geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملتان ٹی ہاؤس میں ریشم دلان کانفرنس

October 6, 2020 0 1 min read
Multan Tea House
Share this:

Multan Tea House

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

سرزمین اولیا ء کو باری تعالیٰ نے بے شمار نعمتیں عطاء کی ہیں اور یہاں کے مکینوں کو بھی فنی، تحقیقی اور تخلیقی صلا حیتوں سے نوازا ہے ۔ ملتان کو ملکی تاریخ، معیشت، سیاست اور ثقافت میں بھی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ملتان کے لوگ جہاں سرائیکی زبان ، آم اور کھجور کی طرح میٹھے و ریشم دل ہیں وہیں ملتان کا آرٹ،کلچر اور شعروادب کے حوالے سے ایک بلند مقام ہے۔ جنوبی پنجاب اور اس کے صدر مقام ملتان سے تعلق رکھنے والے شاعروں، ادیبوں سمیت اہل علم و فن نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ تخلیق کار فن کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو اسے اپنے قبیلہ کشتگاں سے وابستگی اور رابطے کی ضرورت رہتی ہے ، جہاں نئی تخلیقات پر بحث ہوتی ہے ادب ، معاشرے کے تعلق پر روشنی ڈالی جاتی ہے، شعور، محبت ،اقدار اور عصری تقاضوںپر گفتگو کی جاتی ہے ۔ اور صحت مند معاشرے میں ادب کے فروغ کی بحث جاری رہنی چاہیے ، مذاکرے کی فضاء قائم ہونے سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوتے ہیں۔

اہل علم وفن میں رابطے کی ضرورت کے پیش نظرسال 2016 ء میں ملتان ٹی ہاؤس کا قیام عمل میں آیا ، جہاں شعرائ، ادیبوں، دانشوروں اور لکھاریوں کو مکالمے کے لئے بہترین جگہ میسر آئی ۔ ملتان ٹی ہاؤس چار کنال کے رقبے پر تعمیر ہے ۔جس کا تمام فرنیچر انتہائی دیدہ زیب اور ایش وڈ سے بناہواہے ، جبکہ اس فرنیچر پر جو آرٹسٹک کام کیا گیاہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ایک سو ساٹھ کرسیوں پر مشتمل شاندار ہال۔ دیواروں پر ادیبوں شاعروں ، صداکاروں ، ڈراما نویسوں ، کہانی کاروں ، محقق ، مصور اور نقادوں کے ساتھ ساتھ علم دوست اور ادب دوست شخصیات کی آویزاں تصویریں، ملتان کے مشاہیر کے قلمی اسکیچ اور پورٹریٹ۔تقریبات کے لئے بالائی منزل پر علیحدہ خوبصورت ہال۔ بلاشبہ پورے جنوبی پنجاب کے ادیبوں اور شاعروں کو اس سے بہتر کوئی ایسی جگہ میسر نہیں آسکتی۔

آج ملتان ٹی ہاؤس روشنی پھیلانے اورمحبت کادرس دینے والون کاٹھکانہ ثابت ہو رہا ہے ، بلکہ یہاں کتابوں کی تقریبات اور ادبی محافل منعقد ہو تی ہیں ،جس سے فنون لطیفہ کی ترقی کا سفر جاری ہے۔ ملتان ٹی ہاؤس کے منیجر ارشد بخاری اپنے عمدہ اخلاق اور شیریں مزاج کی بدولت ممبران ٹی ہاؤس میں محبتیں بانٹ رہے ہیں۔ علم و ادب سے چاہ رکھنے والے اور عام لوگ بھی یہاں بیٹھ کر چائے کی پیالیوں کے دور چلا رہے ہوتے ہیں۔ ملتان ٹی ہاؤس کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو ادیب و شعراء کی رفاقت نصیب ہو رہی ہے جس سے یقینا صحت مندانہ معاشرے کی بنیاد پڑے گی۔

