geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی حکومت کے لیے یہ آخری موقع ہے، کسانوں کی دھمکی

December 4, 2020 3 1 min read
Protest
Share this:

Protest

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجا ج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے بیچ مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اس درمیان کسانوں نے حکومت کو تنبیہ کی کہ یہ اس کے لیے آخری موقع ہے۔

ہزاروں کسانوں نے پچھلے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے قومی دارالحکومت کا ایک طرح سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ اس سنگین صورت حال کا کوئی حل تلاش کرنے کے لیے مودی حکومت کے تین مرکزی وزراء کسانوں کی چالیس تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل کسان رہنماؤں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کے لیے آخری موقع ہے۔ وہ پارلیمان کا خصوصی اجلاس طلب کر کے کسانوں کے حوالے سے تینوں سیاہ قوانین واپس لے ورنہ پوری دہلی کو بلاک کردیا جائے گا۔ اس وقت ہزاروں کسان قومی دارالحکومت میں داخل ہونے والی پانچ سرحدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سڑکوں پر میلوں تک اپنے ٹرک، جیپ اور دوسری گاڑیاں کھڑی کر کے انہیں عارضی خیموں میں تبدیل کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ تک رکنے کی پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔

پنجاب کے کانگریسی وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کر کے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کسانوں سے بھی بات چیت میں تعطل ختم کرنے کی اپیل کی۔
نئے زرعی قوانین کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت کرنے والی امریندر سنگھ حکومت نے کہا کہ ناراض کسانوں کے احتجاج سے پیدا شدہ صورت حال سے صرف پنجاب ہی متاثر نہیں ہو گا بلکہ اس کا پورے ملک کی سکیورٹی پر بھی زبردست اثر پڑے گا۔

وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اس مسئلے میں ان پاس کچھ نہیں ہے، جو کچھ کرنا ہے وہ مرکز کی مودی حکومت کو کرنا ہے۔

کسانوں کے تئیں حکومت کے رویے سے ناراض کھلاڑیوں اور دیگر افراد نے حکومت کی طرف سے اعزازات کو بطور احتجاج واپس لوٹانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے آج بھارت کا دوسرا اعلی ترین شہری اعزاز’پدم وبھوشن‘ لوٹا دیا۔ 92 سالہ رہنما کو ان کی عوامی خدمات کے اعتراف میں 2015ء میں مودی حکومت نے اس اعزاز سے نوازا تھا۔ زرعی قوانین کے خلاف بطور احتجاج حکمراں این ڈی اے اتحاد سے الگ ہوجانے والی شرومنی اکالی دل کے رہنما بادل نے کہا کہ وہ ‘کسانوں کے ساتھ حکومت کی غداری‘ کے خلاف بطور احتجاج پدم وبھوشن اعزاز واپس کررہے ہیں۔

پنجاب کے متعدد معروف کھلاڑیوں نے بھی کسانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پانچ دسمبر کو دہلی مارچ کریں گے اور اپنے ایوارڈ حکومت کو واپس کردیں گے۔

کسان رہنماؤں نے الزام لگایا کہ حکومت یہ دکھانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ احتجاجی تحریک صرف پنجاب کے کسانوں کی ہے۔

کسان رہنما پروفیسردرشن پال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے ملک کے کسانوں کی تحریک ہے اور اس میں ملک بھر کے کسان اور ان کے رہنما متفقہ طورپر شامل ہیں لیکن حکومت یہ باور کرانے کی کوشش کر رہی ہے کہ محض پنجاب کے کسانوں کو نئے زرعی قوانین پراعتراض ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ تک رکنے کی پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔

پروفیسر پال نے مزید کہا،”حکومت ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہم اس کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تینوں قوانین کو ختم کیا جائے، حکومت اس کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرے اور جس طرح قانون کو منظور کیا تھا اسی طرح اسے ختم بھی کرے۔‘‘

کسانوں کا ایک اہم مطالبہ یہ ہے کہ ان کی پیداوار کی کم از کم قیمت خرید کا جو سابقہ نظام تھا اسے برقرار رکھا جائے۔ کسان حکومت کی طرف سے ہر طرح کی یقین دہانی تحریری شکل میں دینے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔
ایک سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ گوکہ نئے زرعی قوانین سے کم از کم قیمت خرید پر کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے باضابطہ اس طرح کی کوئی کچھ یقین دہانی کرانا ممکن ہے۔

کسان فصلوں کے باقیات کو جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی سے متعلق آرڈیننس کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسان فصلوں کے باقیات جلادیتے ہیں، جس سے دہلی میں آلودگی کی سطح کافی بڑھ جاتی ہے۔ حکومت نے پچھلے دنوں اس حوالے سے ایک آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے تحت فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو ایک سال جیل اور ایک کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت فصلوں کے باقیات کو جلانے کے متبادل کے طورپر ماحول دوست ٹیکنالوجی خریدنے کے لیے کسانوں کو زیادہ سبسڈی دینے پر غور کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے پچھلے دنوں ان متنازعہ زرعی قوانین کو کسی بھی صورت میں واپس نہیں لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قوانین کسانوں کے فائدے کے لیے ہیں اور کچھ لوگ کسانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

Share this:
Meeting
Previous Post سعودی عرب اور قطر صلح کے معاہدے کے قریب، الجزیرہ
Next Post خواتین کے حقوق کو نشانہ بنانے والوں کے سامنے ہم دیوار بن کر کھڑے ہوں گے: صدر ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.