geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مراکش نے جرمن سفارت خانے سے روابط منقطع کر لیے

March 2, 2021 2 1 min read
Nasser Bourita
Share this:

Nasser Bourita

مراکش (اصل میڈیا ڈیسک) مراکش کی وزارت خارجہ نے مغربی صحارا کے حوالے سے برلن کے موقف پر جرمنی کے ساتھ گہرے اختلافات کی بات کہی ہے۔مراکش میں مقامی میڈیا نے پیر یکم مارچ کو خبر دی کہ رباط نے مغربی صحارا کے حوالے سے برلن کے موقف کے ساتھ شدید اختلافات کی وجہ سے جرمن سفارت خانے سے اپنے تمام تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمنی نے گزشتہ دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مغربی صحارا کے علاقے پر مراکش کی خود مختاری کو تسلیم کرنے کے لیے شدید نکتہ چینی کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا نے مغربی صحارا پر برلن کے ساتھ گہرے اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے رباط میں جرمنی کے تمام اداروں سے روابط معطل کرنے کو کہا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک سینیئر سفارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ جرمنی نے گزشتہ برس لیبیا پر ہونے والی کانفرنس میں مراکش کو دعوت نہیں دی تھی اور وہ اس پر بھی اپنے رد عمل کا اظہار کر رہا ہے۔

برلن نے جنوری 2020 میں لیبیا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس بلائی تھی۔ جرمنی نے اس کانفرنس میں افریقی یونین، یورپی یونین اور عرب لیگ کے نمائندوں کو دعوت دینے کے ساتھ ساتھ ان تمام سربراہان مملکت کو دعوت دی تھی جو اس تنازے کا حصہ ہیں۔

اس وقت مراکش نے کہا تھا کہ اسے اس بات پر حیرت ہوئی ہے کہ اسے اس کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نہیں ملی۔ رباط کا موقف ہے کہ اس نے لیبیا کے تنازعے کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر ہونے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

سن 1975 سے شمال مغربی افریقہ کے بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع مغربی صحارا کے علاقے پر مراکش کا قبضہ ہے۔ پہلے یہ علاقہ اسپین کی نو آبادیات ہوا کرتا تھا۔ الجیریا کی حمایت یافتہ ‘دی پولیساریو فرنٹ’ نامی ایک آزاد تنظیم اس علاقے میں طویل عرصے سے استصواب رائے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

یہ تنظیم مقامی آبادی صحراوی کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ مغربی صحارا کی آزادی کے لیے بھی مہم چلاتی رہی ہے اور خطے کی آزادی کے لیے برسوں سے مراکش سے بر سرپیکار بھی رہی ہے۔

سن 1991 میں جنگ بندی کے ایک معاہدے کے تحت مغربی صحارا کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر اس تنظیم کو کنٹرول بھی دے دیا گیا۔ یہ الجیریا کی سرحد سے متصل والا علاقہ ہے۔ تنظیم نے بعد میں اس علاقے کو ‘صحارن عرب ڈیموکریٹک ریپبلک’ (ایس اے ڈی آر) کا نام دے دیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے جیسے ہی مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری کو تسلیم کیا تھا، جرمنی نے فورا ہی اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کؤنسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سن 2019 میں مراکش نے بیرونی ممالک کو اس متنازعہ علاقے میں رباط کے مشن کے تحت سفارت خانہ کھولنے کی بھی اجازت دے دی تھی۔ سن 2018 میں پولیساریو فرنٹ کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے مراکش نے ایران سے بھی اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

سن 2016 میں اس وقت کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے جب مغربی صحارا کو مراکش میں ضم کرنے کو اس پر قبضہ کرنے کے مترادف بتا یا تھا تو اس وقت مراکش نے رد عمل کے طور پر اقوام متحدہ کے 70 اہلکاروں کے ملک نکل جانے کو کہا تھا۔

Share this:
Jamal Khashoggi
Previous Post خاشقجی قتل کیس: سعودی عرب کے خلاف امریکا کا خاموش رد عمل
Next Post ناوالنی کیس: امریکا، روس پر پابندیاں عائد کرنے والا ہے
Alexei Navalny

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.