geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محمد بن سلمان کا خواب اور سعودی عرب پر منڈلاتے ہوئے خطرات

March 15, 2020 0 1 min read
Muhammad bin Salman
Share this:

Muhammad bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے والد کے بعد بادشاہت کا تاج اپنے سر پر سجانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ مستقل طور پر کام کر رہے ہیں۔ لیکن یہ راستہ خطرات سے خالی نہیں ہے اور محلاتی سازشوں کا نتیجہ خوفناک نکل سکتا ہے۔

اگر سعودی عرب میں ابھی تک موجود تخت نشینی کے قوانین کی بات کی جائے تو ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہ بننے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔ اس حوالے سے دو قانون اہم ہیں، ایک اصول سینیئر ہونا ہے، دوسرا اصول السعود خاندان کی کونسل کا اتفاق ہے۔ چونتیس سالہ ولی عہد ہر حال میں اپنے چوراسی سالہ والد سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جگہ بادشاہ بننا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ سعودی تخت نشینی کے دونوں قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پورے سعودی عرب کا استحکام داؤ پر لگا رہے ہیں۔

اگر محمد بن سلمان اپنی منزل اور مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، جیسا کہ نظر بھی آ رہا ہے، تو انہیں ہر اُس شخص کو راستے سے ہٹانا ہو گا، جو ‘سینیارٹی‘ کے اصول کے مطابق تخت اور تاج کا زیادہ مستحق ہے۔ انہیں السعود خاندان کے ہر اُس شخص کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی، جو ان کے سامنے کھڑا ہو گا۔ خاندانی کونسل سن دو ہزار سات میں اس وقت کے شاہ عبداللہ نے قائم کی تھی تاکہ کسی بادشاہ کے انتقال کے بعد اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہو سکے۔

گرفتاریاں اور قتل طاقت کا ایک آلہ

محمد بن سلمان سعودی عرب کا شاہ بننے کے لیے تنازعات سے گریز بھی نہیں کرتے۔ سن دو ہزار سترہ میں انہوں نے اُس وقت کے ولی عہد محمد بن نایف کو نہ صرف معزول کیا بلکہ انہیں نظر بند بھی کر دیا تھا۔ نومبر دو ہزار سترہ میں انہوں نے بدعنوانی کے پردے کے پیچھے متعدد کاروباری شخصیات، جن میں کئی شہزادے بھی شامل تھے، کو ایک ہوٹل میں بند کر دیا تھا۔ اور اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں ان کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

ابھی تک محمد بن سلمان سب کچھ بلا خوف و خطر کرتے آئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ان کے خاص دوست ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جو ان کے ہر کام کو تسلیم کرتے آئے ہیں۔

پریشان کن رشتہ دار

ایک ہفتہ قبل محمدبن سلمان نے دوبارہ کارروائی کی ہے۔ ڈیمینشیا میں مبتلا ان کے والد اور بادشاہ کی صحت مزید خراب ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا نومبر میں ٹرمپ دوبارہ انتخابات جیت پائیں گے۔ دریں اثناء محمد بن سلمان کے سب سے بڑے حریف شہزادہ احمد نے گزشتہ ماہ بیعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پرنس احمد، شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی ہیں اور خاندانی کونسل کے اہم رکن بھی ہیں۔ پرنس احمد کے مطابق السعود خاندان کے قوانین کے مطابق تخت اور آئندہ بادشاہت کے جائز وارث وہ ہیں۔

السعود خاندان میں ولی عہد محمد بن سلمان کے سب سے بڑے نقاد بھی پرنس احمد ہی ہیں۔ وہ خاندانی کونسل کے ان تین افراد میں شامل تھے، جنہوں نے محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ وہ عوامی سطح پر بھی محمد بن سلمان کی سیاست پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ انہیں یقین تھا کہ السعود خاندان میں انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔ لیکن محمد بن سلمان نے نہ صرف انہیں بلکہ کئی دیگر شہزادوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

طاقت میں توسیع

مملکت سعودی عرب کی تاریخ میں غیرمعمولی اقدام نے ہمیشہ دو مقاصد انجام دیے ہیں۔ ایک ممکنہ حریفوں کو دیوار سے لگا دیا گیا اور دوسرا شاہی خاندان کی تمام شاخوں کو سخت ترین پیغام پہنچایا گیا۔ اب سعود خاندان کی کونسل میں ولی عہد محمد بن سلمان کی مخالفت کم ہو گی۔ ہر کسی کو محمد بن سلمان کی وفاداری کا حلف اٹھانا ہو گا اور ان کے ہاتھ اس قدر طاقتور ہو جائیں گے، جس کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی۔ چونکہ فوج، قومی محافظ دستے اور خفیہ ادارہ بھی ان کے ماتحت ہو گا، لہذا ان کی اجازت کے بغیر کسی شہزادے کو کوئی طاقت نہیں مل سکے گی۔

محمد بن سلمان نے پچھلے پانچ برسوں میں اپنی طاقت میں مسلسل توسیع کرتے ہوئے اپنی ایک منقسم تصویر بنائی ہے۔ ایک طبقے کے لیے وہ جدت پسند ہیں، جو قدامت پرستوں کی بنائی ہوئی مذہبی بیڑیوں کو اتارتے ہوئے ثقافتی اصلاحات کے ذریعے خواتین اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ آزادی فراہم کر رہے ہیں۔ دوسرے طبقے کے لیے وہ اپنے ناقدین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج رہے ہیں۔ تاہم ان کا ‘وژن 2030‘ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو گا، جب تک انہیں اکثریتی عوام کی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔

اگر اصلاحات کی ٹرین پٹڑی پر نہیں آتی اور طویل المدتی بنیادوں پر تیل کی قیمتیں کم رہتی ہیں تو یہ صورت حال خود محمد بن سلمان کے لیے تباہ کن ثابت ہو گی۔ بالکل انہی شہزادوں کی طرح، جنہیں وہ خود راستے سے ہٹا چکے ہیں۔

Share this:
Corona virus in Iran
Previous Post ایران میں کرونا وائرس سے مزید 97 ہلاکتیں، کل تعداد 611 ہو گئی
Next Post افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی
Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.