geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آنے والے مہینے بہت سخت ہوں گے: جرمن چانسلر

October 1, 2020 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سردیوں کے موسم میں ملک میں کورونا کے انفیکشن میں اضافہ ہوگا اور اس وقت ہمارا سب کچھ داو پر لگا ہوا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جرمن پارلیمان سے خطا ب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ہم ملک میں ایسے حالات دوبارہ پیدا ہونے نہیں دے سکتے کہ ہسپتال میں کوئی شخص اکیلے مرنے پر مجبور ہو اور اس کے اعزہ و اقارب اسے دیکھ بھی نہ پائیں۔

بدھ کے روزجرمن پارلیمان کے ایوان زیریں، بنڈس ٹاگ سے خطاب کرتے ہوئے انگیلا میرکل نے کہا”میرا ماننا ہے کہ ہم سب اپنی معمول کی زندگی چاہتے ہیں اور سب سے بڑھ کر نوجوان ایسا چاہتے ہیں۔ لیکن اس وقت وہ سب کچھ داو پر لگا ہوا ہے جو ہم نے گزشتہ مہینوں میں حاصل کیا ہے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دے سکتے کہ ملک میں پھر ایسے حالات ہوجائیں کہ ہسپتال میں کوئی شخص اکیلے مرنے پر مجبور ہو اور اس کے اعزہ واقارب اسے دیکھ بھی نہ پائیں کیوں کہ انہیں اس کی اجازت نہیں ہوگی۔”

کورونا وائرس کی وبا کا اثر جرمنی کی معیشت پر بھی پڑا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کے کام کے گھنٹے کم ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے ان کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔ میرکل نے کہا”میں ہر حال میں ملازمتیں بچانا چاہتی ہوں۔ میں بچوں کو اسکول میں دیکھنا چاہتی ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ معیشت دوبارہ اپنی پٹری پر لوٹ آئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فن کار پھر سے اسٹیج پر لوٹ سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچے اپنے دادا دادی سے مل سکیں۔ ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر نہ آسکے اور ہم ایسا کرنے کی حالت میں ہیں۔”

جرمن چانسلر نے کہا کہ اس وقت ڈاکٹر اور ہسپتال گزشتہ مارچ کے مقابلے میں کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہیں۔ اس لیے انہیں یقین ہے کہ آنے والے خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے۔

میرکل نے جرمن عوام سے ساتھ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ ان کی مدد کے بغیر حکومت کورونا کی دوسری لہر کو روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ ”ہم نے اس وبا میں بہت کچھ سیکھا ہے اور ہم ہر دن کچھ نیا سیکھ رہے ہیں۔ لیکن اب ہمیں دھیان دینے کی ضرورت ہے۔”

انگیلا میرکل نے کہا کہ وہ لوگوں سے یہ امید نہیں کرتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے بالکل بھی ملاقات نہ کریں لیکن اس دوران انہیں سوشل ڈسٹینسنگ جیسے ضابطوں پر عمل کرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ اتنے مہینوں تک تحمل سے کام لیا۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ انہوں نے ایک بار پھر ٹیچروں، ویٹروں اور ایئر ہوسٹس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انگیلا میرکل نے لوگوں سے مستقبل میں بھی محتاط رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا”یہ ایک بہت طویل راستہ ہے۔ ہم اب بھی وبا کے اختتام تک نہیں پہنچے ہیں۔ سردیوں میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔ اس لیے میں آپ سب سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ آنے والے وقت میں ضابطوں پر عمل کرتے رہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کا اور بھی زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔ ہمیں صرف عمردراز لوگوں کا ہی خیال نہیں رکھنا ہے، صرف رسک گروپ والوں کے بارے میں ہی نہیں سوچنا ہے بلکہ پورے سماج کی حفاظت کرنی ہے۔”

انگیلا میرکل کی تقریر کے دوران اراکین پارلیمان نے کئی بار تالیاں بجا کر ان کی تائید کی۔ تمام ممبران پارلیمان سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے ایک ایک سیٹ کو چھوڑ کر بیٹھے ہوئے تھے۔

جرمن چانسلر نے کورونا وائرس کی اس وبا کو تاریخی چیلنج قرا ردیتے ہوئے کہا ”مجھے یقین ہے کہ یہ تاریخی چیلنج ہمیں ایک دوسرے کے قریب لائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ زندگی کو جس شکل میں ہم جانتے تھے، وہ دوبارہ واپس لوٹے گی، خاندان ایک ساتھ مل کر تہوار منایا کریں گے، سنیما ہال اور فٹ بال اسٹیڈیم پھر سے بھرے ہوئے دکھائی دیں گے اور یہ بہت خوشی کی بات ہوگی۔ لیکن فی الحال ہمیں صبر او ر تحمل اور سمجھداری کے کام لینا ہوگا اور لوگوں کی جانیں بچانی ہوں گی۔”

کورونا کی پہلی لہر کے دوران جرمنی نے جس طرح سے اس کا مقابلہ کیا اسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔ اب جب دوسری لہر دستک دیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے تو جرمنی پر ایک بار پھر سب کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے حال ہی میں کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں 60 سے 70 فیصد تک لوگ بیمار ہوسکتے ہیں اور سردیوں میں اوسطاً روزانہ 19200کیسز درج ہونے کا خدشہ ہے۔ فی الحال جرمنی میں یومیہ تقریباً دو ہزار نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

Share this:
US Military Base - Rocket Attacks
Previous Post عراق: امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے
Next Post توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کی جائیداد ضبطی کے احکامات جاری
Nawaz Sharif

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.