geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مساجد کھولنے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز

April 22, 2020 0 1 min read
Namaz
Share this:

Namaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں سینیئر ڈاکٹروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی وبا کے دوران باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دینے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں طبی ماہرین نے خبردار کیا کہ رمضان میں مساجد میں لوگوں کا رش بڑھتا ہے اور تراویح کے اجتماعات دیر تک جاری رہتے ہیں، ایسے میں ملک میں وائرس پھیلنے اور صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مساجد میں پچاس سال سے زائد عمر کے لوگ زیادہ جاتے ہیں، جس سے ان کی جان کو زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔

یہ خط پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کو ارسال کیا گیا ہے۔ خط پر آغا خان یونیورسٹی کراچی کے سینیئر ڈاکٹر فیصل محمود اور فلاحی ادارے انڈس ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری خان سمیت تیرہ سرکردہ ڈاکٹروں کے دستخط ہیں۔ پاکستان میں وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ لوگوں کو زبردستی مساجد میں جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔

منگل کو کورونا وائرس سے متعلق میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان نے مساجد کھولنے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا،”پاکستانی ایک آزاد قوم ہے۔ ماہ رمضان میں عبادات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، ہماری قوم مساجد میں جانا چاہتی ہے تو کیا ہم ان لوگوں کو زبردستی کہیں کہ آپ مساجد میں نہ جائیں اور کیا پولیس مساجد میں جانے والوں کو جیلوں میں ڈالے گی؟‘‘

پاکستان میں پچھلے ہفتے دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث علماء کے ایک با اثر گروپ نے دھمکی دی تھی کہ وہ حکومتی لاک ڈاؤن کے تحت مساجد کو مزید بند نہیں رکھ سکتے، جس کے بعد کئی علاقوں میں باجماعت نماز کے لیے مساجد کے دروازے کھول دیے گئے تھے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتے کو علماء کے ساتھ مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ رمضان کے دوران تراویح اور اجتماعی عبادت کے لیے مساجد کھولی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر حکومت نے علماء کی اتفاق رائے سے ایک بیس نکاتی حفاظتی ہدایت نامہ جاری کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ اس کی پاسداری وہ خود کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک نے کورونا وبا کے مدنظر باجماعت نماز اور تراویح پر پابندی کا اعلان کر رکھا ہے۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گو کہ حکومت پاکستان کی طرف سے مشروط طور پر مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن لوگوں کو چاہیے کہ رمضان کے دوران گھر پر رہ کر عبادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر رمضان کے دوران مساجد میں حفاظتی ہدایات کا خیال نہ رکھا گیا اور بیماری پھیلی تو پھر مساجد کو بند کرنا پڑے گا۔

لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رمضان کے اجتماعات کے دوران حکومت کے لیے سماجی دوری اور حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد ممکن نہیں ہوگا، جس سے مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافے کا خدشہ ہے۔

حکومت کے نام اپنے خط میں طبی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں میں تعلیم کی کمی کے باعث ویسے بھی نظم و ضبط کا فقدان ہے اور پچھلے چند ہفتوں کے دوران کراچی میں باجماعت نماز جمعہ کرانے والوں اور پولیس کے درمیان پر تشدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ رمضان کے دوران بدانتظامی سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والوں کے درمیان محاذ آرائی کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

Share this:
India - Coronavirus
Previous Post بھارت: کورونا وائرس کے مریضوں کی مصدقہ تعداد 20 ہزار سے تجاوز
Next Post لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو کورونا کے کیسز بڑھیں گے: وزیر صحت سندھ
Dr Azra Pechuho

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.