geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان پر حملہ کیا تو اس کی آخری غلطی ہو گی

February 6, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

میرپور آزاد کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خبردار کیا کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں اور اگر انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ ان کی آخری غلطی ہوگی۔

میرپور آزاد کشمیر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس جلسے کا مقصد کشمیریوں کو ایک پیغام دینا ہےکہ کہ صرف آزاد کشمیر کے عوام نہیں سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لیے بہت اچھا وقت آنے والا ہے، مودی نے چھ مہینے پہلے جو حماقت کی اور تکبر میں 5 اگست کو جو قدم اٹھایا، اس نے تکبر میں وہ غلطی کی جس کے بعدٖ اللہ پر ایمان رکھ کر پیشن گوئی کرتا ہوں کہ اب کشمیر آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی، کوئی کشمیر کا نام نہیں لیتا تھا، پاکستان کے سربراہ بھی اس کا نام نہیں لیتے تھے لیکن ان 6 مہینوں میں آج کشمیر دنیا کے سامنے آگیا، اس سے پہلے ہندوستان 50 سال پوری کوشش کرگیا کہ کشمیر انٹرنیشنلائز نہیں ہوگا، بھارت ہمیشہ کہتا تھا کہ یہ دونوں ممالک کا آپس کا مسئلہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی نے سارے الیکشن میں پاکستان کو برا بھلا کہا، بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے اور کہا کہ پاکستان میں 350 دہشت گرد ماردیے اور دو جہاز گرادیے، مجھے تو تکلیف ہوتی ہے کہ کوئی درخت گرائے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بڑی مونچھوں والا پائلٹ گرا ہم نے وہ بھی دے دیا، ساری الیکشن مہم میں مودی نے انتہا پسند آر ایس ایس کی نفرتوں کو بڑھاوا دیا، پاکستان پر امن ملک ہے پاکستان آج وہ ملک ہے جو دنیا کے مسئلے حل کرتا ہے، ہم نے پوری کوشش کی کہ ایران اور سعودیہ میں لڑائی نہ ہو، کوشش کی کہ ٹینشن کم ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ 1965 کے بعد پہلی مرتبہ صرف 6 ماہ میں کشمیر تین مرتبہ جنرل اسمبلی میں اجاگر ہوا، یورپی یونین کے اراکین نے بھی کشمیر پر آواز اٹھائی جو کبھی نہیں ہوا، اب دنیا کشمیر کے حالات جان گئی ہے، دنیا آج کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کررہی ہے، کشمیر کا بہت اچھا وقت نظر آرہا ہے، اب کرفیو زیادہ دیر تک نہیں رہ سکے گا، کشمیر سے جس دن کرفیو اٹھے گا، انسانوں کا سمندر نکلے گا، ایک ہی آواز آئے گی اور آزادی کی آواز آئے گی، اس کے بعد مودی کے پاس کوئی اور پتہ کھیلنے کے لیے نہیں رہے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی نے جو بیان دیا کہ 11 دنوں میں پاکستان کو فتح کرلوں گا، لگتا ہے کہ مودی نے دنیا کی تاریخ نہیں پڑھی، لگتا ہے آپ کی ڈگری جعلی ہے، مودی نے جو تکبر بھرا بیان دیا کوئی انہیں دنیا کی تاریخ بتائے، دنیا کی طاقتور فوج 19 سال سے افغانستان میں ہے ان کے بھی جرنیلوں نے کہا تھا چند دنوں میں افغانستان کو فتح کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی اور ان کے کمانڈر اِنچیف کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ پانچ اگست کو ایک حماقت کر بیٹھے ہیں اور اگر اب یہ غلطی کی تو یاد رکھنا کروڑوں پاکستانی اور بچہ بچہ آخری سانس تک لڑنے والا ہے، ہم تمہارا مقابلہ کرکے دکھائیں گے، ہماری فوج منجھی ہوئی ہے، دنیا کی بڑی بڑی فوجیں وہ جنگ نہیں جیت سکیں جو ہماری فوج نے جیتی، اس لیے مودی اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ پاکستان میں ایکشن لے کر ہندوتوا کو اوپر لائیں گے، اگر آپ نے یہ کیا تو یہ آپ کی آخری غلطی ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہماری دعائیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، دنیا کو ہر جگہ بتائیں گے کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے، کشمیر کے لوگوں کو کسی قسم کی مدد چاہیے ہو سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Share this:
Hamza Shahbaz
Previous Post رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور
Next Post ملاوٹ و بددیانتی
Blending

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.