geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آ گیا وہ سردار مہینہ جس کا تھا انتطار

April 14, 2021 0 1 min read
Ramzan kareem
Share this:

 Ramzan kareem

تحریر : عقیل خان

آگیا وہ مہینہ جس کا مسلمان کو انتظار رہتا ہے اور انتظار بھی اس شدت کا کہ بیان نہیں کیا جاسکتا۔ مومن لوگ اس ماہ کا اس لیے انتظار کرتے ہیں کہ وہ اس ماہ میں اپنے گناہوں کی بخشش کرواسکیں ۔ وہ اللہ کی طرف سے لگائی گئی نیکیوں کی سیل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہوکر اپنے دانستہ اور غیر دانستہ کیے گئے گناہوں کی توبہ کرسکیں مگر دوسری طرف وہ مسلمان بھی اس رمضان المبارک کا شدت سے انتظار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے کاروبار کے ذریعے روزداروں سے منافع کی شرح دوگنابڑھا کر ان کو لوٹنے کا بندوبست کررکھا ہوتا ہے۔ جو چیز رمضان سے پہلے ایک روپے کی فروخت ہورہی ہوتی ہے اسی چیز کو رمضان المبارک میں دوگنی قیمت کرکے روزداروں کی فروخت کی جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو روزداروں یا روزوں سے کوئی غرض نہیں بلکہ ان کو تو بس پیسے سے پیار ہوتا ہے اور وہ پیسے کمانے کے چکر سب کچھ کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔ ایسے مسلمان بھی ہوتے ہیں کہ سارا دن روزہ رکھتے ہیں اور اپنے کاروبار میں جھوٹ بول کر اضافہ کرتے ہیں اور پھر اسی روزے کا ثواب گنوا دیتے ہیں۔ تیسرے وہ لوگ ہیں جو اس رمضان المبارک کے ماہ کاانتظار کرتے ہیں جن کو سحر و افطار میں مومن کی طرف سے کھانے پینے کو بغیر مانگے مل جاتا ہے۔ جن سفید پوشی کا بھر م اللہ تعالیٰ رکھ لیتا ہے اور وہ رمضان کے روزے سکون و آرام سے رکھ لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی غیبی امداد کر دیتا ہے۔

اس مہینے کی جو افادیت ہے وہ مسلمان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ہے۔ رمضان المبارک ایک برکتوں والا مہینہ ہے ۔اس ماہ میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو خود اجر دیتے ہیں اوراس ماہ میں اللہ تعالیٰ نیکیوں کی سیل لگا دیتے ہیں۔ اب یہ مسلما ن پر منحصر ہے کہ وہ اس سیل سے کتنا فائدہ اٹھا تا ہے؟اگر دنیاوی چیز کی سیل لگ جائے تو ہر شخص اس طرف بھاگتا ہے اور ادھر سے ایک چیز کے بجائے کئی کئی چیزیں لے لیتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمارا مہمان اور اللہ کا محبوب مہینہ جس میں اللہ تعالیٰ خود مسلمان کواجرو ثواب دیتے ہیں اس سے کون کون فائدہ اٹھاتا ہے۔

ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ ایک بار پھر آ نے والا ہے اور دنیا کے کسی بھی گوشہ میں جہاں جہاں بھی مسلمان موجود ہیں وہ کسی بھی ملک و مسلک سے تعلق رکھتے ہوں ہرجگہ اور ہر طرف ان پرسعادت و برکت کی رحمت کا نزول شروع ہوجاتا ہے ۔روزے کے ساتھ قیام ، رکوع و سجود ،دعا ؤ مناجات اورتلاوت قرآن پاک کے عملیات شروع ہوجاتے ہیں۔اس ماہ مبارک کی آمد کا یہی وہ مبارک دن تھا جب تقریبا” پندرہ سو سال قبل مسجد نبوی کے منبر سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی امت کو یہ خوش خبری سنائی تھی۔

” لوگو ! خدا کا مہینہ برکت و رحمت اور مغفرت کے ساتھ تمہاری طرف آ رہا ہے وہ مہینہ جو خدا کے نزدیک بہترین مہینہ ہے جس کے ایام بہترین ایام جس کی راتیں بہترین راتیںہیں اور جس کی گھڑیاں بہترین گھڑیاں ہیں ، (اس مہینہ میں ) تمہاری سانسیں ذکر خدا میں پڑھی جانے والی تسبیح کا ثواب رکھتی ہیں تمہاری نیندیں عبادت ، اعمال مقبول اور دعائیں مستجاب ہیں اپنے پروردگار کے سامنے سچی نیتوں اور پاکیزہ دلوں کے ساتھ روزہ رکھنے اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی توفیق کی دعا کرنی چاہئے وہ شخص بڑا بدقسمت ہے جو اس عظیم مہینے میں خداکی ان برکات سے بہرہ مند نہ ہو سکے”۔

