geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماہ رمضان اور ہم

May 7, 2020 1 1 min read
Ramadan
Share this:

Ramadan

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ماہِ رمضان تمام مہینوں کا سردار جس میں اللہ تعالی کی رحمتوں کی مو سلا دھا ر برسات جا ری ہے۔ اللہ تعالی نے روزے رمضان میں فرض کئے ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لا زم ملزوم قرار دیا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ ان دو برکتوں اور سعادتوں کا اجماع بڑی حکمت اور اہمیت کا حامل ہے اور اِس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ رمضان ہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا اور گم کردہ راہِ انسانیت کو صبح صادق نصیب ہو ئی اِس لیے یہ عین مناسب تھا کہ جس طرح طلوع صادق روزہ کے آغاز کے ساتھ مربوط کر دی گئی ہے۔

اِسی طرح طویل اور تاریک رات کے بعد جس مہینے میں پو ری انسانیت کی صبح ہو ئی اِس کو پو رے مہینے کے روزوں کے ساتھ مخصوص کر دیا جا ئے خاص طور پر اِس وقت جبکہ اپنی رحمت و برکت روحانیت اور نسبت ِ باطنی کے لحاظ سے بھی یہ مہینہ تمام مہنیوں سے افضل تھا اور بجا طور پر اِس کا مستحق تھا کہ اس کے دنوں کو روزوں سے اور راتوں کو عبادت سے آراستہ کیا جائے کو ئی اور مہینہ اِس سے بہتر ہو ہی نہیں سکتا تھا جس میں قرآن مجید نا زل ہوا ملتِ مصطفوی ۖ کی بنیاد مستحکم ہو ئی مزید براں یہ کہ شبِ قدر کا امکان بھی زیادہ تر اِسی مہینہ میں ہے ( حجتہ اللہ البالغہ جلد )۔حضرت مجدد الف ثانی فرماتے ہیں اِس مہینہ کو قرآن مجید کے ساتھ بہت خاص منا سبت ہے اور اِسی مناسبت کی وجہ سے قرآن مجید اِسی مہینہ میں نا زل کیا گیا یہ مہینہ ہر قسم کی خیر و برکت کا جامع ہے۔

آدمی سال بھر میں مجموعی طور پر جتنی برکتیں حاصل کر تا ہے وہ اِس طرح ہیں جیسے اِس مہینہ کی نیکیوں کے سامنے سمندر اور قطرہ اِس مہینہ میں جمعیت با طنی کا حصول پو رے سال جمعیت با طنی کے لیے کا فی ہو تا ہے اور اِس انتشار اور پریشان خاطر بقیہ تمام دنوں بلکہ پو رے سال کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے قابل مبارک باد ہیں وہ لو گ جن سے یہ مہینہ راضی ہو گیا اور نا کام اور بد نصیب ہیں وہ جو اِس کو نا راض کر کے ہر قسم کے خیر و برکت سے محروم ہو گئے ۔ حضرت ابو ہریرہ سے حضور اکر م ۖ سے روایت کر تے ہیں آپ ۖ نے فرمایا جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جا تے ہیں جہنم کے دروازے بند کر دیے جا تے ہیں اور شیا طین کو پا یہ زنجیر کر دیا جا تا ہے رمضان شریف کو ہم نیکیوں کا موسم بہار بھی کہہ سکتے ہیں اِس ماہ میں اللہ تعالی کی رحمتوں کی برسات ایک ہی وقت میں شہروں دیہات کرہ ارض کے چپے چپے پر امیر غریب کے محل اور جھونپڑے پر خوب برستی ہے ماہ رمضان کر ہ ارض کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک ایک جشن کا سا سماں ہو تا ہے جب مسلمانوں کے چہرہ پر روزوں کے چاند سورج روشن ہو تے ہیں ایک واضح ملکو تی حسن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے گھروں اور مساجد میں خوب اہتمام کئے جا تے ہیں۔