ملتان ٹی ہائوس زاہد سلیم گوندل نے اس وقت تعمیر کروایا تھا جب وہ ملتان میں ڈی سی ہوا کرتے تھے ۔ ملتان کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایک ایسا منتظم میسر آیا ہے جو حرف کی حرمت سے بھی پوری طرح واقف ہونے کیساتھ ساتھ خود اہل قلم اور اپنے دل میں ادیبوں اور شاعروں کا درد بھی رکھتاتھا ۔ملتان ٹی ہائوس سے متعلق معروف شاعر اسلم انصاری کہتے ہیں ”جب تک اس شہر کے سینے پر ملتان ٹی ہائوس کا تمغہ سجا رہے گا ریشم دلان ملتان کے دل میں زاہد سلیم گوندل کی محبت موجزن رہے گی یہ خطہ ان کا یہ احسان کبھی چکا نہیں پائے گا” زاہد سلیم گوندل ایک اچھے آفیسر، محنتی انسان اورادب سے محبت کرنے والی شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی محنت سے قائم ملتان ٹی ہاؤس ادبی حوالے سے پورے ملک میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے ، اور ادب کی ترویج میں اہم ترین کردار ادا کرہا ہے ۔ ملتان ٹی ہاؤس کے زیراہتمام چوتھی ریشم دلان کانفرنس ماہ اکتوبر 2020 ء کے آخری ہفتے میں سجے گی۔

ملتان ٹی ہائوس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں انتہائی سنجیدہ اور ملتان سے محبت کرنے والے شامل ہیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں ادب اور صحافت سے وابستہ نامور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کانفرس کے انعقاد کے لئے ملتان ٹی ہاؤس کی عمارت کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ ملک کے ممتاز شاعر و کالم نگار جنرل سیکرٹری ملتان ٹی ہاؤس خالد مسعود خان نے کہا کہ کانفرنس میں زاہدسلیم گوندل،مسعود اشعر اور اصغر ندیم سید سمیت ارشاد عارف،ڈاکٹر یوسف خشک اور ہارون الرشید کو بھی دعوت دی جائے گی جبکہ بیرسٹر ظفراللہ خان ،بشریٰ رحمان ، روف کلاسرا اور کمشنر ملتان جاوید اختر محمود بھی کانفرنس کے مہمان بنیں گے ۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے نامور شعرائ،ادیب اور لکھاری بھی کانفرنس میں اپنے مکالے پڑھیں گے۔

ممتاز کمپیئر و کالم نگار، جوائنٹ سیکرٹری ملتان ٹی ہاؤس شاکر حسین شاکر کی جانب سے کانفرنس کے تمام شرکاء میں1938 ء میں شائع ہونے والی کتاب مرقع مولتان تقسیم کی جائے گی۔ جبکہ ڈاکٹر اسلم انصاری،ڈاکٹر اسد اریب اورٹی ہاؤس کے لائف ممبرخلیل احمد کی کتب بھی شرکاء کو بطور تحفہ پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کانفرس کے تمام شرکاء کو تاریخ ملتان پر مبنی چارنئی شائع ہونیوالی کتب ، اور مقالات ملتان تحفے کے طور پر پیش کی جائے گی۔ معروف شاعر و سیکرٹری مالیاتی امور ملتان ٹی ہاؤس مستحسن خیال خلجی و دیگر عہدیداران ریشم دلان ملتان کانفرنس کو عظیم الشان اور مثالی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔ ہم دعا گو ہیں کہ ملتان ٹی ہاؤس میں ایسی عظیم الشان تقریبات کا انعقاد ہوتا رہے ، اور کلچر اور شعرو ادب کا گہوارہ اسی طرح علم کی روشنی اور محبتیں بکھیرتا رہے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل :ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Appreciation Ceremony for Alkhidmat Corona Heroes
Previous Post کورونا وبا کے دوران الخدمت کے رضاکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر اہل وطن کی خدمت کی۔ چوہدری محمد سرور
Next Post سیاسی گرما گرمی عروج کی جانب گامزن
Nawaz Sharif

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.