اس مہینے کی بھوک اور پیاس کے ذریعے روز قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو ، غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرو بڑے کا احترام کرو اور چھوٹوں کے ساتھ محبت سے پیش آؤ ، زبان سے نامناسب باتیں کا پرہیز کرو،کان سے ناروا آوازیں سننے اور نگاہ ناجائز چیزیں دیکھنے سے محفوظ رکھو ، یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کرو ، گناہوں سے توبہ و استغفار کرو کیونکہ آخر سب انسان کو خدا کے پاس پلٹ کر واپس جانا ہے۔

رمضان المبارک میں نیکی کا ثواب کئی گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔مومن انسان کے لئے بھلائی کے تمام دروازے کھل جاتے ہیں۔ اسی بابرکت مہینہ میں قرآنِ مجید نازل ہوا۔ اس کا پہلا حصہ رحمت ، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی ا کرم ۖنے فرمایا:
”جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتاہے۔” اسی ماہ کی پانچ خصوصیات کے بارے میںحضرت ابوہریرہسے روایت ہے کہ نبی کریم نے پانچ خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
”میری اْمت کو رمضان المبارک میں پانچ ایسی خصوصیات دی گئی ہیں جو پہلی کسی بھی امت کے حصہ میں نہیں آئیں:
٭ روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں مشک کی خوشبو سے زیادہ محبوب ہے۔
٭ روز داروں کے لئے فرشتے استغفار کرتے ہیں حتیٰ کہ وہ روزہ افطار کرلیں۔
٭ ا للہ تعالیٰ روزانہ جنت کو مزین کرتے ہیں اور فرماتے ہیں ”میرے نیک بندوں سے عنقریب آزمائش ختم ہوگی اور وہ تیرے اندر داخل ہوں گے۔”
٭ شیاطین کو بند کردیا جاتاہے، وہ عام دنوں کی طرح لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکتے۔
٭ رات کے آخری پہر لوگوں کی بخشش کی جاتی ہے۔

روزہ اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکرادا کرنے کا وسیلہ ہے ۔.روزہ حرام کردہ اشیاء کو ترک کرنے کاسبب بنتا ہے ۔لہذا اللہ تعالی کے حرام کردہ کاموں میں روزہ بچاؤ کا سبب بنتا ہے۔ روزہ ، مساکین پر رحمت ، مہربانی اورنرمی کرنے کا باعث ہے ۔اس لیے کہ جب روزہ دار کچھ وقت کے لیے بھوکا رہتا ہے تو پھر اسے اْس شخص کی حالت یاد آجاتی ہے جسے ہروقت ہی کھانا نصیب نہ ہوتا ، تو وہ اس پرمہربانی اور رحم اور احسان کرنے پر ابھارتا ہے۔

رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں اللہ تعالیٰ لاتعداد لوگوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کردیتے ہیں۔ ا س لئے انسان کو اگرچہ پورے رمضان میں ہی نیک اعمال کی مکمل کوشش کرنا چاہے مگر آخری دس دنوں میں خصوصی طور پر اعمالِ صالحہ کا اہتمام کرنا چاہئے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ بے شک نبی کریم ۖ رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں اتنی عبادت کرتے تھے کہ اس طرح کسی اور دنوں میں نہیں کرتے تھے اور ایک حدیث میں ہے کہ آپ ا آخری عشرہ میں راتوں کوجاگتے اور عبادتِ الٰہی کے لئے کمر باندھ لیتے اور اہل خانہ کوبھی جگا لیتے تھے۔

اللہ تعالیٰ نے ہمیں انتہائی مختصر وقت کے لئے اس دنیا میں بھیجا ہے۔عنقریب ہی ہم خالق حقیقی کے حضور کھڑے ہوکر اپنے اعمال کا حساب و کتاب دینے والے ہیں اس لئے ماہِ رمضان کے لئے مناسب تیاری کریں اور پورا مہینے میں بھرپور کوشش کرکے مالک ِارض و سما کو خوش کرلیں۔رمضان المبارک میں سود خور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ روزداروں کے لیے منافع کم سے کم رکھیں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی نیتوں کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دے۔
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان

Share this:
Children
Previous Post اسلام آباد، ایک روز میں 10 سال تک کے مزید 102 بچے کورونا کا شکار
Next Post اسٹیل ملز کی بحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ
Steel Mills

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.