ایسا معلوم ہو تا ہے پو رے اسلامی معاشرہ پر نورانیت کا ایک وسیع شامیانہ سایہ فگن ہے روزہ ایک عالمگیر تہوار کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ یہاں تک کہ جو لوگ سارا سال عبادت اور نمازوں میں سستی کو تا ہی بر تتے ہیں وہ بھی اجتماعی طور پر جب ہر طرف روزے کے فیوض اور برکات کا مشاہدہ کر تے ہیں تو ایسے سست لو گ بھی نور کی اِس بر سات سے بچ نہیں پا تے اور لوگوں کے ہجوم میں وہ بھی شامل ہو جا تے ہیں ہم کہہ سکتے ہیں کہ روزہ ایک عالمی روزہ بن جا تا ہے عالمی طور ہر ایسی روحانی نو رانی فضا بن جا تی ہے کہ روزہ رکھنا اور نبھانا بہت آسان ہو جا تا ہے ۔ یہ ایک اٹل حقیقیت ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے جس کے سامنے کا ئنات کی تمام قوتیں سرنگوں ہیں لیکن بعض اوقات انسان اپنے نفس کے ہاتھوں مجبور ہو کر بہت پستی میں گر جا تا ہے تو اِن حالات میں انسان کا شرف و اعزاز اِس بات میں ہے کہ نفس سرکش کو قابو میں لا کر عبدیت کے اعلی مقام تک پہنچ سکے ۔ معرفت الہی اور رضا ئے خداوندی کسی بھی انسان کی حقیقی منزل ہے اگر کو ئی بھی انسان اِس سے غافل ہے تو وہ اپنے فرض عبدیت سے غافل ہے اللہ تعالی کا فرمان ہے جس نے اپنے نفس کو پا کیزہ کر لیا اس نے فلاح پا ئی اور جس نے ایسا نہ کیا اس نے خود کو تبا ہ و برباد کر لیا لہذا یہ بات روشن ہو تی ہے کہ بہترین سعادت مند انسان وہ ہے جس نے عبا دت مجا ہدے اور روزے سے اپنے نفس کو قابو کر لیا اپنے نفس کو مغلوب اور پاکیزہ بنا نے کے لیے تین چیزوں کی اشد ضرورت ہو تی ہے اول نفس کو تمام شہوتوں اور لذتوں سے روک دیا جائے۔

کیونکہ جب سرکش گھوڑے کو گھاس چارہ دانہ نہ ملے تو وہ کمزور اور تابع ہو جا تا ہے اِس طرح روزے کے ذریعے نفس کی سرکشی اور بغاوت بھی دور ہو جا تی ہے دوئم اِس پر عبادت کا بہت سارا بو جھ ڈال دیا جا ئے جس طرح سرکش گھوڑے کو گھاس دانہ کم دیا جا ئے اور اس پر بوجھ زیادہ لاد دیا جا ئے تو وہ سرکشی چھوڑ کر نرم ہو جا تا ہے اِسی طرح انسان کا نفس بھی نرمی اختیا ر کر جا تا ہے انسان کی سرکشی اور نفس کی بغاوت دوسرے انسانوں کے لیے تکلیف دہ ہو تی ہے روزہ ہی واحد عبادت ہے کہ انسان کی شرکشی اور بغاوت کو نر می میں ڈھالا جا سکتا ہے اِس لیے کثرت سے عبادات اور استغفار بھی کر نا چاہئے روزے کی افادیت اِس لحاظ سے بھی بہت بڑھ جا تی ہے کہ پریشان بھوکا پیاسا دولت مند ہی کسی دوسرے کی بھوک اور پیاس کا احساس کر سکتاہے روزے کی حالت میں جب سرمایہ دار اور فیکٹریوں کے مالک بھوک پیاس محسوس کر تے ہیں تو انہیں وطن عزیز میں پھیلے ہو ئے کروڑوں غریبوں مسکینوں کی بھوک اور پیاس کا شدت سے احساس ہو تا ہے یہ امیر لو گ جب اہل خانہ اور بچوں کو روزے کی حالت میں بھوکے پیا سے دیکھتے ہیں تو انہیں شدت سے غریبوں کے بچے یا د آتے ہیں تو پھر اِن کے دلوں میں دوسروں کی پیاس اور بھوک کا احساس بیدار ہو تا ہے کہ ملک میں لاکھوں مفلوک الحال بھوکے پیا سوں کی مدد کی جا ئے لوگوں میں صدقہ خیرات بانٹے جا ئیں۔

