geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے سعودی ولی عہد کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

October 22, 2020 0 1 min read
Khadija Genghis
Share this:

Khadija Genghis

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے دو برس قبل ترکی میں خاشقجی کے قتل کے معاملے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور 28 دیگر افراد کے خلاف ایک امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

واشنگٹن میں دائر کیے گئے اس مقدمے میں خدیجے چنگیز اور امریکا سے سرگرم انسانی حقوق کی ایک تنظیم ڈیموکریسی فار عرب ورلڈ ناو (DAWN) نے جمال خاشقجی کی موت کی وجہ سے پہنچنے والے ذاتی صدمہ اور مالی نقصانات کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ مقدمے پر کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

ترک شہری خدیجے چنگیز اور ڈان نے امریکی عدالت میں دائر فوجداری کیس میں جمال خاشقجی کے قتل کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور 28 دیگر افراد کو فریق بنایا ہے۔ تاہم سعودی ولی عہد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

امریکا میں مقیم صحافی اور کالم نویس سعودی شہری جمال خاشقجی سعودی حکومت کے سخت ناقد تھے۔ وہ اپنی شادی کے سلسلے میں بعض دستاویز حاصل کرنے کے لیے دو اکتوبر 2018 کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے لیکن انہیں دوبارہ واپس نکلتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ فارینزک ڈاکٹر اور انٹلیجنس افسران پر مشتمل سعودی اہلکاروں کی ایک ٹیم استنبول پہنچی تھی اور اس نے قونصل خانے میں خاشقجی سے ملاقات کی۔ جس کے بعد ان کا قتل کردیا گیا اور ان کی لاش کے ٹکڑ ے ٹکڑے کردیے گئے، ان کی باقیات کا آج تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

خدیجے چنگیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘جمال کا خیال تھا کہ امریکہ میں کچھ بھی ممکن ہے اور میں انصاف اور احتساب کے حصول کے لیے امریکہ کے نظام عدل پر اعتماد کرتی ہوں۔‘

خدیجے چنگیز نے جمال خاشقجی کی موت پر ذاتی چوٹ اور مالی نقصانات کا دعویٰ کیا ہے جبکہ خاشقجی کے قائم کردہ انسانی حقوق کے گروپ ‘ڈان‘ کا کہنا ہے کہ اس کے بانی کے نہیں رہنے کی وجہ سے اس کے کاموں میں رکاوٹ آئی ہے۔

دائر کردہ مقدمے میں جیوری کی طرف سے طے کردہ ہرجانے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چونکہ اس قتل کے سازش میں ملوث افراد امریکا سے باہر رہتے ہیں اس لئے مقدمے کی کارروائی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

خاشقجی کے قتل پر دنیا بھر میں ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا اور ترکی اور امریکا کے دباو کے بعد سعودی عرب نے اس معاملے میں مورد الزام ٹھہراتے ہوئے آٹھ افراد کو جیل میں ڈال دیا تھا۔ تاہم سعودی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ یہ قتل کسی سازش کا نتیجہ نہیں تھا۔ سعودی عدالت نے شواہد کے باوجود شاہی خاندان کے دو اہلکاروں کو بری کردیا تھا۔ خدیجے چنگیز نے عدالت کے فیصلے کی مذمت کی تھی۔

جمال خاشقجی کیس پر کام کرنے والی اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایگنس کیلامارڈ نے بھی سعودی مقدمے کی سماعت کو ‘انصاف کے منافی‘ قرار دیا تھا اور آزادانہ تحقیقات کی اپیل کی تھی۔

انھوں نے اس قتل کے سلسلے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے شواہد موجود ہیں کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اعلیٰ عہدوں پر فائز دیگر سعودی افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے۔

خاشقجی کی منگیتر خدیجے کا کہنا ہے کہ دونوں کی اسلامی اصولوں کے مطابق پہلے ہی شادی ہوچکی تھی اور وہ سول میرج کے تحت نکاح کے لیے قانونی ضرورتوں کو پورا کر رہے تھے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمین کو خاشقجی کے امریکی تعلقات کا علم تھا اور انہوں نے خاشقجی کو خاموش کرنے کے لیے انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تاکہ وہ امریکا میں رہتے ہوئے عرب دنیا میں جمہوریت کے لیے اپنی کاوشیں جاری نہ رکھ سکیں۔

سعودی ولی عہد نے اس واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے رہنما کی حیثیت سے وہ اس کی ‘پوری ذمہ داری قبول‘ کرتے ہیں خاص طور پر اس لیے کیونکہ یہ جرم ایسے افراد سے مرتکب ہوا جو سعودی حکومت کے لیے کام کرتے تھے۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post امریکی انتخابات میں کس کا صدر منتخب ہونا ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا، ایرانی صدر
Next Post پاکستانی قونصل خانے کے قریب بھگدڑ، 12 افراد ہلاک
Afghanistan Massenpanik in Jalalabad

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.