geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محمد حفیظ کرکٹرز کا مقدمہ وزیر اعظم کے سامنے پیش کریں گے

September 15, 2020 0 1 min read
Muhammad Hafeez
Share this:

 Muhammad Hafeez

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محمد حفیظ بے روزگار کرکٹرز کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہاکہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی وجہ سے بہت زیادہ بے روزگاری ہوئی، ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا ختم ہونا بڑا دھچکا ہے، ہمارے ساتھ کھیلنے والے کئی کرکٹرز بہت تکلیف میں ہیں،ان کے ساتھ کام کرنے والے معاون اسٹاف کے ارکان بھی مشکلات کا شکار ہیں،بورڈ متبادل سسٹم تیار کرے پھر پہلے والے کو ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کرکٹرز ٹیکسی چلا رہے ہیں،میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بڑی عزت کرتا ہوں، کسی کھلاڑی کو راتوں رات پی سی بی کا کنٹریکٹ نہیں مل سکتا،کلب سے لے کر اوپر تک کئی مراحل ہیں، اس دوران بھی ضروریات ہوتی ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ڈپارٹمنٹس کا اس ضمن میں اہم کردار تھا، مجھے 2000 میں کنٹریکٹ نہ ملتا تو گھر کیسے چلاتا، اچھے بیٹ، گلوز اور دیگر سامان کہاں سے خریدتا، دیکھا جائے تو رواں سال کنٹریکٹ پانے والے 192 کرکٹرز بھی تو ختم کیے جانے والے اسی سسٹم سے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کی آبادی ہم سے کم لیکن وہاں18 ٹیمیں کھیل سکتی ہیں تو پاکستان میں صرف6 کیوں؟ 22 کروڑ عوام میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ صرف چند صوبائی ٹیموں میں نہیں سمویا جا سکتا،میرے دل میں متاثرہ کرکٹرز کے لیے بڑا درد ہے۔ پوری کوشش کروں گا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے ان کے سامنے یہ کیس پیش کروں۔

محمد حفیظ نے تجویز پیش کی کہ کمزور زمبابوین ٹیم کے خلاف ہوم سیریز میں ان سمیت سینئرز کو آرام دے کر بیک اپ میں موجود نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے، بابر اعظم بھی بطور اوپنرکھیلنے کے بجائے کسی نوجوان کو میدان میں اتاریں، نوجوانوں کو موقع ملے گا تو مینجمنٹ کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ کون سا بیٹسمین پہلے، دوسرے، تیسرے یا چوتھے نمبر پر مستقبل میں ٹیم کے کام آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز کے آخری میچ میں مینجمنٹ سے خود درخواست کی تھی کہ حیدر علی کو تیسرے نمبر پر بھیجا جائے تاکہ وہ پرفارم کرنے میں آسانی محسوس کرے، سینئرز کا بیٹنگ آرڈر آگے پیچھے بھی ہو جائے تو ان کے لیے اتنا مسئلہ نہیں ہوگا، نوجوانوں کو اعتماد دینا چاہیے، میں خوش ہوں کہ حیدر علی نے پرفارم کیا۔

انھوں نے کہا کہ کسی کے کہنے پر کرکٹ کھیلی نہ چھوڑوں گا،فٹنس اور فارم برقرار ہے۔ ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت باقی رہے تو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کی کوشش کروں گا۔انگلینڈ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے وقت ہی مجھ پر سخت تنقید ہو رہی تھی، دعائیں کرتا ہوا میدان میں گیا، شکر ہے کہ اگلے دونوں میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا۔

بولنگ کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میدان میں فیصلے کپتان کی صوابدید ہیں، بابر اعظم نے اپنی سوچ کے مطابق بولرز کو آزمایا، میرا بولنگ ایکشن کلیئر ہو چکا، شاید کپتان میرے حوالے سے اس وقت نہیں سوچ سکے،بہرحال ہم تھوڑی بہتر پلاننگ کرتے تو شاید دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔

Share this:
Rabi Pirzada
Previous Post رابی پیرزادہ دوران سفر اسلحہ ساتھ لے کر چلنے لگیں
Next Post ترسیلات زر مسلسل تیسرے ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں
Dollars

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.