت مل گئی
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘مودی نے تو پہلے ہی کورونا پر فتح کا اعلان کر دیا تھا’

May 1, 2021 0 1 min read
Sonia Gandhi
Share this:

Sonia Gandhi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً چار لاکھ مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کورنا وائرس کے حوالے سے مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے حکومتی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے ،”اس وقت کسی بھی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح لوگوں کی جان بچانا ہونی چاہیے۔‘‘

ایک معروف انگریزی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو بہت پہلے ہی کورونا بحران پر قابو پانے کا دعوی کر دیا تھا، ”مرکزی حکومت نے وقت سے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ اس نے کورونا وائرس پر جیت حاصل کر لی ہے جبکہ پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں اس کے لیے مزید تیاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ تاہم حکومت نے اسے بھی نظر انداز کر دیا۔‘‘

واضح رہے کہ مودی نے چند ماہ قبل اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ایسے وقت جب مغربی دنیا اس وبا سے نمٹنے میں مشکلات اور پریشانیوں سے دو چار ہے،”بھارت نے اس مہلک وبا کو شکست دے دی ہے۔‘‘ ان کا دعوی تھا کہ بھارت کی ان کوششوں کے لیے پوری دنیا اس کی ستائش بھی کر رہی ہے۔

تاہم سونیا گاندھی نے حکومت کے ان جھوٹے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا، “فروری کے اوائل میں بھارتی اور بیرونی ممالک کے صحت کے ماہرین نے متنبہ کیا تھا کہ صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے لیکن حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔ اس دوران حکومت کورونا کے اثرات کے بارے میں غور و فکر کرنے کے بجائے ایسے پروگرام کرنے میں مصروف تھی جو اس وبا کے زبردست پھیلاؤ کا سبب بن رہے تھے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزير اعظم منموہن سنگھ نے اپنے تجربے کی بنیاد پر حال ہی میں ایک خط کے ذریعے جب حکومت کو اس وبا سے نمٹنے کی تجاویز پیش کیں تو حکومت نے اس پر توجہ دینے کے بجائے خود ان پر نکتہ چینی شروع کر دی،”اس دوران میں نے خود حکومت کو تقریباً دس مکتوب لکھے ہیں تاہم حکومت نے ان میں ایک پر بھی مثبت رد عمل ظاہر نہیں کیا۔‘‘

بھارت میں کورونا وائرس کی وبا میں کمی کے بجائے اس میں دن بدن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تقریباً چار لاکھ مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ 30 اپریل جمعے کی صبح سرکاری حکام کی جانب سے جاری ہونے والے نے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دن تین لاکھ 86 ہزار نئے متاثرین کا پتہ چلا ہے اور ایک دن میں اتنی بڑي تعداد میں متاثرین کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

بھارت میں گزشتہ نو روز سے مسلسل ہر روز تین لاکھ سے بھی زیادہ کیسز سامنے آتے رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ساڑھے تین ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس طرح مجموعی طور پر اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ نو ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔

اس دوران کورونا وائرس کے شدید بحران کے پیش نظر مودی حکومت پر بھی اب کئی حلقوں کی جانب سے نکتہ چینی بھی شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مودی کے استعفے کے لیے ہیش ٹیگ شروع کیا گيا تھا اور بہت سے لوگ حکومت کے رویے پر شدید برہم نظر آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مشکل دور میں حکومت بے بس عوام کی مدد کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

بھارت میں متاثرین کی تعداد میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب ملک آکسیجن، ادویات، ہسپتالوں میں جگہ اور دیگر طبی ساز و سامان کی شدید قلت سے دو چار ہے۔ اس دوران امریکا سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے امدادی ساز و سامان کی رسد پہنچنی شروع ہو گئی ہے۔

لیکن ابھی زمینی سطح پر اس کے کوئی نتائج نہیں دکھے ہیں۔ ہسپتالوں میں بیڈ کے لیے لوگ اب بھی پریشان ہیں۔ آکسیجن کی کمی کی مارا ماری ہے اور اس سے متعلق ادویات کے لیے لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر میں بھی بھارت کے تقریباً تمام علاقے متاثر ہوتے جا رہے ہیں تاہم سب سے زیادہ اثر انہی ریاستوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے جو پہلی لہر میں بھی بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔ اس میں ریاست مہاراشٹر، کرناٹک، گجرات، تمل ناڈو اتر پردیش اور دہلی جیسے شہر سر فہرست ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اس وبا سے اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دو لاکھ نو ہزار کے قریب ہلاک ہو ئے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کا مناسب ریکارڈ نہیں رکھا جا رہا ہے۔

Share this:
US Citizens
Previous Post امریکی شہری کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک کیوں نہیں لگوا رہے؟
Next Post دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 150 ملین سے تجاوز کر گئی
Corona Victim

Related Posts

France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°C

فرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

July 3, 2026

فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش

July 3, 2026
Heatwave Returns: Orange Alert Issued for Saturday

شدید گرمی کی واپسی: میٹیو فرانس نے ہفتہ کے لیے اورنج الرٹ دوبارہ جاری کر دیا، کہاں پڑے گی سب سے زیادہ گرمی؟

July 3, 2026
France Heatwave Death Toll Surges Past 2,000

فرانس میں ہیٹ ویو کی تباہ کاری: ایک ہفتے میں 2,025 سے زائد اموات، گھروں میں ہلاکتوں میں 91 فیصد اضافہ

July 3, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.