geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

March 14, 2020March 14, 2020 0 1 min read
PSL
Share this:

PSL

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پی ایس ایل فائیو کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ انڈر 19 کے کپتان اور پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے روہیل نذیر نے شروع کی، ان کے ساتھ ذیشان اشرف اوپننگ کے لیے میدان میں اترے اور ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
راحت علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، روہیل 14 رنز کی اننگز کھیل کر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے اسی طرح ذیشان اشرف بھی 52 رنز کی اننگ کھیل کر کامران کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ راحت علی نے تیسرا شکار معین علی کو بنایا جو صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

حسن علی نے شان مسعود کو 28 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی روی بوپارہ تھے جو عامر علی کا شکار بنے انہوں نے 5 رنز اسکور کیے۔ چھٹے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو وہاب ریاض کی گیند پر عمیر امین کو کیچ دے بیٹھے، آفریدی نے 19 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی۔ کامران اکمل اور امام الحق نے اوپننگ کی، کامران اکمل چند گیندوں بعد ہی دو رنز پر آؤٹ ہوگئے ان کی جگہ وہاب ریاض آئے اور وہ بھی ٹک نہ سکے جو کہ تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کھلاڑی عمر امین نے 23 گیندوں پر 29 رنز اسکور کیے اور معین علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ امام الحق سہیل تنویر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں ںے 41 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ حیدر علی ایک رن بناسکے۔

حیدر علی کے بعد شعیب ملک 30 رنز بناکر علی شفیق کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 19 ویں اوور میں حماد اعظم 7 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ پشاور زلمی پورے اوور کھیلتے ہوئے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی شامل نہیں، وہ پہلے ہی کورونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل سے دست بردار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ حکومت کی سفارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے اگلے میچز بند گراؤنڈ میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شائقین کی انٹری مکمل طور پر بند ہے تاہم پی سی بی کے منظور شدہ مخصوص افراد ہی گراؤنڈ میں جاسکیں گے۔

Share this:
Fast and Furious 9
Previous Post فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز بھی کھٹائی میں پڑ گئی
Next Post کرونا وائرس کے خطرات، سعودی عرب میں مردم شماری کا عمل معطل
GASTA

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.