geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملتان کا قاسم باغ رات بھر میدان جنگ بنا رہا، پی پی رہنما علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں گرفتار

November 29, 2020 5 1 min read
Ali Qasim Gilani Arrested
Share this:

Ali Qasim Gilani Arrested

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) پی ڈی ایم کے 30 نومبر کو ہونے والے جلسے سے ایک روز قبل ملتان کا قاسم باغ اسٹیڈیم رات بھر میدان جنگ بنا رہا، پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاٹھی چارج کیا گیا اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملتان کے کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے، ہاتھ سینکتے اور گپیں لڑاتے پی ڈی ایم کارکنان، کنٹینر ہٹانے کے لیے کرین لے کر پہنچے تو اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔

پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا، اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا جب کہ کارکنان کے اسٹیڈیم سے چلے جانے کے بعد کیٹرنگ والے شامیانے، کرسیاں اور دیگر سامان واپس لے گئے۔

اس سے پہلے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکن قاسم اسٹیڈیم کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے اور انہوں نے کنٹینر ہٹا دیے تھے۔

قاسم باغ اسٹیدیم کے داخلی راستے پر دوبارہ کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پی ڈی ایم کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسہ ہو کر رہے گا۔

اسٹیڈیم کے تالے توڑنے پر پولیس نے پی ڈی ایم کے 70 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ جلسے کے لیے کیٹرنگ کا سامان دینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد گوداموں کو بھی سیل کرکے مقدمات درج کر لیے۔

ملتان میں پولیس نے پی ڈی ایم کے 30 سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جلسے اور ریلیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پھر حملہ کیا، قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کیا، پی ٹی آئی حکومت پی پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا چکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا چاہے کچھ بھی ہو جائے، 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے، آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر گیلانی نے گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس سے تصادم نہیں چاہتے تھے۔

علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ پولیس نے بدترین کریک ڈاؤن کیا، پولیس نے موسیٰ گیلانی کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا، جتنی مرضی گرفتاریاں کر لیں جلسہ تو ہو گا۔

بعدازاں پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کو بھی حراست میں لے لیا تاہم انہیں کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے بھی گرفتاریوں اور پولیس چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسے سے پہلے پولیس گردی سے پتہ چل رہا ہے کہ سیلیکٹڈ گھبرا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا جس نے اپوزیشن کو کٹینر دینے کا اعلان کیا تھا، اپنے بچاؤ کے لیے کنٹینر ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینر لگانے سے پی ڈی ایم ملتان کا جلسہ نہیں روک سکتے، پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے دعوے دار کا منہ آج کالا ہو گیا ہے۔

ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل پیدا ہونے والی صورت حال پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فوری طور پر ملتان پہنچ کر آج پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج ملتان کے جامعہ مدرسہ خیرالعلوم میں پی ڈی ایم کے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، انس نورانی، ساجد میر، رانا ثناءاللہ و دیگر شرکت کریں گے، اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق نیوزکانفرنس بھی ہو گی۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post ظلم، لا قانونیت اور غیر حق بجانب کاروائیوں کے سامنے خاموشی ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتی، ترک صدر
Next Post نقیب اللہ قتل: راؤ انوار کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کا انکشاف
Rao Anwar

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.