geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

منی بجٹ عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، شہباز شریف

December 27, 2021 0 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے تاہم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ 3 سال میں پی ٹی آئی نے ملک کا وہ کباڑا نہیں کیا جو منی بجٹ سے ہوجائے گا، منی بجٹ پاکستان اور عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، باضمیر حکومتی ارکان اور اتحادیوں سے پھر کہتا ہوں کہ منی بجٹ زہر کا پیالہ ہے، دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے پاکستان کی معیشت بیرونی سہارے کی مرہون منت ہوکر رہ جائے گی، یہ اقدام پاکستان کی معاشی خودمختاری، جوہری وکشمیر جیسے نازک قومی مفادات کے لئے زہرقاتل ثابت ہوگا، منی بجٹ سے معیشت اور عوام کا گلا کاٹنے کے بجائے 10 سالہ پائیدار معاشی حکمت عملی درکار ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے دس سال کی پالیسی تیار کرنا ہوگی، اس دس سال کی معاشی پالیسی پر تسلسل سے کام کرکے ہی موجودہ معاشی دلدل سے نکلنے کی راہ پیدا ہوسکتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لئے دس سالہ منصوبہ بندی کی موجودہ حکومت میں نہ اہلیت ہے اور نہ ہی وژن، نہ یہ اتفاق رائے پیدا کرسکتے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی کرنا ہوگی جس سے کاروبار بڑھے گا، قرض ادائیگیوں میں دباﺅ میں کمی آئے گی، مہنگائی کم ہوسکے گی۔

قائد حزب اختلا ف نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات جلد بازی اور افراتفری میں کئے ہیں، سنجیدگی کا مظاہرہ کیاگیا نہ تیاری نظر آئی، جھوٹے وعدوں، طفل تسلیوں، خام خیالی پر پائیدار ومستحکم معاشی بنیادیں کھڑی نہیں ہوسکتیں، بڑھتی مہنگائی، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں اضافہ اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی ٹِک ٹِک کرتے بم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا اشاریہ 2 سال کی بلند ترین سطح 19.83 فیصد پر ہے، اس کا مطلب ہے کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، کھانے پینے اور بجلی گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے جب کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25.027 ارب ڈالر سے کم ہوکر 24.633 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی ہورہی ہوتی تو ملک میں فی کس آمدنی میں مسلسل کمی نہ ہورہی ہوتی ، تین سال گزر گئے، موجودہ حکومت معیشت کے تین ابتدائی مرحلوں میں سے ابھی پہلا بھی شروع نہیں کرپائی، پاکستان کی معیشت کو غیرملکی انحصار سے نکال کر خودانحصاری اور داخلی معیشت کی طرف لانا ہوگا، موجودہ حکومت نے معاشی استحکام کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post نواز شریف کی واپسی اگلے سال ہو گی مگر ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتے: رانا ثنااللہ
Next Post افغان صورتحال کے بعد فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا، آئی جی خیبرپختونخوا
Moazzam Jah Ansari

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.