geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موٹر وے زیادتی کیس: سی سی پی او لاہور ملزم کا نام ہی بھول گئے

September 28, 2020 0 1 min read
Abid
Share this:

Abid

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سی سی پی او لاہور عمر شیخ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کا نام ہی بھول گئے۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ موٹر وے زیادتی کیس کی بریفنگ کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سامنے پیش ہوئے۔

عمر شیخ نے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران ایک بار پھر کہا کہ خاتون خاوند کی اجازت کے بغیر لاہور گئی، جس پر سینیٹر کیشو بائی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو یہ خاتون نے بتایا؟

عمر شیخ نے کہا کہ نہیں یہ میرا اندازہ ہے، جس پر کشور بائی نے کہا کہ آپ اس طرح اندازے مت لگائیں۔

سی سی پی او نے کمیٹی کو بتایا کہ اگر ون فائیو پر کال ہوتی تو ہم اس جگہ پر 25 منٹ میں پہنچ سکتے تھے، ون فائیو پر پہلی کال 2 بجکر 47 منٹ پر ہوئی، وہاں سے گزرنے والے شخص نے کال کی، ون فائیوکے اہل کار 3 بج کر 15 منٹ پر پہنچ گئے۔

سینیٹر عینی مری نے کہا کہ یا تو سی سی پی او کو معلومات نہیں یا ہمیں غلط بتایا گیا ہے، 2 بجکر 47 پر کال آئی اور 2 بجکر 53 منٹ پر پہلا ڈولفن اہلکار پہنچ گیا تھا۔

عمر شیخ نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ 100 فیصد سچ بول رہا ہوں، جس پر عینی مری نے کہا کہ پھر آپ کے پولیس والے جھوٹ بول رہے ہیں۔

سی سی پی او نے کمیٹی اراکین سے کہا کہ 6 منٹ میں تو امریکا کی پولیس بھی نہیں آتی، جس پر کمیٹی اراکین برہم ہو گئے اور کہا کہ آپ کہتے ہیں پولیس 28 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچی اور پولیس نے بتایا 6 منٹ میں پہنچی۔

عینی مری نے کہا کہ پولیس نے کمیٹی کو مس گائیڈ کرنے کی کوشش کی، جس پر سی سی پی او نے کہا کہ میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔

سی سی پی او کا کہنا تھا میرا کام جرم روکنا اور مجرم کو پکڑنا ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا ہمیں یہ نہ بتائیں آپ کمیٹی میں گئے یا عدالت میں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی نے قانون اختیار استعمال کرکے آپ کو طلب کیا، میں ایک وکیل ہوں اور کرمنل کیس کی پریکٹس کر چکا ہوں۔

سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ جو الفاط سی سی پی او نے استعمال کیے اس پر تو انہیں سزا ملنی چاہیے تھی، سی سی پی او نے عدالت کے ڈر سے معافی مانگی۔

سی سی پی او نے کمیٹی کو بتایا کہ ملزم عابد کا ڈیٹا مل گیا ہے جو 2013 کے ریکارڈ سے ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ڈینیل پرل کا پہلا کیس ڈی این اے سے حل ہوا، جس پر چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ عابد اگر 2013 میں ملوث تھا تو اسے چھوڑا کیوں گیا؟

سی سی پی او لاہور سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم کو عابد کے بجائے بابر کہہ گئے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ بابر ملہی کا خون بھی میچ ہوا اور ڈی این اے بھی، جس پر کمیٹی اراکین نے پوچھا کہ بابر ملہی یا عابد ملہی؟

عمر شیخ نے کہا مجھے معاف کر دیں، میں ہاتھ جوڑتا ہوں، میری 56 سال عمر ہے یاداشت بھی اسی حساب سے ہے، میں پہلے بھی ایک کمیٹی میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ چکا ہوں۔

سی سی پی او نے کہا کہ مجھے ایک ہی بار مشترکا اجلاس کے سامنے کھڑا کر دیں، میں ایک ہی بار سب کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹول پلازہ جائے حادثہ پر سی سی ٹی وی ہے نہ ہی ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس کی اصل رسید دی جاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موٹر وے زیادتی کیس میں 5 ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا، جیوفنسنگ، ڈی این اے فائلنگ اور فنگر پرنٹس ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی۔

عمر شیخ نے کہا کہ میں کچھ بولوں تو دھماکا نہ ہو جائے، چیف جسٹس کو بتا چکا ہوں ذمہ دار کون ہے۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گوجرہ کے قریب دو ملزمان گاڑی کے شیشے توڑ کر زبردستی قریبی جنگل میں لے گئے اور اس پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ اسے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

کیس میں نامزد ایک ملزم شفقت گرفتار ہو چکا ہے جب کہ ملزم عابد تاحال مفرور ہے۔

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post منی لانڈرنگ کیس، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گرفتار
Next Post ملک میں احتساب و انصاف ہوتا تو عاصم باجوہ گرفتار ہوتے: مریم نواز
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.