سرمایہ داروں کو اگر روزے کی حالت میں بھوک پیاس کی شدت کا احساس نہ ہو تو کبھی بھی اِنہیں دوسروں کی بھوک پیاس کا احساس نہ ہو دولت مند سرمایہ دار اونچے شاہی محلوں جیسے گھروں میں رہنے والوں کے سامنے جب کو ئی بھوکا پیا سا ضرور ت مند ہا تھ پھیلاتا ہے تو یہ ان کو نہیں دیں گے کیونکہ یہ بھوک پیاس سے واقف ہی نہیں لیکن روزے کی وجہ سے یہ امیر لوگ بھی بھوک پیاس سے واقف ہو تے ہیں اِس لیے جب کو ئی ضرورت مند اِن کے سامنے سوالی بن کر آتا ہے تو یہ ان کو دیتے ہیں کہ کیونکہ روزے کی بدولت یہ بھوک پیاس سے واقف ہو چکے ہو تے ہیں اللہ تعالی نے انسانوں کی تربیت کے لیے روزے فرض کئے ہیں تا کہ اِس تربیت کے اثرات سال کے باقی مہینوں پر بھی پڑیں اِس کے لیے اللہ تعالی نے مسلمانوں کو بہت زیادہ ترغیب دی ہے تا کہ انعام کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگ روزے رکھیں پیارے آقا ۖ کا فرمان مبارک ہے جس نے رمضان کے روزے محض اللہ کے لیے تو اس کے سب اگلے پچھلے گناہ صغیرہ بخش دئیے جا ئیں گے سرور کائنات ۖ کا ارشاد مبارک ہے کہ روزے دار کے منہ کی بدبو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیا دہ پیا ری ہے قیامت کے دن روزے کا بے حد ثواب ملے گا عبا دات کے مقاصد میں قرب الہی کے علاوہ ایک صالح معاشرے کا قیام بھی ہے۔

رمضان شریف میں ہمیں یہ روح واضح طور پر نظر آتی ہے جب لوگ صدقہ خیرات کر تے نظر آتے ہیں مساجد نمازیوں اور عبادت گزاروں سے بھر جا تی ہیں روزہ صرف بھوک پیاس کا نا م نہیں ہے بلکہ با طنی طہارت کا بھی ذریعہ ہے ۔ محبوب خدا ۖ کا فرمان ہے کہ تم میں سے کو ئی روزہ سے ہو تو نہ بد کلامی اور فضول گو ئی کر ے اور نہ شور و شر کر ے اگر کو ئی گالی دے اور لڑے جھگڑے پر آمادہ ہو تو یہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں (بخاری شریف)آپ ۖ نے یہ بھی ارشاد فرمایا جس نے جھوٹ بو لنا اور اس پر عمل کر نا نہ چھوڑا تو اللہ تعالی کواس کی کو ئی حاجت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑدے حدیث شریف میں آتا ہے کتنے روزے دار ہیں جن کو ان کے روزے کے بدلے سوائے پیاس کے کچھ ہا تھ نہیں لگتا اور کتنے ایسے عبادت گزار ہیں جن کو قیام میں شب بیداری کے سوا کچھ نہیں ملتا ( بخاری شریف )۔ حضرت ابو عبیدہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ۖ نے فرمایا کہ روزہ ڈھال ہے جب تک اِس کو پھاڑ نہ ڈالا جا ئے سوال کیا گیا کہ کس چیز سے پھا ڑ ڈالے ارشاد ہوا جھوٹ اور غیبت سے ۔ اگر ہم روزہ رکھتے ہیں سارادن بھوک پیاس بھی برداشت کر تے ہیں عبادت نمازیں قرآن مجید بھی پڑھتے ہیں لیکن جھوٹ غیبت لڑائی جھگڑا کر نے سے باز نہیں آتے تو ہما ری عبادت اور روزہ قبول نہیں ہو گا بلکہ رد کر دیا جا ئے گا روزے کا ثواب کے حق دار ہم تب ہیں ہو گے جب ہم تمام امور کا خیال رکھیں گے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Beggars
Previous Post سائل اور سائل
Next Post ای ایم پی جی کو یونی کارن کا اعزاز حاصل،، کاروباری قدر ایک ارب ڈالر سے زائد
EMPG

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.