geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی مخالف کشمیری سیاسی جماعتوں کا اتحاد الیکشن میں کامیاب

December 24, 2020 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاسی پارٹیوں کے اُس تحاد نے مقامی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جو بھارت نواز تو ہے لیکن مودی حکومت کی کشمیر پالیسیوں کا مخالف ہے۔

مودی حکومت کی جانب سے بھارتی زیر انتظام جموں و کشمیر کی سن 2019 میں خصوصی دستوری حیثیت ختم کرنے کے بعد پہلی مرتبہ ‘ضلعی ترقیاتی انتخابات‘ کروائے گئے ہیں۔ یہ انتخابات آٹھ مرحلوں میں مکمل کیے گئے۔ اس انتخابی عمل کا آغاز رواں برس اٹھائیس نومبر کو ہوا اور اختتام انیس دسمبر کو۔ نئی انتظامی صورت حال میں مقامی الیکشن دو سو اسی حلقوں میں کروائے گئے۔کشمیر: انتخابی نتائج سے قبل متعدد رہنماؤں کی گرفتاریاں

بھارت نواز سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے ایک سو بارہ نشستیں جیتی ہیں۔ بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کو صرف چھبیس سیٹیں ملی ہیں۔ دوسری پوزیشن نریندر مودی کی ہندو نواز سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملی۔

انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر کمیشن نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قوم پرست ہندو سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو چوہتر حلقوں میں کامیابی ملی ہے۔ آزاد امیدواروں کی تعداد انچاس بتائی گئی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ مسلم اکثریتی وادئ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی ایک غیر مقبول جماعت ہے۔

ہندو نواز سیاسی جماعت کو زیادہ تر نشستیں ہندو اکثریتی آبادی کے علاقے جموں سے ملی ہیں۔ ہندو قوم پرست جماعت کے ایک مسلمان رہنما شاہنواز حسین نے اس انتخابی عمل کو ایک نئی شروعات سے تعبیر کیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی حامی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو ایک سو بارہ سیٹیں حاصل ہوئی ہیں یہ اتحاد مودی حکومت کی گزشتہ برس متعارف کرائی جانے والی دستوری اصلاحات کا مخالف ہے اور کشمیر کی سابقہ حیثیت کا حامی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جموں و کشمیر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چھ ملین ہے اور حقِ رائے دہی استعمال کرنے والوں کا ٹرن آؤٹ اکاون فیصد رہا۔ الیکشن کمیشن نے اتنی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کو ‘جمہوریت کا جشن‘ قرار دیا۔ کمیشن کے مطابق چند حلقوں کے ووٹوں کی گنتی ابھی مکمل نہیں ہوئی اور ان کے نتائج بھی گنتی پوری ہونے پر عام کر دیے جائیں گے۔

اس انتخابی عمل میں ہر حلقے یا علاقے کے لوگوں کو اپنا نمائندہ چننے کے لیے براہِ راست ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تھا۔ ‘ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ‘ کونسلیں صرف اقتصادی فلاحی منصوبوں کی ذمہ دار ہوں گی اور ان کے اراکین کے پاس قانون سازی کے اختیارات نہیں ہیں۔

Share this:
French Police
Previous Post تین فرانسیسی پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک
Next Post عالمی وبا: ہلاک شدگان کی تعداد 17 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.