geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماہ ذوالحجہ سے فائدہ اٹھائیں

July 26, 2020 2 1 min read
Hajj
Share this:

Hajj

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلوی

اسلامی سال میں اللہ رب العزت نے چار مہینے حرمت والے بنائے ہیں، جن میں بالخصوص لڑائی جھگڑا کرنا، ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا یا کسی کو بلاوجہ تنگ کرناوغیرہ سب ممنوع قرار دیا ہے۔ ان حرمت والے مہینوں میںدور جاہلیت میں عرب والے جنگ کرنے سے باز رہتے ، اپنی تلواروں کو نیام میں ڈال لیتے، لوٹ مار سے رک جاتے ، دشمنوں کے خوف سے آزاد ہو جاتے اور اپنے گھروں میں آرام کی نیندسوتے۔وہ حرمت والے مہینے یہ ہیںرجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم الحرام ہیں ۔ماہ ذوالحجہ حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور یہ اسلامی سال کاآخری مہینہ ہے۔ ذوالحجہ کامعنی ہے حج والامہینہ،اس مہینے میں حاجی لوگ دنیا بھر سے رخت سفرباندھ کرخانہ کعبہ سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں اور اس مہینے کی 8ذوالحجہ سے 13ذوالحجہ تک حاجی لوگ حج کے ارکان ومناسک اداکرتے ہیں،اسی لیے اسے ذوالحجہ کہاجاتاہے۔

ماہ ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کی قرآن اور احادیث مبارکہ میں بہت زیادہ فضیلت وارد ہوئی ہے اس کا اندازہ رب العزت کے پاک کلام قرآن مجیدکی اس آیت مبارکہ سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ذوالحجہ کے پہلے عشرہ کی راتوں کی قسم سورہ الفجر میںاٹھائی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے ”قسم ہے فجر کی اور دس راتوں کی۔” مفسرین نے اس سے ذوالحجہ کی دس راتوں کومراد لیاہے ۔سیدنا حضرت عبداللہ بن عباس [ فرماتے ہیں:رسول اللہ ۖ نے ارشادفرمایا: ” جتنا کوئی نیک عمل اللہ تعالیٰ کوان دس دنوں (ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں) میں پسند ہے،اتنا کسی دن میں پسند نہیں۔” آپ سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول!جہادفی سبیل اللہ بھی نہیں؟آپ نے جواب دیا: ”ہاں ،جہادفی سبیل اللہ سے بھی نہیں،مگرجو کوئی شخص اللہ کی راہ میں اس طرح نکلا کہ اپنے جان ومال کے ساتھ شہید ہی ہوجائے ۔” حضرت عبداللہ بن عمر [ سے روایت ہے،نبیۖ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی عمل اتنا عظمت اور محبوب نہیں،جتنا ان دس دنوں میں کیاجائے۔لہذا ان ایام میں کثرت سے تہلیل،تکبیراورتمحیدکرنی چاہیے۔

مگر افسوس! کہ عوام الناس ان فضیلت والے دن اور برکتوں والی راتوں سے بے خبر اور غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمدرسول اللہ ۖ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہعنھم ان ایام کو بڑاہی غنیمت جانتے ،عبادات اور تکبیرات کا خصوصی طور پر اہتمام کرتے ۔ چناچہ حضرت عبد اللہ بن عمر اور حضرت ابو ہریرہ [ کا یہ عمل تھا کہ وہ ان دس ایام میںبازاروں کی طرف چلے جاتے اور بلند آوازسے تکبیر ات پڑھتے اورانھیںتکبیرات پڑھتے دیکھ کر دوسرے لوگ بھی تکبیرات پڑھنا شروع کر دیتے ۔ہمیں بھی اس ماہ جہاں نیکی کے دوسرے اعمال زیادہ ذوق وشوق اور زیادہ اہتمام سے کرنے چاہیے وہاں تکبیرات کا بھی خوب اہتمام کرنا چاہیے۔

اس مہینے کی 9 ذوالحجہ کو یوم عرفہ کہاجاتاہے۔اس دن حاجی لوگ میدان عرفات میں وقوف کر تے ہیں،یعنی صبح سے لے کر سورج غروب ہونے تک وہاں ٹھہرے رہتے ہیںاوراپنے خالق حقیقی اللہ تعالیٰ سے خوب گڑگڑا کر دعائیں کرتے ہیں۔یہ دن اور لمحات ایسے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ میدان عرفات میںموجود حاجیوں کو دیکھ کر فرشتوں کو مخاطب کر کے ان کے سامنے فخر کرتے ہیں ۔ اسی بنا پر اس دن اللہ تعالیٰ جتنے زیادہ لوگوںکو معاف کر کے جہنم کی آگ سے آزاد فرماتے ہیں اتنا کسی اور دن نہیںمعاف کرتے ۔ اسی طرح اس مہینے کی 10تاریخ کومسلمانوں کا عظیم تہوار اور جدالانبیاسیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد تازہ کرتے ہوئے عید الاضحی ہوتی ہے ،جوکہ مسلمانوں کامذہبی تہوارہے ۔ اس دن دنیا بھر کے مسلمان کھلے میدانوںمیں مل جل کر باجماعت نماز عید الاضحی ادا کرتے ہیںاوراللہ کو راضی کرنے کی خاطر اور تقوی کے حصول کے لیے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔

یاد رہے ماہ ذوالحجہ جو کہ رواں دواں ہے ان بابرکت دنوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے نیک اعمال صدقہ وخیرات،ذکر و اذکار،روزوںاور تلاوتِ قرآن کا خصوصی اہتمام کرناچاہیے اگر کوئی صاحب استطاعت ہوتو وہ بیت اللہ شریف کا حج کرے۔ ذوالحجہ کی پہلی تاریخ سے 13ذوالحجہ کی شام تک تکبیریں پڑھنا۔ یوم عرفہ ،یعنی9ذوالحجہ کا نفلی روزہ رکھنا۔10ذوالحجہ کو عیدالاضحی کی نماز باہر کھلے میدان میںاداکرنا اورپھرقربانی کرنا۔عیدکے دن غسل کرکے نئے یادھلے ہوئے کپڑے پہننا اور خوشبواستعمال کرنا،نمازعیدکے لیے گھر سے کچھ کھائے پیئے بغیر تکبیرات پڑھتے ہوئے عیدگاہ کی طرف جانا اور عورتوںکوبھی عیدگاہ میں لے کر جانا،نمازعیدالاضحی طلوع شمس کے بعد جلدی ادا کرنا،عیدگاہ سے واپسی پر راستہ تبدیل کرناوغیرہ یہ سب اعمال بجا لانااہل ایمان کے لیے ضروری ہے اور یہی ایک حقیقی مسلمان کا شیوہ ہونا چاہیے کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر ایک دوسرے سے آگے بڑھیں۔
Hafiz Ameer Hamza

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلوی

Share this:
Naeem Arshad
Previous Post انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نعیم ارشد انتقال کر گئے
Next Post فلسفۂ عید قرباں
Eid Qurbani

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.